پاکستان
اتوار کو چاروں صوبوں میں وزراء اعلیٰ اور گورنر ہاؤس کے سامنے احتجاجی دھرنا ہو گا، امیرجماعت اسلامی
لاہور(صداۓ سچ نیوز) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور لیوی کے خلاف جماعتِ اسلامی کا ملک گیر احتجاج مختلف شہروں کی طرح لاہور میں بھی جاری ہے، لاہور میں احتجاج کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اتوار کو چاروں صوبوں میں وزراء اعلیٰ اور گورنر ہاؤس کے سامنے احتجاجی دھرنا ہو گا۔
امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن احتجاجی نے دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے احتجاج میں کوئی ایمبولینس ایسی نہیں تھی جسے راستہ نہ دیا گیا ہو،یہ سب لوگ اس لئے اکٹھے ہوئے ہیں کہ مہنگائی ان پر ڈالی گئی ہے،عالمی منڈی میں جب پٹرولیم مصنوعات کی قیمت کم ہونا شروع ہوئیں تو انھوں نے قیمتیں بڑھادیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹیکسزمیں اضافہ ہوتا رہا، یہ احتجاج کا باب رکنے والا نہیں ہے، اگر میں کہوں کہ یہاں سے جانا نہیں ہے تو کیا آپ سب لوگ تیارہیں؟۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں لڑنا ہو گا، اپنےحق کے لئے، قوم کو معلوم ہی نہیں تھا کہ یہ حکمران کیسے عوام کو لوٹ رہےہیں، اربوں روپے ٹیکسز کی مد میں عوام سے لوٹ لئےگئے، یہ لیوی 8 ہزار ارب روپے کی ہے، ہم نے پوری قوم کے سامنے انکو ننگا کر دیا ہے، یہ لیوی کا پھٹہ ہٹانا پڑے گا،ہمیں یہ لیوی منظور نہیں ہے، کیا مریم بی بی نے11 ارب روپے کا جہاز آئی ایم ایف سے پوچھ کر خریدا ہے، مریم بی بی نے 11 ارب کا جہاز آپ کے اور میرے پیسوں سے خریدا ہے۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ مہنگائی کا اثر تو غریب لوگوں پر ہوتا ہے ان حکمرانوں کو کیا اندازہ،پاکستان کی اشرافیہ سے پوچھتا ہوں کہ کیا انھیں مہنگائی کا پتہ بھی ہے؟ اس نظام کو بدلنا ہے، کانٹ چھانٹ سے مسئلہ حل نہیں ہو گا، اس گندے نظام کو جڑ سے نکال کر پھینکنا ہو گا،تب انقلاب آئے گا، سیاست کو عبادت سمجھ کر رہے ہیں،25کروڑ عوام کے لئےکر رہے ہیں، ہم وہ ریاست چاہتے ہیں جس میں عوام شامل ہو،ہم نے یہ ریاست اللہ کے نام پر حاصل کی تھی، ریاست کسی افسر یا اشرافیہ کی نہیں ہو سکتی، پٹرولیم لیوی، بجلی کے ٹیکس ختم کرو، ایک بڑی جدوجہد عوام کی منتظر ہے۔
ان کا کہناتھا کہ یہ احتجاج بس ایک ٹریلر تھا،کل گیپ دےرہےہیں بس، پرسوں، اتوار کے روزجماعت اسلامی سی ایم ہاؤس کی طرف جائےگی،یہ تاریخی جدوجہد شروع ہو چکی ہے، اتوار کو چاروں صوبوں میں وزراء اعلیٰ اور گورنر ہاؤس کے سامنے احتجاجی دھرنا ہو گا، وزیر آباد اور گوجرانولہ سمیت مختلف علاقوں میں ہمارے کارکنوں کو گرفتار کیا گیا، ہم پرسوں آئیں گے، اور پوری قوت کے ساتھ آئیں گے۔
احتجاج کے باعث فیروزپور روڈ، جیل روڈ، لٹن روڈ، بہاولپور روڈ اور کوئینز روڈ ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے ۔ قرطبہ چوک اور اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ جماعتِ اسلامی کے مطابق ملک بھر کے ایک سو ستر اضلاع میں پانچ سو دس شاہراہوں پر بھی احتجاج کیا جا رہا ہے۔ امیر جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کچھ دیر میں قرطبہ چوک پہنچیں گے جہاں وہ احتجاج میں شرکت کے بعد شرکا سے خطاب کریں گے۔
-
برطانیہ اور یورپ5 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان5 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان7 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان10 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان6 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو10 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

