Connect with us

تازہ ترین

اگر لبنانی صدر چاہیں گے تو میں حزب اللّٰہ سے بھی بات کروں گا، ٹرمپ

Trump-and-Lebonan-president

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ لبنان کئی دہائیوں سے کشیدہ حالات کا شکار رہا ہے، ہم اب لبنان کی بہت مدد کرنے جا رہے ہیں۔ اگر لبنان کے صدر چاہیں گے تو میں حزب اللّٰہ سے بھی بات کروں گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی لبنانی ہم منصب سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی ہے۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ گزشتہ دورمیں لبنان کے ساتھ برا سلوک برتا گیا، ہم احترام کے ساتھ لبنان سے مناسب طرز عمل رکھیں گے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ایران بات چیت کرنا چاہتا ہے، وہ ہمارے ساتھ دوبارہ ملاقاتیں کرنا اور بڑی شدت سے ہمارے ساتھ معاہدہ چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا۔

امریکی صدر نے کہا کہ ہم ایرانیوں سے ملاقات کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے، حالانکہ وہ ہم سے ملاقات کرنے کے شدید خواہشمند ہیں۔ جب تک ایران بامعنی مذاکرات کے لیے تیار نہیں ہوتا ہمیں اس میں دلچسپی نہیں۔

اس موقع پر لبنانی صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ فریم ورک معاہدے پر دستخط کرنے پر صدر ٹرمپ کا شکر گزار ہوں۔ خطے میں امن اور استحکام کے حوالے سے ہمارا موقف صدر ٹرمپ کے موقف سے ہم آہنگ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا اصل مقصد لبنان اسرائیل دشمنی کو مکمل طور پر ختم کرنا ہے۔ لبنان اور خطے میں امن اور استحکام کے قیام کا وقت آچکا ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ اگر لبنان کے صدر چاہیں گے تو میں حزب اللّٰہ سے بھی بات کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ابراہیمی معاہدے کامیاب رہے، آئندہ مرحلے میں مزید ممالک اس میں شامل ہوں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بہت جلد ایران کے علاقے کوہ کلنگ کو نشانہ بنائیں گے۔

خبر ایجنسی کے مطابق کوہ کلنگ کا علاقہ ایرانی جوہری تنصیب نطنز کے قریب واقع ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

lebnon lebnon
تازہ ترین25 منٹس ago

اسرائیلی فوج نے لبنان میں جنگ بندی معاہدے کی دھجیاں بکھیر دی

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی فوج نے لبنان میں جنگ بندی معاہدے کی دھجیاں بکھیر دی۔ بمباری سے مزید...

President Zardari President Zardari
پاکستان30 منٹس ago

یومِ فضائیہ پر صدر مملکت آصف زرداری کا پاک فضائیہ کے شہدا کو خراجِ عقیدت

اسلام آباد ( صداۓ سچ نیوز) صدرِ مملکت آصف زرداری نے یومِ فضائیہ کے موقع پر پاک فضائیہ کے شہدا...

arrested person arrested person
پاکستان38 منٹس ago

ٹیکسلا پولیس کا جوئے کے اڈے پر چھاپہ، 14 ملزمان گرفتار

ٹیکسلا (صداۓ سچ نیوز) تھانہ ٹیکسلا پولیس نے جوئے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک مبینہ جوئے کے اڈے پر...

Trump releases AI images Trump releases AI images
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

’بائے بائے خارگ!‘، ٹرمپ نے ایرانی معیشت پر دباؤ اور جزیرہ خارگ پر حملے کی اے آئی تصاویر جاری کر دیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کردہ تصویر شیئر کی ہے، جس میں امریکی جنگی...

ministry of foreign affairs ministry of foreign affairs
پاکستان1 گھنٹہ ago

پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر سے متعلق بھارتی دعوے مسترد کردیے

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر سے متعلق بھارتی دعوے مسترد کردیے۔  ترجمان دفتر خارجہ...

US senator، Trump US senator، Trump
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

ٹرمپ ’خطرناک حد تک وہم کا شکار‘ ہیں، امریکی سینیٹر

ڈیموکریٹ سینیٹر کرس مرفی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے ساتھ جاری جنگ کو ’چھوٹی بات‘ قرار دینے...

crude-oil-prices crude-oil-prices
تازہ ترین2 گھنٹے ago

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا۔  آبنائےہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں پر امریکا...

strait-of-hormuz-latest-closure-iran-israel strait-of-hormuz-latest-closure-iran-israel
تازہ ترین2 گھنٹے ago

ایران کا آبنائے ہرمز کے باہر نیا ممنوعہ زون بنانے کا اعلان

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران نے آبنائے ہرمز کے باہر نیا ممنوعہ زون بنانے کا اعلان کردیا۔ سیکریٹری ایرانی سپریم...

pak-air-force pak-air-force
پاکستان2 گھنٹے ago

ملک بھر میں آج یوم فضائیہ جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

ملک بھرمیں آج یوم فضائیہ جوش و جذبے سےمنایا جا رہا ہے، پاکستانی شاہینوں نےملکی آزادی، خودمختاری اور سرحدوں کے...

ismail baqae ismail baqae
تازہ ترین2 گھنٹے ago

امریکا نے خطے پر وحشیانہ جنگ مسلط کی اور اب اسکی ادائیگی پوری دنیا سے کرانے کی توقع کر رہا ہے، ایرانی وزارت خارجہ

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حملے...

Trending