پاکستان
بجلی کی خرید و فروخت میں 12 ارب کی مبینہ کرپشن، فیسکو کے دو سابق چیف ایگزيکٹو گرفتار
فیصل آباد (صدائے سچ نیوز) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے پاور سیکٹر میں مبینہ 12 ارب روپے کی کرپشن پر فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) کے دو سابق چیف ایگزیکٹو کو گرفتار کر لیا۔
فیسکو کے 4 سابق سی ای اوز اورصنعتی گروپ کے 5 ڈائریکٹرز پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق 2007 سے 2015 کے دوران ملزمان نے فیسکو حکام کی مبینہ ملی بھگت سے غیر قانونی بجلی خرید و فروخت کے ذریعے قومی خزانے کو تقریباً 11 ارب 96 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا۔
الزام ہے کہ لائسنس کے بغیر بجلی فروخت کی گئی اور معاہدہ ختم ہونے کے بعد بھی سپلائی جاری رہی۔
ایف آئی اے نے فیسکو کے دو سابق سی ای اوز خورشید عالم اور احمد سعید اختر کو گرفتار کر کے عدالت سے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا جبکہ دیگر ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل کردیے گئے۔
صنعتی گروپ کی ایک نمائندے کو بیرون ملک جانے سے روک کر شاملِ تفتیش ہونےکی ہدایت کی گئی۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

