Connect with us

تازہ ترین

ایران سے جنگ، مزید فنڈز کیلئے پیٹ ہیگسیتھ اور جنرل ڈین کین کو سینیٹ کے سوالات کا سامنا کرنا ہوگا

Hegseth, Gen. Caine Over

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) ایران سے جنگ کے لیے مزید اربوں ڈالرز کی درخواست پر آج امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ اور چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین کو امریکی سینیٹ پینل کے سوالات کا سامنا کرنا ہوگا۔ 

امریکی میڈیا کے مطابق ممکنہ طور پر پیٹ ہیگسیتھ کو اب تک جنگ میں ہونے والے امریکی جانی نقصان اور زخمی امریکی فوجیوں کی تفصیلات کے سوالات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ 

محکمہ جنگ پینٹاگون کے ترجمان شان پرنیل نے آج ایک بیان میں کہا ہے کہ 7 جولائی سے اب تک کے حملوں میں 100 امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ جب کہ پچھلے ہفتے ایرانی حملوں میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق بھی کی گئی ہے۔

اس سے قبل ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اردن پر ایرانی حملوں میں ہلاک امریکی فوجیوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے جتنی بتائی جا رہی ہے۔ 

واضح رہے کہ یہ جانی نقصان اردن کے علاقے رکبان میں امریکی فوج کے رہائشی کمپلیکس پر ایرانی حملوں میں ہوا۔ امریکا نے اس ایرانی دعوے پر کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔

اسی دوران امریکی میڈیا یہ رپورٹ کرچکا ہے کہ امریکی افواج ابھی اردن کے حملے کے بعد وہاں سے ملنے والے کچھ ناقابل شناخت جسمانی اعضا کا جائزہ لے رہی ہے۔ یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

lebnon lebnon
تازہ ترین2 گھنٹے ago

اسرائیلی فوج نے لبنان میں جنگ بندی معاہدے کی دھجیاں بکھیر دی

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی فوج نے لبنان میں جنگ بندی معاہدے کی دھجیاں بکھیر دی۔ بمباری سے مزید...

President Zardari President Zardari
پاکستان2 گھنٹے ago

یومِ فضائیہ پر صدر مملکت آصف زرداری کا پاک فضائیہ کے شہدا کو خراجِ عقیدت

اسلام آباد ( صداۓ سچ نیوز) صدرِ مملکت آصف زرداری نے یومِ فضائیہ کے موقع پر پاک فضائیہ کے شہدا...

arrested person arrested person
پاکستان2 گھنٹے ago

ٹیکسلا پولیس کا جوئے کے اڈے پر چھاپہ، 14 ملزمان گرفتار

ٹیکسلا (صداۓ سچ نیوز) تھانہ ٹیکسلا پولیس نے جوئے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک مبینہ جوئے کے اڈے پر...

Trump releases AI images Trump releases AI images
تازہ ترین2 گھنٹے ago

’بائے بائے خارگ!‘، ٹرمپ نے ایرانی معیشت پر دباؤ اور جزیرہ خارگ پر حملے کی اے آئی تصاویر جاری کر دیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کردہ تصویر شیئر کی ہے، جس میں امریکی جنگی...

ministry of foreign affairs ministry of foreign affairs
پاکستان3 گھنٹے ago

پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر سے متعلق بھارتی دعوے مسترد کردیے

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر سے متعلق بھارتی دعوے مسترد کردیے۔  ترجمان دفتر خارجہ...

US senator، Trump US senator، Trump
تازہ ترین3 گھنٹے ago

ٹرمپ ’خطرناک حد تک وہم کا شکار‘ ہیں، امریکی سینیٹر

ڈیموکریٹ سینیٹر کرس مرفی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے ساتھ جاری جنگ کو ’چھوٹی بات‘ قرار دینے...

crude-oil-prices crude-oil-prices
تازہ ترین3 گھنٹے ago

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا۔  آبنائےہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں پر امریکا...

strait-of-hormuz-latest-closure-iran-israel strait-of-hormuz-latest-closure-iran-israel
تازہ ترین3 گھنٹے ago

ایران کا آبنائے ہرمز کے باہر نیا ممنوعہ زون بنانے کا اعلان

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران نے آبنائے ہرمز کے باہر نیا ممنوعہ زون بنانے کا اعلان کردیا۔ سیکریٹری ایرانی سپریم...

pak-air-force pak-air-force
پاکستان3 گھنٹے ago

ملک بھر میں آج یوم فضائیہ جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

ملک بھرمیں آج یوم فضائیہ جوش و جذبے سےمنایا جا رہا ہے، پاکستانی شاہینوں نےملکی آزادی، خودمختاری اور سرحدوں کے...

ismail baqae ismail baqae
تازہ ترین3 گھنٹے ago

امریکا نے خطے پر وحشیانہ جنگ مسلط کی اور اب اسکی ادائیگی پوری دنیا سے کرانے کی توقع کر رہا ہے، ایرانی وزارت خارجہ

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حملے...

Trending