Connect with us

پاکستان

چہلم شہدائے کربلا کے موقعہ پر معصومہء سندھ کے روضہ پر لاکھوں عزاداران کی شرکت

chelum imam hussain

حیدرآباد (صداۓ سچ نیوز) پوری دنیا کی طرح اگھم کوٹ میں بھی روضہء اطہر معصومہء سندھ پر چہلم شہدائے کربلا بڑے مذہبی، جوش و خروش اور والہانہ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ بھرپور انداز میں منایا گیا۔

جس میں 19 صفرالمظفر کی شب سے لے کر 20 صفرالمظفر کی شام تک عورتوں، بچوں اور مردوں پر مشتمل ہزاروں پیادل مشی قافلوں نے بھرپور انداز میں نوحہ خوانی و عزاداری کی۔ صرف 19 اور 20 صفرالمظفر کو 2 روز کے اندر 2 لاکھ سے بھی زائد مرد، خواتین اور معصوم بچوں کے سینکڑوں میل پاپیادہ مشی واک کرکے آنے والے قافلوں نے معصومہء سندھ کی بارگاہ میں حاضری دے کر عقیدتوں کے پھول نچھاور کیئے۔

واضح رہے کہ معصومہء سندھ کے روضہ اطہر پر سینکڑوں میل پاپیادہ سفر کرکے آنے والے ان مشی قافلوں کی آمد کا سلسلہ 25 محرم سے ہی شروع ہوگیا تھا، جو گذشتہ روز تک متواتر جاری رہا۔ 19 اور 20 صفرالمظفر کو اگھم کوٹ کی جانب آنے والے جملہ راستوں پر مؤمنین کی جانب سے کئی میل تک کی اراضی میں مؤکب لگائے گئے تھے جن پر دونوں روز بلا وقفہ شربت، پانی، فروٹ اور نیاز کی تقسیم کا سلسلہ مسلسل جاری رہا۔

مذہبی اُمور کمیٹی اگھم کوٹ کے جملہ اراکین نے اپنے جاری کردہ بیان میں حکومتِ سندھ، محکمہء اوقاف سندھ، جملہ سیکیورٹی اداروں، آئی جی سندھ پولیس، ایس ایس پی بدین، ڈی سی بدین اور بالخصوص وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی خصوصی ہدایات و تعاون کے بغیر پیادل مشی کرکے آنے والے لاکھوں عزاداران و زائرین کو اتنے وسیع پئمانہ پر سہولیات کی فراہمی کسی بھی صورت میں ممکن نہ تھی۔ انہوں نے امید ظاہر کی مندرجہ بالا صاحبانِ اختیار کا عزاداران و زائرین کو اہم و بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا یہ قابلِ تحسین، خصوصی توجہ و تعاون کا سلسلہ بدستور جاری و ساری رہے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

lebnon lebnon
تازہ ترین4 گھنٹے ago

اسرائیلی فوج نے لبنان میں جنگ بندی معاہدے کی دھجیاں بکھیر دی

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی فوج نے لبنان میں جنگ بندی معاہدے کی دھجیاں بکھیر دی۔ بمباری سے مزید...

President Zardari President Zardari
پاکستان4 گھنٹے ago

یومِ فضائیہ پر صدر مملکت آصف زرداری کا پاک فضائیہ کے شہدا کو خراجِ عقیدت

اسلام آباد ( صداۓ سچ نیوز) صدرِ مملکت آصف زرداری نے یومِ فضائیہ کے موقع پر پاک فضائیہ کے شہدا...

arrested person arrested person
پاکستان4 گھنٹے ago

ٹیکسلا پولیس کا جوئے کے اڈے پر چھاپہ، 14 ملزمان گرفتار

ٹیکسلا (صداۓ سچ نیوز) تھانہ ٹیکسلا پولیس نے جوئے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک مبینہ جوئے کے اڈے پر...

Trump releases AI images Trump releases AI images
تازہ ترین5 گھنٹے ago

’بائے بائے خارگ!‘، ٹرمپ نے ایرانی معیشت پر دباؤ اور جزیرہ خارگ پر حملے کی اے آئی تصاویر جاری کر دیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کردہ تصویر شیئر کی ہے، جس میں امریکی جنگی...

ministry of foreign affairs ministry of foreign affairs
پاکستان5 گھنٹے ago

پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر سے متعلق بھارتی دعوے مسترد کردیے

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر سے متعلق بھارتی دعوے مسترد کردیے۔  ترجمان دفتر خارجہ...

US senator، Trump US senator، Trump
تازہ ترین5 گھنٹے ago

ٹرمپ ’خطرناک حد تک وہم کا شکار‘ ہیں، امریکی سینیٹر

ڈیموکریٹ سینیٹر کرس مرفی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے ساتھ جاری جنگ کو ’چھوٹی بات‘ قرار دینے...

crude-oil-prices crude-oil-prices
تازہ ترین5 گھنٹے ago

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا۔  آبنائےہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں پر امریکا...

strait-of-hormuz-latest-closure-iran-israel strait-of-hormuz-latest-closure-iran-israel
تازہ ترین6 گھنٹے ago

ایران کا آبنائے ہرمز کے باہر نیا ممنوعہ زون بنانے کا اعلان

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران نے آبنائے ہرمز کے باہر نیا ممنوعہ زون بنانے کا اعلان کردیا۔ سیکریٹری ایرانی سپریم...

pak-air-force pak-air-force
پاکستان6 گھنٹے ago

ملک بھر میں آج یوم فضائیہ جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

ملک بھرمیں آج یوم فضائیہ جوش و جذبے سےمنایا جا رہا ہے، پاکستانی شاہینوں نےملکی آزادی، خودمختاری اور سرحدوں کے...

ismail baqae ismail baqae
تازہ ترین6 گھنٹے ago

امریکا نے خطے پر وحشیانہ جنگ مسلط کی اور اب اسکی ادائیگی پوری دنیا سے کرانے کی توقع کر رہا ہے، ایرانی وزارت خارجہ

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حملے...

Trending