پاکستان
سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ،متوفی ریٹائرڈ ملازم کی پنشن کی حقدار صرف بیوہ یا نامزد شخص قرار
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) سپریم کورٹ نے فوت شدہ ملازمین کی وراثت پراہم فیصلہ جاری کردیا۔
سپریم کورٹ نےفوت شدہ سرکاری ملازمین کی پنشن اور مراعات سے متعلق اہم فیصلہ سناتےہوئے قراردیا کہ متوفی ریٹائرڈملازم کی پنشن اوردیگرمراعات کی حقدار صرف اس کی بیوہ یا قانون کے مطابق نامزد شخص ہوسکتا ہے۔
سپریم کورٹ نے فوت شدہ پیسکو ملازم کےبہن بھائیوں کی جانب سے وراثت نامہ جاری کرنے کی اپیل مسترد کرتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی جانب سے تحریر کیے گئے چارصفحات پر مشتمل فیصلےمیں کہا گیا ہےکہ پنشن کی ادائیگی متعلقہ قوانین، سروس رولز اورادارہ جاتی ضوابط کےمطابق ہی کی جاسکتی ہے،پنشن کوعام وراثتی جائیداد تصور نہیں کیا جا سکتا۔
سپریم کورٹ نے واضح کیا کہ صرف قانونی وارث ہونا کسی شخص کو متوفی ملازم کی پنشن یا مراعات کا حق دار نہیں بناتا،بلکہ اس کا تعین متعلقہ قوانین اور نامزدگی کے اصولوں کے تحت کیا جائے گا۔
-
برطانیہ اور یورپ5 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان5 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان7 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان10 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان6 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو10 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

