تازہ ترین
امریکا کے ایران پر مسلسل 11 ویں روز فضائی حملے مکمل
واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا نے ایران پر مسلسل 11 ویں روز فضائی حملے مکمل کر لیے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹ کام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی افواج نے ایران کے فوجی آپریشن مراکز، بحری صلاحیتوں، طیاروں کے ہینگرز، ڈرون ذخیرہ گاہوں اور فوجی لاجسٹک انفرا اسٹرکچر کو نشانہ بنایا ہے۔
بیان کے مطابق گزشتہ 3 ماہ کے دوران ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے 30 سے زائد تجارتی جہازوں پر حملے کیے، جو علاقائی اور عالمی تجارت کے لیے 1 نہایت اہم بین الاقوامی آبی گزرگاہ ہے۔
امریکی فوج کے مطابق کشیدگی کے باوجود آبنائے ہرمز تجارتی جہازوں کی آمد و رفت کے لیے بدستور کھلی ہوئی ہے۔
بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مئی کے آغاز سے اب تک امریکی افواج نے تقریباً 900 تجارتی جہازوں اور 450 ملین بیرل خام تیل کی محفوظ ترسیل میں معاونت فراہم کی ہے۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکا کے ایران پر مسلسل فضائی حملوں کا مقصد ایران کی آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کو خطرے میں ڈالنے کی صلاحیت کو مزید کمزور کرنا ہے۔
-
پاکستان4 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
برطانیہ اور یورپ4 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان10 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان5 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو9 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان4 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

