Connect with us

پاکستان

اتوار کو چاروں صوبوں میں وزراء اعلیٰ اور گورنر ہاؤس کے سامنے احتجاجی دھرنا ہو گا، امیرجماعت اسلامی

jamat-e-islami

لاہور(صداۓ سچ نیوز) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور لیوی کے خلاف جماعتِ اسلامی کا ملک گیر احتجاج مختلف شہروں کی طرح لاہور میں بھی جاری ہے، لاہور میں احتجاج کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اتوار کو چاروں صوبوں میں وزراء اعلیٰ اور گورنر ہاؤس کے سامنے احتجاجی دھرنا ہو گا۔

امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن احتجاجی نے دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے احتجاج میں کوئی ایمبولینس ایسی نہیں تھی جسے راستہ نہ دیا گیا ہو،یہ سب لوگ اس لئے اکٹھے ہوئے ہیں کہ مہنگائی ان پر ڈالی گئی ہے،عالمی منڈی میں جب پٹرولیم مصنوعات کی قیمت کم ہونا شروع ہوئیں تو انھوں نے قیمتیں بڑھادیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹیکسزمیں اضافہ ہوتا رہا، یہ احتجاج کا باب رکنے والا نہیں ہے، اگر میں کہوں کہ یہاں سے جانا نہیں ہے تو کیا آپ سب لوگ تیارہیں؟۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں لڑنا ہو گا، اپنےحق کے لئے، قوم کو معلوم ہی نہیں تھا کہ یہ حکمران کیسے عوام کو لوٹ رہےہیں، اربوں روپے ٹیکسز کی مد میں عوام سے لوٹ لئےگئے، یہ لیوی 8 ہزار ارب روپے کی ہے، ہم نے پوری قوم کے سامنے انکو ننگا کر دیا ہے، یہ لیوی کا پھٹہ ہٹانا پڑے گا،ہمیں یہ لیوی منظور نہیں ہے، کیا مریم بی بی نے11 ارب روپے کا جہاز آئی ایم ایف سے پوچھ کر خریدا ہے، مریم بی بی نے 11 ارب کا جہاز آپ کے اور میرے پیسوں سے خریدا ہے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ  مہنگائی کا اثر تو غریب لوگوں پر ہوتا ہے ان حکمرانوں کو کیا اندازہ،پاکستان کی اشرافیہ سے پوچھتا ہوں کہ کیا انھیں مہنگائی کا پتہ بھی ہے؟ اس نظام کو بدلنا ہے، کانٹ چھانٹ سے مسئلہ حل نہیں ہو گا، اس گندے نظام کو جڑ سے نکال کر پھینکنا ہو گا،تب انقلاب آئے گا، سیاست کو عبادت سمجھ کر رہے ہیں،25کروڑ عوام کے لئےکر  رہے ہیں، ہم وہ ریاست چاہتے ہیں جس میں عوام شامل ہو،ہم نے یہ ریاست اللہ کے نام پر حاصل کی تھی، ریاست کسی افسر یا اشرافیہ کی  نہیں ہو سکتی، پٹرولیم لیوی، بجلی کے ٹیکس ختم کرو، ایک بڑی جدوجہد عوام کی منتظر ہے۔

ان کا کہناتھا کہ یہ احتجاج بس ایک ٹریلر تھا،کل گیپ دےرہےہیں بس، پرسوں، اتوار کے روزجماعت اسلامی سی ایم ہاؤس کی طرف جائےگی،یہ تاریخی جدوجہد شروع ہو چکی ہے، اتوار کو چاروں صوبوں میں وزراء اعلیٰ اور گورنر ہاؤس کے سامنے احتجاجی دھرنا ہو گا، وزیر آباد اور گوجرانولہ سمیت مختلف علاقوں میں ہمارے کارکنوں کو گرفتار کیا گیا، ہم پرسوں آئیں گے، اور پوری قوت کے ساتھ آئیں گے۔

احتجاج کے باعث فیروزپور روڈ، جیل روڈ، لٹن روڈ، بہاولپور روڈ اور کوئینز روڈ ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے ۔ قرطبہ چوک اور اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ جماعتِ اسلامی کے مطابق ملک بھر کے ایک سو ستر اضلاع میں پانچ سو دس شاہراہوں پر بھی احتجاج کیا جا رہا ہے۔ امیر جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کچھ دیر میں قرطبہ چوک پہنچیں گے جہاں وہ احتجاج میں شرکت کے بعد شرکا سے خطاب کریں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Pakistan and Saudi Arabia Sign Agreement Pakistan and Saudi Arabia Sign Agreement
پاکستان2 گھنٹے ago

پاکستان، سعودیہ، سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ویزے کی شرائط کے خاتمے کے معاہدے پر دستخط

نیو یارک (صداۓ سچ نیوز) پاکستان اور سعودی عرب نے سفارتی اور سرکاری خصوصی  پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزے...

Pakistan Women Beat Bangladesh Pakistan Women Beat Bangladesh
تازہ ترین2 گھنٹے ago

ایشین گیمز، پاکستان ویمنز نے بنگلادیش کو ہرا کر برانز میڈل جیت لیا

ایشین گیمز کے کرکٹ مقابلوں میں تیسری پوزیشن کے  لیے پاکستان ویمنز نے بنگلادیش ویمنز کو شکست دیکر برانز میڈل...

East-West-Pipeline East-West-Pipeline
تازہ ترین2 گھنٹے ago

آبنائے ہرمز کے متبادل برآمدی راستہ بنانے کے لیے کثیر ملکی فنڈ قائم کرنے کی تجویز

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا نے ایران کے ساتھ جاری جنگ کے دوران متاثر ہونے والی خلیجی توانائی تنصیبات کی...

G7 Countries G7 Countries
تازہ ترین2 گھنٹے ago

جی 7 ممالک کا ایران سے حوثیوں کی حمایت ختم کرنے کا مطالبہ

اقوامِ متحدہ (صداۓ سچ نیوز) جی 7 ممالک نے ایران سے حوثیوں کی حمایت ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔...

Field Marshal ce Field Marshal ce
پاکستان3 گھنٹے ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں، فیلڈ مارشل

پشاور(صداۓ سچ نیوز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نےکہا ہےکہ مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و...

JIP JIP
پاکستان3 گھنٹے ago

وزیراعظم کا امیرجماعت اسلامی سے رابطہ، لانگ مارچ ملتوی کرنے کی درخواست

نیویارک (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے نیویارک سے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان سے ٹیلی فونک...

Iran Iran
تازہ ترین3 گھنٹے ago

ایران کیساتھ کشیدگی، امریکا کی خلیجی خطے میں توانائی تنصیبات کی تعمیرِ نو کیلئے 5 ارب ڈالر فنڈ کی تجویز

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی اخبار کے مطابق امریکا نے خلیجی خطےمیں توانائی تنصیبات کی تعمیرِ نو کیلئے 5 ارب...

Trump Trump
تازہ ترین4 گھنٹے ago

امریکا کے بڑے ٹی وی نیٹ ورکس کا صدر ٹرمپ کی کوریج پر پابندی کا فیصلہ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) تین اہم نیوز اداروں کے صحافیوں کے وائٹ ہاؤس میں داخلے پر پابندی کے خلاف امریکا...

us operation-boat-hit us operation-boat-hit
تازہ ترین4 گھنٹے ago

امریکی بحری حملے انسانیت کیخلاف جرائم کے زمرے میں آ سکتے ہیں، اقوامِ متحدہ

اقوامِ متحدہ (صداۓ سچ نیوز) اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہر نے منشیات اسمگلنگ کے شبے میں کیریبیئن سمندر...

irani parliment irani parliment
تازہ ترین4 گھنٹے ago

ایران کے جوہری عدم پھیلاؤ معاہدے سے دستبرداری کا بل ایرانی پارلیمنٹ میں جمع

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے جوہری عدم پھیلاؤ معاہدے سے دستبرداری کا بل ایرانی پارلیمنٹ میں جمع کرا دیا...

Trending