Connect with us

پاکستان

محسن نقوی کا بیان بے معنی ہے،کوئی سیاق وسباق نہیں، رانا ثناء اللہ

rana-sanaullah

سینیٹر اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ محسن نقوی کا بیان بے معنی ہے، کوئی سیاق وسباق نہیں، محسن نقوی نے کہا سسٹم تباہ ہو چکا، یہ کس سسٹم کی بات کر رہے ہیں؟ ملک میں پارلیمانی جمہوری نظام ہے،آئین کی وجہ سےفیڈریشن قائم ہے، عدلیہ اور ایگزیکٹو آئین کے مطابق اپنا کردار ادا کریں۔

تفصیلات کے مطابق رانا ثناء اللہ کا کہناتھا کہ محسن نقوی کی انتظامی یونٹس سےمتعلق بات شاید نئے صوبوں سے متعلق ہے، مسائل کے حل کیلئے یونٹس،صوبے اور بااختیار بلدیاتی نظام سے کسی کو انکار نہیں، جو کچھ ہو گا آئین کے تحت ہو گا،اس سے باہر کیسے ہو گا؟ انتظامی یونٹس اسی سسٹم میں بننے ہیں،کیا اس سے باہر نکل کر بننے ہیں؟ ہمارے بزرگوں نے 1973 کا آئین بنایا، ہمارے بزرگ اس نتیجے پر پہنچے کہ ملک کیلئے پارلیمانی جمہوری نظام بہتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدارتی نظام کی طرف جھکنا ہے تو اس طرف جھک جائیں،رہنا جمہوری نظام نے ہے، ہم ہائبرڈ ماڈل میں نہیں ہیں، سیاسی وعسکری قیادت کا باہمی عزت کیساتھ ملک چلانے کا نتیجہ ہے ہماری دنیا میں عزت ہے، سیاسی وعسکری قیادت کا باہمی عزت کیساتھ ملک چلانے کا نتیجہ ہے کہ معرکہ حق جیتا، ہمارا نام امن دینے والے ممالک میں شامل ہے۔

26ویں اور27ویں ترمیم کی ضرورت تھی، محسن نقوی سے پوچھیں گے کون سا بزنس مین کس کو 50 کروڑ فنڈ دیتاہے، فیلڈمارشل عاصم منیر قوم کے ہیروہیں، فیلڈ مارشل نے قوم کو معرکہ حق کے ذریعے عزت دی، محسن نقوی کی بات سے اتفاق نہیں کرتا، محسن نقوی نے جس تقریب میں بات کی اس میں وارداتیے بیٹھے تھے، تقریب میں بزنس مین بیٹھے تھے،اُن کی عزت کرتا ہوں، محسن نقوی کی گفتگو سے متعلق پارٹی فیصلہ نہ کرتی تو پھر دوسرے انداز سے دیکھا جاتا۔

بحریہ کا منصوبہ نہیں چل رہا،اب ملک ریاض پاکستان آنے کے بھی قابل نہیں، سسٹم تباہ نہیں ہوا، پہلے بھی دہشتگردی پر قابو پایا تھا،اب بھی پائیں گے، میرپور میں 13 سیٹوں پر الیکشن میں 53 فیصدٹرن آؤٹ تھا، آزاد کشمیر میں صاف شفاف الیکشن ہوا،لاکھوں لوگوں نے حصہ لیا، مظفرآباد کی 9 سیٹوں پر الیکشن ہوا،4پر پیپلزپارٹی اور 5 پرن لیگ جیتی، کالعدم ایکشن کمیٹی کا مقصد تھاکہ آزاد کشمیر الیکشن نہیں ہونے دینا، سندور ٹووالوں کا ایجنڈا ہےکہ آزاد کشمیر میں الیکشن نہ ہو، آزاد کشمیر میں الیکشن نہ ہوتے تو مودی کا سندور ٹو کا ایجنڈاکامیاب ہوجاتا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

hafiz-naeem hafiz-naeem
پاکستان54 منٹس ago

جماعت اسلامی کے لانگ مارچ کا اسلام آباد پہنچنے سے پہلے ہی بریک تھرو کا امکان

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) جماعت اسلامی اور حکومت میں پانچویں مذاکرات دور کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے...

pak bahria pak bahria
پاکستان56 منٹس ago

پاک بحریہ کے سربراہ کا میری ٹائم مشق سی اسپارک 2026 کے دوران پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے میری ٹائم مشق سی اسپارک 2026 کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے...

rana-sanaullah rana-sanaullah
پاکستان1 گھنٹہ ago

سیاسی جماعتوں کے لانگ مارچ کی کال، جو نہیں سمجھے گاوہ سمجھا دیا جائے گا،رانا ثنااللہ

اسلام اباد (صداۓ سچ نیوز) مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی نے ہر فرد...

Trump Trump
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

مستقبل قریب میں امریکا ایران جنگ سے متعلق بہت بڑی چیزیں ہونے والی ہیں، ٹرمپ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مستقبل قریب میں امریکا ایران جنگ سے متعلق...

Hangu Clash Hangu Clash
پاکستان2 گھنٹے ago

ہنگو میں سیکیورٹی فوسز سے مقابلہ، فتنہ الخواج کے 8 دہشت گرد ہلاک، 6 جوان شہید، آئی ایس پی آر

ہنگو (صداۓ سچ نیوز) ہنگو میں سیکیورٹی فورسز اور فتنہ الخوارج کے مقابلے میں 8 دہشت گرد ہلاک اور فورسز...

masoud-pezeshkian masoud-pezeshkian
پاکستان2 گھنٹے ago

دشمن امن کی پیشکش کرے تو اسے رد نہیں کرنا چاہیے، مسعود پزشکیان

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ہمیں دشمن کی چالوں سے ہوشیار رہنا ہونا...

nasir abbas nasir abbas
پاکستان10 گھنٹے ago

پنجاب کا تعلیمی بحران، کٹہرے میں کون؟

آئینۂ فکر تحریر: ناصرعباسپنجاب میں نویں جماعت کے حالیہ امتحانات کے نتائج نے نہ صرف صوبے بلکہ پورے ملک کے...

trump-gaza-deal-hamas-israel trump-gaza-deal-hamas-israel
تازہ ترین10 گھنٹے ago

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اے آئی فورس بنانے کا اعلان

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تیزی سے ترقی کے لیے اے...

Electricity Buying and Selling Electricity Buying and Selling
پاکستان11 گھنٹے ago

حکومت کا بجلی کی خرید و فروخت کے عمل سے باہر ہونے کا اعلان، صارفین اب بجلی خود خرید سکیں گے

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری کا کہنا ہے کہ حکومت آج سے بجلی...

Drone Attack on Russia Drone Attack on Russia
تازہ ترین11 گھنٹے ago

یوکرین نے روس پر 1600 سے زائد ڈرونز داغ دیے

ماسکو (صداۓ سچ نیوز) روسی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین کی جانب سے کیے گئے بڑے ڈرون حملے...

Trending