Connect with us

تازہ ترین

قطر، مصر، پاکستان اور دیگر ثالثوں نے امریکا اور ایران کو 10 روزہ جنگ بندی کی تجویز پیش کی ہے، امریکی ویب سائٹ

US and Iran

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی ویب سائٹ ایگزیوس کے مطابق قطر، مصر، پاکستان اور دیگر علاقائی ثالثوں نے امریکا اور ایران کے سامنے 10 روزہ جنگ بندی کی تجویز پیش کی ہے۔

 ایگزیوس کے مطابق  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ جاری جنگ میں ایک ایسے فیصلہ کن موڑ پر پہنچ گئے ہیں جہاں امریکی اور اسرائیلی حکام کے مطابق اب صرف دو قابل عمل راستے باقی رہ گئے ہیں۔ایک آپشن تو یہ ہےکہ ایک نئی 10 روزہ جنگ بندی کی کوشش کی جائے جس کا مقصد آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا ہو۔ دوسر آپشن یہ ہےکہ  اسرائیل کے ساتھ مل کر ایک بڑی  فوجی مہم شروع کی جائے تا کہ ایران کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کیا جاسکے۔

امریکی ویب سائٹ کے مطابق ٹرمپ نے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا، تاہم  امریکی حکام کا خیال ہےکہ  آنے والے چند دن طے کریں گےکہ کون سا راستہ اختیار کیا جائےگا، کیونکہ خلیج میں جاری طویل اور مسلسل جنگ کو جاری رکھنےکی گنجائش کم ہوتی جا رہی ہے۔

ثالثی کی اس کوشش سے واقف دو علاقائی ذرائع  نے ایگزیوس کو  بتایا کہ قطر، مصر، پاکستان  اور دیگر علاقائی ثالثوں نے امریکا اور ایران کے سامنے 10 روزہ جنگ بندی کی تجویز پیش کی ہے۔امریکی حکام کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ اس تجویز کا جائزہ لے رہی ہے۔ابھی تک نہ تو  امریکا اور نہ ہی ایران نے اس تجویز کو قبول کیا ہے۔ دونوں فریق جنگ بندی سے پہلے مزید حملوں کے ذریعے اپنی پوزیشن مضبوط کرنے کی کوشش کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

ایگزیوس کے مطابق مسلسل 10 روز کی بمباری سے بھی آبنائے ہرمز پر ایران کا اثر و رسوخ ختم نہیں ہوسکا، جس کے باعث ٹرمپ ایک ایسی جنگ میں مزید الجھتے جا رہے ہیں جس کے بارے میں وہ کئی بار فتح کا اعلان کرچکے ہیں۔

دوسری جانب امریکا میں پیٹرول کی قیمتیں دوبارہ بڑھ رہی ہیں، جس سے پہلے ہی غیر مقبول جنگ کے خلاف اندرون ملک ردعمل مزید بڑھ رہا ہے۔

ایک علاقائی ذریعے کے مطابق ہفتے کے روز جنگ بندی کی کوششوں میں پیش رفت ہو رہی تھی، لیکن اردن میں ایرانی میزائل حملے میں 2 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد واشنگٹن نے اپنا مؤقف سخت کرلیا۔

ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار نے تصدیق کی کہ مذاکرات جاری ہیں لیکن  ٹرمپ نے ابھی ایران کے خلاف جوابی کارروائی مکمل نہیں کی، وہ اردن میں امریکی فوجیوں کی حالیہ ہلاکتوں کا بدلہ لیں گے، یہ تباہ کن حملے اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک صدر خود فیصلہ نہ کریں۔

ایگزیوس کے مطابق  ایک علاقائی ذریعے نےکہا کہ  ہم ایک پائیدار حل تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایران شرائط مسلط نہیں کر سکتا، لیکن اسے نظر انداز بھی نہیں کیا جاسکتا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

lebnon lebnon
تازہ ترین5 گھنٹے ago

اسرائیلی فوج نے لبنان میں جنگ بندی معاہدے کی دھجیاں بکھیر دی

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی فوج نے لبنان میں جنگ بندی معاہدے کی دھجیاں بکھیر دی۔ بمباری سے مزید...

President Zardari President Zardari
پاکستان6 گھنٹے ago

یومِ فضائیہ پر صدر مملکت آصف زرداری کا پاک فضائیہ کے شہدا کو خراجِ عقیدت

اسلام آباد ( صداۓ سچ نیوز) صدرِ مملکت آصف زرداری نے یومِ فضائیہ کے موقع پر پاک فضائیہ کے شہدا...

arrested person arrested person
پاکستان6 گھنٹے ago

ٹیکسلا پولیس کا جوئے کے اڈے پر چھاپہ، 14 ملزمان گرفتار

ٹیکسلا (صداۓ سچ نیوز) تھانہ ٹیکسلا پولیس نے جوئے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک مبینہ جوئے کے اڈے پر...

Trump releases AI images Trump releases AI images
تازہ ترین6 گھنٹے ago

’بائے بائے خارگ!‘، ٹرمپ نے ایرانی معیشت پر دباؤ اور جزیرہ خارگ پر حملے کی اے آئی تصاویر جاری کر دیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کردہ تصویر شیئر کی ہے، جس میں امریکی جنگی...

ministry of foreign affairs ministry of foreign affairs
پاکستان6 گھنٹے ago

پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر سے متعلق بھارتی دعوے مسترد کردیے

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر سے متعلق بھارتی دعوے مسترد کردیے۔  ترجمان دفتر خارجہ...

US senator، Trump US senator، Trump
تازہ ترین6 گھنٹے ago

ٹرمپ ’خطرناک حد تک وہم کا شکار‘ ہیں، امریکی سینیٹر

ڈیموکریٹ سینیٹر کرس مرفی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے ساتھ جاری جنگ کو ’چھوٹی بات‘ قرار دینے...

crude-oil-prices crude-oil-prices
تازہ ترین7 گھنٹے ago

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا۔  آبنائےہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں پر امریکا...

strait-of-hormuz-latest-closure-iran-israel strait-of-hormuz-latest-closure-iran-israel
تازہ ترین7 گھنٹے ago

ایران کا آبنائے ہرمز کے باہر نیا ممنوعہ زون بنانے کا اعلان

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران نے آبنائے ہرمز کے باہر نیا ممنوعہ زون بنانے کا اعلان کردیا۔ سیکریٹری ایرانی سپریم...

pak-air-force pak-air-force
پاکستان7 گھنٹے ago

ملک بھر میں آج یوم فضائیہ جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

ملک بھرمیں آج یوم فضائیہ جوش و جذبے سےمنایا جا رہا ہے، پاکستانی شاہینوں نےملکی آزادی، خودمختاری اور سرحدوں کے...

ismail baqae ismail baqae
تازہ ترین7 گھنٹے ago

امریکا نے خطے پر وحشیانہ جنگ مسلط کی اور اب اسکی ادائیگی پوری دنیا سے کرانے کی توقع کر رہا ہے، ایرانی وزارت خارجہ

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حملے...

Trending