Connect with us

تازہ ترین

کاکروچ جنتا پارٹی کے حکومت سے کامیاب مذاکرات، احتجاج ختم کردیا

Cockroach Janta Party Protest

نیو دہلی (صداۓ سچ نیوز) بھارت میں نوجوانوں کی جماعت کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) نے حکومت سےکامیاب مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کرنےکا اعلان کردیا۔

نوجوانوں کی تحریک مودی حکومت سے مطالبات منوانے میں کامیاب ہوگئی، جین زی کا ایک ماہ سے زائد کا احتجاج رنگ لے آیا۔

طلبا کے احتجاج پر بھارتی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے استعفا دے دیا، بھارتی وزیر اعظم مودی اور صدر دروپدی مرمو نے استعفا قبول کرتے ہوئے پرہلاد جوشی کو نیا وزیر تعلیم مقرر کردیا۔

بھارتی وزیرِ تعلیم کے استعفے پر طلبا کا احتجاج جشن میں بدل گیا، طلبا مظاہرین نے ڈھول بجائے، بھنگڑے ڈالے، کاکروچ جنتا پارٹی نے وزیر تعلیم کے استعفے کو جمہوریت کی فتح قرار دیا اور کل مشعل بردار جلوس نکالنے کا اعلان بھی کیا، حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد نوجوانوں کی تنظیم کاکروچ جنتا پارٹی نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا ۔

سی جے پی نے پیپر لیک کے اسکینڈل کے بعد بھارتی وزیر تعلیم کے استعفے، خودکشی کرنے والے طالب علموں کے خاندانوں کو معاوضہ دینے اور مظاہرین کے خلاف تشدد میں ملوث پولیس افسران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا ، طلبا امتحانی نظام میں خرابیوں اور میڈیکل کالجوں میں داخلہ امتحان کےپرچے لیک ہونے پر نئی دلی کے علاقے جنتر منتر پر احتجاج کر رہے تھے۔

بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے نریندر مودی سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا اور کہا کہ نریندر مودی ماضی بن چکے ہیں ، ماضی کبھی مستقبل کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔

راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ طلبا کو اپنے دو مطالبات نہیں بھولنے چاہئیں۔ ایک مطالبہ طلبا پر حملے، تشدد اور انہیں مارنے میں شامل افراد کے خلاف کارروائی اور دوسرا مطالبہ ہے اس نظام کے اصل ذمہ دار نریندر مودی کو بھارت کے طلبا سے معافی مانگنی چاہیے.

بھارتی کانگریس رہنما پریانکا گاندھی کا کہنا ہے وزیر تعلیم دھرمیندر پرادھان کا استعفیٰ نوجوانوں کی جیت ہے اور حکمرانوں کے لئے پیغام ہے کہ وہ عوام کی آواز کو دبا نہیں سکتے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Researcher Researcher
تازہ ترین5 گھنٹے ago

مصنوعی ذہانت دہائی کے آخر تک تمام انسانوں کو ہلاک کر سکتی ہے، محقق کا استعفے کیساتھ انتباہ

مصنوعی ذہانت کی معروف کمپنی سے مستعفی ہونے والے 27 سالہ محقق جیکب کاکسن نے خبردار کیا ہے کہ مصنوعی...

Trump Trump
تازہ ترین5 گھنٹے ago

ٹرمپ ایران کیخلاف جنگ میں نقصان محدود ظاہر کرنا چاہتے ہیں، سابق پینٹاگون اہلکار

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) پینٹاگون کے سابق عہدیدار ڈیوڈ ڈیس روشز کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران...

pakistan-polio pakistan-polio
پاکستان5 گھنٹے ago

پولیو ورکرز کے یومیہ معاوضے میں 28 فیصد اضافے کا اعلان

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان انسدادِ پولیو پروگرام نے فرنٹ لائن پولیو ورکرز کے یومیہ معاوضے میں 28 فیصد...

Amnesty International Amnesty International
تازہ ترین6 گھنٹے ago

برطانیہ کی اسرائیل مخالف پابندیاں اہم ہیں، ایمنسٹی انٹرنیشنل

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسرائیلی غیر قانونی بستیوں کے خلاف برطانیہ کی پابندیوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسرائیل مخالف پابندیوں...

Saudi Warplanes Launch Saudi Warplanes Launch
تازہ ترین6 گھنٹے ago

حوثیوں کے حملوں کا جواب، سعودی جنگی طیاروں کے یمن کے مختلف علاقوں پر فضائی حملے

صنعا (صداۓ سچ نیوز) سعودی جنگی طیاروں کی جانب سے یمن کے مختلف علاقوں پر فضائی حملے کیے جانے کی...

uk-israel-sanctions uk-israel-sanctions
تازہ ترین6 گھنٹے ago

برطانیہ اور اسرائیل میں سفارتی کشیدگی، برطانوی قونصل خانہ بند کرنے کا حکم

برطانیہ اور اسرائیل کے درمیان سفارتی کشیدگی شدت اختیارکرگئی،اسرائیل نے بیت المقدس میں برطانوی قونصل خانے کو 30 روز میں...

mir raza case mir raza case
پاکستان6 گھنٹے ago

میر رضا کیس: جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈکے پستول سے میچ نہیں ہوا، فارنزک رپورٹ

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا قتل کیس میں جائے وقوعہ سے ملنے والے پستول کا...

Bilawal Bhutto Bilawal Bhutto
پاکستان6 گھنٹے ago

صوبوں کے معاملے پر بزنس فورمز کے بجائے قومی اسمبلی میں بحث ہونی چاہیے، بلاول بھٹو

لندن (صداۓ سچ نیوز) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ صوبوں کے معاملے پر بزنس فورمز کے...

usa-and-iran usa-and-iran
تازہ ترین6 گھنٹے ago

امریکا کی ایرانی ایوی ایشن شعبے کی معاونت پر 36 اداروں اورافراد پر پابندیاں عائد

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا کی جانب سے ایران سے متعلق نئی پابندیاں عائد کردی گئیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کےمطابق...

US Unmanned Submarin US Unmanned Submarin
تازہ ترین6 گھنٹے ago

ایران کا امریکی خودکار آبدوز پکڑنے کا دعویٰ، آبنائے ہرمز میں کشیدگی مزید بڑھ گئی

 تہران (صدآۓ سچ نیوز) ایرانی بحریہ نے آبنائے ہرمز کے داخلی راستے پر امریکی فوج کی ایک جدید بغیر پائلٹ...

Trending