Connect with us

تازہ ترین

اگر حوثیوں نے بحیرہ احمر کی ناکہ بندی کی دھمکی پر عمل کیا تو امریکا اس کا جواب دےگا، ٹرمپ

Trump

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہےکہ  اگر حوثیوں نے بحیرہ احمر کی ناکہ بندی کی دھمکی پر عمل کیا تو  امریکا کو معاملہ خود سنبھالنا پڑےگا، امریکا اس کا جواب دے گا۔

 لبنانی صدر جوزف عون کے ساتھ ملاقات کے موقع پر میڈیا سےگفتگو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران بڑی شدت سے ہمارے ساتھ معاہدہ چاہتا ہے اور ہمارے ساتھ دوبارہ ملاقاتیں کرنا چاہتا ہے، ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بہت جلد ایران کے علاقے کوہ کلنگ کو نشانہ بنائیں گے، جب تک ایران بامعنی مذاکرات کے لیے تیار نہیں ہوتا ہمیں اس میں دلچسپی نہیں۔

خبرایجنسی کے مطابق کوہ کلنگ کا علاقہ ایرانی جوہری تنصیب نطنز کے قریب واقع ہے۔ یہ علاقہ ایک انتہائی مضبوط سکیورٹی والے مقام کے طور پر جانا جاتا ہے، جہاں دو ایسے زیر زمین سرنگی کمپلیکس موجود ہیں جن کے بارے میں ماہرین کا اندازہ ہے کہ وہ امریکا کے سب سے طاقتور بنکر شکن بموں کی پہنچ سے بھی باہر ہیں۔یہ مقام ایران کے جوہری پروگرام سے منسلک سمجھا جاتا ہے۔

لبنان کے حوالے سے ٹرمپ کا کہنا تھا لبنان کو کئی دہائیوں سے شدید مشکلات کا سامنا رہا ہے،ہم اب لبنان کی بہت مدد کرنے جا رہے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ ماضی میں لبنان  کے ساتھ بہت برا سلوک کیا گیا، ہم اس بات کو یقینی بنائیں گےکہ اسے مناسب طریقے سے عزت دی جائے اور وہ احترام دیا جائے جس کا یہ مستحق ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ابراہیمی معاہدے کامیاب رہے، آئندہ مرحلے میں مزید ممالک اس میں شامل ہوں گے، ہمارا اصل مقصد لبنان اسرائیل دشمنی کو مکمل طور پر ختم کرنا ہے، اگر لبنان کے صدر چاہیں گے تو میں حزب اللہ سے بھی بات کروں گا، لبنان اور خطے میں امن اور استحکام کے قیام کا وقت آچکا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

lebnon lebnon
تازہ ترین3 گھنٹے ago

اسرائیلی فوج نے لبنان میں جنگ بندی معاہدے کی دھجیاں بکھیر دی

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی فوج نے لبنان میں جنگ بندی معاہدے کی دھجیاں بکھیر دی۔ بمباری سے مزید...

President Zardari President Zardari
پاکستان3 گھنٹے ago

یومِ فضائیہ پر صدر مملکت آصف زرداری کا پاک فضائیہ کے شہدا کو خراجِ عقیدت

اسلام آباد ( صداۓ سچ نیوز) صدرِ مملکت آصف زرداری نے یومِ فضائیہ کے موقع پر پاک فضائیہ کے شہدا...

arrested person arrested person
پاکستان3 گھنٹے ago

ٹیکسلا پولیس کا جوئے کے اڈے پر چھاپہ، 14 ملزمان گرفتار

ٹیکسلا (صداۓ سچ نیوز) تھانہ ٹیکسلا پولیس نے جوئے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک مبینہ جوئے کے اڈے پر...

Trump releases AI images Trump releases AI images
تازہ ترین4 گھنٹے ago

’بائے بائے خارگ!‘، ٹرمپ نے ایرانی معیشت پر دباؤ اور جزیرہ خارگ پر حملے کی اے آئی تصاویر جاری کر دیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کردہ تصویر شیئر کی ہے، جس میں امریکی جنگی...

ministry of foreign affairs ministry of foreign affairs
پاکستان4 گھنٹے ago

پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر سے متعلق بھارتی دعوے مسترد کردیے

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر سے متعلق بھارتی دعوے مسترد کردیے۔  ترجمان دفتر خارجہ...

US senator، Trump US senator، Trump
تازہ ترین4 گھنٹے ago

ٹرمپ ’خطرناک حد تک وہم کا شکار‘ ہیں، امریکی سینیٹر

ڈیموکریٹ سینیٹر کرس مرفی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے ساتھ جاری جنگ کو ’چھوٹی بات‘ قرار دینے...

crude-oil-prices crude-oil-prices
تازہ ترین4 گھنٹے ago

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا۔  آبنائےہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں پر امریکا...

strait-of-hormuz-latest-closure-iran-israel strait-of-hormuz-latest-closure-iran-israel
تازہ ترین4 گھنٹے ago

ایران کا آبنائے ہرمز کے باہر نیا ممنوعہ زون بنانے کا اعلان

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران نے آبنائے ہرمز کے باہر نیا ممنوعہ زون بنانے کا اعلان کردیا۔ سیکریٹری ایرانی سپریم...

pak-air-force pak-air-force
پاکستان4 گھنٹے ago

ملک بھر میں آج یوم فضائیہ جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

ملک بھرمیں آج یوم فضائیہ جوش و جذبے سےمنایا جا رہا ہے، پاکستانی شاہینوں نےملکی آزادی، خودمختاری اور سرحدوں کے...

ismail baqae ismail baqae
تازہ ترین4 گھنٹے ago

امریکا نے خطے پر وحشیانہ جنگ مسلط کی اور اب اسکی ادائیگی پوری دنیا سے کرانے کی توقع کر رہا ہے، ایرانی وزارت خارجہ

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حملے...

Trending