Connect with us

پاکستان

عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر خیبر پختونخوا حکومت نے وفاق کی ہدایت پر 6.4 ارب روپے دینے سے انکار کردیا

Sohail Afridi

پشاور (صداۓ سچ نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے وفاق کی ہدایت پر وفاقی مالیاتی منتقلی میں 6.4  ارب  روپےکی کٹوتی سے انکار کردیا۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے مطابق  وفاق نے بجٹ سے قبل خیبرپختونخوا سے اضافی رقم کا تقاضہ کیا تھا،  ایف بی آرکا 15،260 ارب روپےکا ہدف حاصل ہونے پر خیبرپختونخوا کا حصہ 175 ارب روپے بنتا تھا، اضافی رقم کی فراہمی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور ان کی اجازت سے مشروط کیا تھا۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا ہےکہ ضم اضلاع کو 11ویں قومی مالیاتی کمیشن میں جائز حصہ دینا بھی ہماری شرط تھی، ضم اضلاع کا حصہ دینےکی شرط وفاق نے تسلیم کیں اور این ای سی کی کارروائی کا حصہ بنا یا، 6 ماہ میں حصہ نہ ملنے پر7 ویں این ایف سی کے تحت سمری اور  آرڈیننس کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ  بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کرائے جانے پر اضافی رقم کی مفاہمتی یادداشت پردستخط نہیں کیے، مالی سال 27-2026 کے صوبائی بجٹ میں وفاقی گرانٹ کی اضافی رقم شامل نہیں کی گئی۔

سہیل آفریدی کے مطابق  5 اگست کو  وزارت خزانہ نے خیبرپختونخوا کو  واجب الادا 6.4 ارب روپےکی براہ راست کٹوتی کی تجویز دی،خیبرپختونخوا حکومت نے6.4 ارب روپےکی مجوزہ کٹوتی کی نہ منظوری دی نہ اتفاق کیا،  محکمہ خزانہ نے13 اگست کےخط میں مجوزہ کٹوتی پر عدم رضامندی واضح کردی۔

ان کا کہنا ہےکہ یہ معاملہ محض سیاسی اختلاف نہیں، صوبےکے آئینی اور مالیاتی حق کا معاملہ ہے، آئین کا آرٹیکل 164 وفاق کو صوبےکی واجب الادا رقوم میں یکطرفہ کٹوتی کا اختیار نہیں دیتا،  کٹوتی کے  لیے واضح آئینی یا قانونی بنیاد اور صوبائی حکومت کی رضامندی ضروری ہے۔

سہیل آفریدی کے مطابق مشیرخزانہ مزمل اسلم نے اکاؤنٹنٹ جنرل کے پی کے متعلقہ افسران سے فوری ملاقات کی، صوبے کی رضامندی کے بغیر کٹوتی نہ کرنےکی تحریری ہدایات جاری کی گئیں،  اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو کو بھی صوبائی حکومت کی واضح رضامندی کے بغیرکوئی لین دین درج یا نافذ نہ کرنےکی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ کے مطابق  قومی مالیاتی کمیشن کے آئینی حق کے حصول کے لیے وفاقی آئینی عدالت میں درخواست دائرکرچکے ہیں، خیبرپختونخوا حکومت قومی مالیاتی کمیشن کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرےگی.

  وفاق کو غیرمنظور شدہ مفاہمتی یادداشت کی بنیاد پر یکطرفہ رقم منہا کرنےکا اختیار نہیں، خیبرپختونخوا حکومت آئینی حقوق کے تحفظ کے لیے ہرقانونی، آئینی راستہ اختیار کرےگی، خیبرپختونخوا حکومت اپنے مالیاتی حصےکے ایک ایک روپےکا دفاع کرےگی۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Talal-Ch Talal-Ch
پاکستان43 منٹس ago

طلال چوہدری نے آزاد کشمیر کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور پی ٹی آئی کو دشمن کی پراکسیز قرار دیدیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے آزاد کشمیر کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور تحریک...

mohsin-naqvi mohsin-naqvi
پاکستان48 منٹس ago

وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی، محسن نقوی

لاہور (صداۓ سچ نیوز) وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے اپوزیشن کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں تقریباٍ تمام...

iran-foreign-ministry iran-foreign-ministry
تازہ ترین53 منٹس ago

ایرانی وزارت خارجہ نے نئی امریکی تجاویز موصول ہونے کی تصدیق کردی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نےنئی امریکی تجاویز موصول ہونے کی تصدیق کردی۔  ایرانی...

Abbas Araghchi Abbas Araghchi
تازہ ترین58 منٹس ago

امریکا نے دوبارہ حملہ کیا تو ایران اپنے دفاع کے لیے پہلے سے کہیں زیادہ تیار ہے، عباس عراقچی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکا نے دوبارہ حملہ کیا تو ایران...

Yemen Yemen
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

یمنی مسلح افواج کی حوثیوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 700 حوثی جنگجو ہلاک

صنعا (صداۓ سچ نیوز) یمنی فوج نے دعوی کیا ہے کہ حوثی جنگجوؤں کے خلاف مختلف محاذوں پر 257 کارروائیوں...

CM-Sohail CM-Sohail
پاکستان1 گھنٹہ ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے مذاکراتی کمیٹی کو بھیجا گیا مسودہ جاری کردیا

پشاور (صداۓ سچ نیوز) سہیل آفریدی نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ڈرافٹ میں کوئی...

Trump Trump
تازہ ترین5 گھنٹے ago

ایران اب جوہری ہتھیاروں کے حصول کے تمام منصوبے ترک کر رہا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران اب جوہری ہتھیاروں کے حصول کے تمام...

Fuel prices Fuel prices
پاکستان5 گھنٹے ago

ملک بھر میں جیٹ فیول 9 روپے 5 پیسے، مٹی کا تیل 7 روپے 68 پیسے فی لیٹر مہنگا

ملک میں جیٹ فیول کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے۔ جیٹ فیول 9 روپے 5 پیسے، مٹی...

rana-sanaullah rana-sanaullah
پاکستان5 گھنٹے ago

لانگ مارچ کو اسلام آباد میں داخلے کی اجازت نہیں، انتشار قانون کی طاقت سے روکیں گے، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم کے مشیر برائےسیاسی امور رانا ثناءاللہ نے کہا ہےکہ حکومت پرامن رہے گی،لانگ مارچ...

Security forces operation Security forces operation
پاکستان5 گھنٹے ago

ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 سرغنہ سمیت 8 دہشتگرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان (صداۓ سچ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی میں 8 دہشت گرد...

Trending