تازہ ترین
امریکا کی ایران پر مسلسل بارہویں روز یلغار، عسکری اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی فوج کا کہنا ہے کہ ایران پر مسلسل 12ویں رات حملوں میں بحری صلاحیتوں، میزائل اور ڈرون ذخیرہ کرنے کی تنصیبات، ساحلی نگرانی کے مراکز اور فضائی دفاع کے اثاثوں کو نشانہ بنایا۔
امریکی فوج کی مرکزی کمان سینٹکام نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان حملوں سے سویلین ملاحوں اور تجارتی جہازوں پر حملے کرنے کی ایران کی صلاحیت مزید کم ہوئی ہے۔
سینٹکام کے مطابق امریکی فوج نے اس ماہ خشکی پر موجود ایران کے درجنوں عسکری مقامات کو نشانہ بنایا ہے جبکہ سمندر میں ایران کے خلاف ناکہ بندی کا دوبارہ آغاز کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ’آج تک سینٹکام نے نو تجارتی جہازوں کا رخ موڑا ہے اور ایک جہاز کو ناکارہ بنایا ہے تاکہ جہازوں کو ایرانی بندرگاہوں میں داخل ہونے یا وہاں سے روانہ ہونے سے روکا جا سکے۔
سینٹکام کا کہنا ہے کہ 50 ہزار سے زائد امریکی فوجی اہلکار پورے مشرقِ وسطیٰ میں تعینات ہیں اور اپنے فرائض ادا کرنے کے لیے ہر وقت چوکس اور تیار ہیں۔
دوسری جانب ایرانی میڈیا کے مطابق سیرک اور بوشہر میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ اہواز شہر کے قریب بھی میزائل حملے کیے گئے۔ گورنر بوشہر کے مطابق امریکی فوج نے بوشہر نیوکلیئر پاور پلانٹ کے قریب بجلی گھر کو نشانہ بنایا۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

