پاکستان
لانگ مارچ کی حکمت عملی پر پی ٹی آئی ارکان پھٹ پڑے، اختلافات سامنے آ گئے
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں لانگ مارچ کی حکمت عملی پر اختلافات سامنے آ گئے، ذرائع کے مطابق ارکان نے سوال اٹھایا کہ پلان اے، بی، سی اور ڈی کی باتیں تو ہوئیں لیکن عملی منصوبہ بندی کہاں ہے؟
تفصیلات کے مطابق مشتکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی اراکین نے کہا کہ لانگ مارچ کی حکمت عملی نہیں بنی، ارکان کو اعتماد میں بھی نہیں لیا گیا، ایک صوبے میں حکومت چلی گئی، پارٹی کا ردعمل کہاں ہے؟
اجلاس میں پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹرز کی جانب سے صوبائی قیادت پر برہمی کا اظہار کیا گیا اور احتجاجی حکمت عملی پر اختلافات بھی کھل کر سامنے آئے ۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی میں مذاکرات یا احتجاج سے متعلق آئندہ لائحہ عمل پر بھی مشاورت کی گئی ، اجلاس میں تحفظات کا اظہار کیا گیا کہ محمود خان اچکزئی سیاسی رابطوں اور مذاکرات میں کامیاب نہ ہو سکے۔
ارکان نے گورنر راج اور ایمرجنسی پر خاموشی نہیں بلکہ مؤثر ردعمل دینے کی تجویز دی ۔ پی ٹی آئی اجلاس میں اراکین سے رائے طلب کی گئی کہ حکومت سے مذاکرات جاری رکھیں یا احتجاج بڑھائیں؟
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان1 مہینہ agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

