Connect with us

پاکستان

این ڈی ایم اے کا مون سون الرٹ، ملک کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ

accused-arrested

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 22 سے 24 جولائی کے دوران شدید مون سون بارشوں کے پیش نظر ندی نالوں میں طغیانی اور سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، آزاد جموں و کشمیر، بلوچستان اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

الرٹ کے مطابق گلگت بلتستان کے اضلاع غذر، ہنزہ، نگر، گلگت، دیامر، گانچھے اور شگر کے ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے جبکہ استور، کھرمنگ اور روندو کے دریاؤں میں بھی پانی کی سطح بلند ہو سکتی ہے۔

خیبرپختونخوا میں چترال، مالاکنڈ، شانگلہ، بٹگرام، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، صوابی، پشاور، خیبر، کرم، اورکزئی، کوہاٹ، بنوں، ہنگو، شمالی و جنوبی وزیرستان، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز بہاؤ اور برساتی ریلوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

آزاد جموں و کشمیر میں باغ، حویلی، پونچھ، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر اور میرپور کے دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں ڈی جی خان اور راجن پور کے پہاڑی برساتی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے جبکہ بلوچستان کے ژوب، شیرانی، موسیٰ خیل، لورالائی، قلعہ سیف اللہ، زیارت، دکی، بارکھان، ہرنائی، سبی، کچھی، خضدار، لہڑی اور جھل مگسی میں بھی طغیانی کا خدشہ ہے۔

دریاؤں کی صورتحال کے حوالے سے این ڈی ایم اے نے بتایا کہ دریائے چناب مرالہ کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب جبکہ دریائے جہلم منگلا کے بالائی علاقوں میں درمیانے درجے کے سیلاب کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ جہلم، چناب اور راوی بیسن کے متعدد نالوں میں پانی کے بہاؤ میں نمایاں اضافے کی توقع ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق دریائے راوی بلوکی کے مقام پر آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران کم درجے کے سیلاب کا امکان ہے جبکہ دریائے سوات، پنجکوڑہ، چترال، کابل اور ان کے معاون دریاؤں میں بھی پانی کی سطح بلند ہو سکتی ہے۔

این ڈی ایم اے نے عوام کو حساس مقامات اور پہاڑی علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو حساس مقامات کی مسلسل نگرانی، ہنگامی ٹیموں کی تیاری اور ممکنہ طور پر بند ہونے والی شاہراہوں کی فوری بحالی کے انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔

عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ موسمی صورتحال سے متعلق بروقت معلومات کے لیے این ڈی ایم اے کی آفیشل ایپ پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ استعمال کریں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Pak-Army Pak-Army
پاکستان5 گھنٹے ago

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں مختلف کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 21 خوارج ہلاک

پشاور (صداۓ سچ نیوز) سیکیورٹی فورسز نے 3 سے 5 ستمبر کے دوران خیبرپختونخوا میں مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی...

Sharjeel Memon Sharjeel Memon
تازہ ترین5 گھنٹے ago

ن لیگ اپنے اتحادیوں کو خوش کرے لیکن سندھ کو قربانی کا بکرا بنانے سے گریز کرے، شرجیل میمن

کراچی (صداۓ سچ نیوز) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ آصف کے...

gaza gaza
تازہ ترین5 گھنٹے ago

غزہ کے کھنڈرات سے مزید 100 سے زائد فلسطینی شہداء کی باقیات برآمد

غزہ (صداۓ سچ نیوز) غزہ کے کھنڈرات سے مزید سو سے زائد فلسطینیوں کی باقیات ملنے کے بعد شہدا کی...

Israeli violence in West Bank. Israeli violence in West Bank.
تازہ ترین5 گھنٹے ago

سابق اسرائیلی جرنیلوں کا حکومت پر مغربی کنارے میں قابضین کے تشدد کی پشت پناہی کا الزام

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی فوج کے سابق جرنیلوں نے حکومت پر مغربی کنارے میں قابضین کے تشدد کی...

strait-of-hormuz strait-of-hormuz
تازہ ترین5 گھنٹے ago

آبنائے ہرمز میں پھر کشیدگی، امریکی فورسز کا 3 ایرانی آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) آبنائےہرمزمیں ایک بار پھر کشیدگی بڑھ گئی، امریکی فورسز نےتین ایرانی آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے...

Air Vice Marshal Hassan Faisal Air Vice Marshal Hassan Faisal
پاکستان5 گھنٹے ago

پاک فضائیہ نے گزشتہ سال بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، ایئر وائس مارشل حسن فیصل

کراچی (صداۓ سچ نیوز) ایئر وائس مارشل حسن فیصل نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ قوم کی اُمیدوں پر ہمیشہ پوری...

6-september-1965 6-september-1965
پاکستان6 گھنٹے ago

آج ملک بھر میں یومِ دفاعِ و شہداء منایا جارہا ہے

آج ملک بھر میں یومِ دفاعِ و شہداء منایا جارہا ہے،61 سال قبل پاک فوج اور پاکستانی قوم نے رات...

PM-Shehbaz-Sharif-Pims-Meeting PM-Shehbaz-Sharif-Pims-Meeting
پاکستان18 گھنٹے ago

3 ارب روپے کا رسک پول ایس ایم ایز کی ایکسپورٹ کریڈٹ انشورنس تک رسائی بڑھائے گا،وزیراعظم

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ سے متعلق اجلاس ہوا جس دوران...

Pak-vs-India Pak-vs-India
پاکستان19 گھنٹے ago

ویمنز ایشیا کپ، بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

ویمنز ایشیا کپ کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی...

Khalid-Mehmood-khokhar Khalid-Mehmood-khokhar
پاکستان19 گھنٹے ago

اگر نظام میں تبدیلی نہیں لائی جاتی تو گورننس اور کسان کے حال پر اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ پڑھ لینا چاہیے، صدر کسان اتحاد

کراچی (صداۓ سچ نیوز) پاکستان اتحاد کے صدر خالد محمود کھوکھر نے کہاہے کہ  ہمارے پاس 1500 کلومیٹر کا سمندر...

Trending