پاکستان
کشمیر کا جو بھی وزیر اعظم ہوگا وہ میاں نواز شریف کا وزیر اعظم ہوگا، گورنرسندھ نہال ہاشمی
ٹیکسلا (صداۓ سچ نیوز) گورنرسندھ نہال ہاشمی نے ٹیکسلا میں ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب کوثر کاظمی کے جد امجدشاہ عبدالعزیز المشہدی کاظمی کے دربار پر حاضری دی۔
اس موقع پر سید کوثر کاظمی بھی ان کے ہمراہ تھے دربار پر فاتحہ خوانی کے بعد گورنر سندھ نے رفیق خان کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ کشمیر الیکشن میں دھاندلی اور بائیکاٹ کی باتیں کررہے ہیں، انکو کے لیے دعاگو ہیں کہ اللہ انکو عقل سیلم عطاء کرے۔
ہر پارٹی کو حق حاصل ہے کہ وہ اپنی رائے دے ہم نے طے کیا ہے کہ جیو اور جینے دونئے صوبے بنانا آئین اور پارلیمنٹرین کی ذمے داری ہے ہماری نہیں۔
ملک میں اگر سسٹم کلپس کرتا تو ہم آج یہاں نہ بیٹھے ہوتے سسٹم بنانا بھی ہمارا کام ہے۔ آئیں پارلمینٹ میں بیٹھیں وہاں بحث کریں۔ پاکستان ہمارا مستقبل ہے پاکستان وہ واحد ملک ہے، جو ووٹ کی طاقت سے بنا ہے۔ پاکستان کا مستقبل خوبصورت اور تابناک دیکھ رہا ہوں۔
کشمیر کا جو بھی وزیر اعظم ہوگا وہ میاں نواز شریف کا وزیر اعظم ہوگا۔ میاں نواز شریف نے بطور مثال یہ کہا ہے کہ جو بھی کشمیر کا وزیر اعظم بنائے وہ میری سوچ کی عکاسی کرے۔ جو لوگ انصاف کام اور ترقی پر یقین رکھتے ہیں، ان سب کو کشمیر کا الیکشن جیتنے پر اور ہر کشمیری کو دل سے مبارکباد دیتا ہوں.
-
برطانیہ اور یورپ5 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان5 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان7 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان10 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان6 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو10 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

