پاکستان
وزیر خزانہ کی واشنگٹن میں امریکی ہم منصب سے ملاقات، زرمبادلہ ذخائر بڑھانے میں تعاون کی درخواست
واشنگٹن (صداۓ سچ یوز) واشنگٹن میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کی ملاقات ہوئی ہے، اس دوران محمد اورنگزیب نے امریکی ہم منصب سے زرمبادلہ بڑھانے میں تعاون کی درخواست کی۔
وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیر خزانہ نے ملاقات میں پاکستانی معیشت کے علاقائی جغرافیائی و سیاسی صورتحال سے متاثر ہونے کے خدشے کا اظہار کیا۔
محمد اورنگزیب نے پاکستان کی ’روڈ ٹو مارکیٹ‘ حکمتِ عملی کے لیے امریکا سے مزید تعاون کی درخواست کی، اس تعاون میں بین الاقوامی سرمایہ جاتی منڈیوں تک بہتر رسائی شامل ہے۔
اس تعاون میں زرمبادلہ ذخائر بڑھانے اور پاکستان کی خود مختار کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری بھی شامل ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق فریقین نے امریکا کی پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کے فروغ پر اتفاق کیا۔ پاکستانی اور امریکی وزرائے خزانہ کی ملاقات میں اسٹریٹیجک منصوبے آگے بڑھانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان11 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

