تازہ ترین
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر حملے روکنے کا حکم
واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ نے ایران پر ایک روز کے لیے حملے روکنے کا حکم دیدیا۔
آبنائے ہرمزکو دوبارہ کھولنے کے حوالے سےمذاکرات میں پیشرفت سامنے آئی ہے، امریکی صدر نے دو ہفتے سے جاری تہران کے خلاف فضائی کارروائیاں معطل کرنے کا حکم دیدیا ہے۔
امریکی صدر نے مطالبات پورےنہ ہونےپرجنگ دوبارہ شروع کرنےکی دھمکی دی ہے، کہا سوفیصد مقاصد حاصل نہ ہوئے تو حملے دوبارہ ہونگے۔
امریکی ویب سائٹ کےمطابق جمعہ کو ایران کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی، صدر ٹرمپ سفارتکاری کو ایک اور موقع دینا چاہتے ہیں۔
امریکی ویب سائٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے حملے روکنےکا حکم ایسے وقت میں دیا جب اومانی وفد مذاکرات کے لیے جمعہ کو ایران پہنچا تھا تاکہ آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے نیا معاہدہ کیا جاسکے۔
امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ ایران اور اومان کے درمیان اس معاملے پر اسی ویک اینڈ پرمعاہدہ کرلیا جائے گا، اس کے بعد صدر ٹرمپ پر منحصر ہوگا کہ آیا وہ اس مجوزہ ڈیل کو منظور کریں یا نہیں۔
دوسری جانب ایرانی پاسدارن انقلاب نے امریکی فوجی اڈوں پر لڑاکا طیارے تباہ کرنےکا دعویٰ کرتے ہوئے بتایا کہ حملوں میں 17 ڈرون طیارے تباہ کیے۔
پاسدارن انقلاب نے دعوی کیا کہ کہ ہینگرمیں کھڑا ایک ایف 15 لڑاکا طیارہ، پی 8 طیارہ بھی تباہ ہوا، سی 17 ٹرانسپورٹ طیارہ اور 8 ری فیولنگ طیارے بھی ایرانی حملوں میں تباہ ہوئے۔
-
برطانیہ اور یورپ4 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان4 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان7 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان10 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان5 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو10 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

