Connect with us

پاکستان

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی میں 3 گروپ بنے ہوئے ہیں، شیرافضل مروت

sher-afzal-khan-marwat

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز)رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا کہ مشال یوسفزئی کے حوالے سے غصے کی وجہ یہ ہے انکا تعلق بشریٰ بی بی سے ہے، کوشش کی گئی کہ مشال یوسفزئی کو سینیٹ کا ٹکٹ نہ ملے، بانی پی ٹی آئی نے کہا تھاکہ مشال یوسفزئی کو ٹکٹ دیا جائے۔

شیرافضل مروت نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ اور جنید اکبر نے کہا مشال یوسفزئی تنقید کرتی ہے، مشال یوسفزئی نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی، مشال یوسفزئی نے کہا تھا سلمان اکرم نے بانی کے سامنے اُن سےمعافی مانگی، بشریٰ بی بی اور علیمہ خان کی لڑائی آج سے نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کےپی میں پی ٹی آئی میں 3 گروپ بنے ہوئے ہیں، ایک گروپ سہیل آفریدی،دوسرا40،45ایم پی ایز اور تیسرا گروپ علی امین کا ہے، مارچ کے معاملے پر سہیل آفریدی تنہا ہوں گے، اختلافات ختم کرنے کے بعد مارچ کا اعلان کرنا چاہیے، اختلافات دشمنیوں میں تبدیل ہو چکے ہیں۔

ان کا کہناتھا کہ شہباز گل کو بانی پی ٹی آئی سے متعارف فیض حمید نے کرایا تھا، میرا خیال ہے فیض حمید نے بانی سے ملاقات کی تھی،اس پرڈپٹی سپرنٹنڈنٹ گرفتار ہوا تھا، علی امین نے پارٹی کو 72 کروڑ روپے دیئے،وہ کھالئے گئے، نومبر کے متاثرین اور ضمانتوں کیلئے پیسے کہاں گئے،جواب سیکریٹری جنرل کو دینا چاہیے۔

رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ تمام وکلاعلیمہ خان گروپ کے ہیں، بیرسٹر گوہر بانی کے وکیل نہیں،سلمان اکرم راجہ اور سلمان صفدر وکیل ہیں، سلمان صفدر نے 3 سال میں بے پناہ پیسے لئے ہیں، 27ستمبر کو پی ٹی آئی کا مارچ نہیں ہو گا،کوئی تیاری نہیں، تحریک انصاف میں کوئی نظم وضبط اور اتفاق نہیں۔

شیرافضل مروت نے کہا کہ 27ستمبر کے مارچ پر علیمہ خان نے تحفظات کا اظہار کیا، سب کو غدار بنایا ہوا ہے،غداروں کے ساتھ کون سی قوم نکلےگی؟ 4اگست کو سہیل آفریدی اور محسن نقوی کی ملاقات ہوئی تھی۔ 

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Trump Trump
تازہ ترین43 منٹس ago

ایران اب جوہری ہتھیاروں کے حصول کے تمام منصوبے ترک کر رہا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران اب جوہری ہتھیاروں کے حصول کے تمام...

Fuel prices Fuel prices
پاکستان49 منٹس ago

ملک بھر میں جیٹ فیول 9 روپے 5 پیسے، مٹی کا تیل 7 روپے 68 پیسے فی لیٹر مہنگا

ملک میں جیٹ فیول کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے۔ جیٹ فیول 9 روپے 5 پیسے، مٹی...

rana-sanaullah rana-sanaullah
پاکستان56 منٹس ago

لانگ مارچ کو اسلام آباد میں داخلے کی اجازت نہیں، انتشار قانون کی طاقت سے روکیں گے، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم کے مشیر برائےسیاسی امور رانا ثناءاللہ نے کہا ہےکہ حکومت پرامن رہے گی،لانگ مارچ...

Security forces operation Security forces operation
پاکستان1 گھنٹہ ago

ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 سرغنہ سمیت 8 دہشتگرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان (صداۓ سچ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی میں 8 دہشت گرد...

Sohail Afridi Sohail Afridi
پاکستان1 گھنٹہ ago

سہیل آفریدی کا آج لکی مروت سے لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان

لکی مروت (صداۓ سچ نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے آج لکی مروت سے لانگ مارچ کا پہلا مرحلہ شروع...

donald trump donald trump
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

آسانی سے ہو یا مشکل سے، ہم ایران کا معاملہ کسی بھی طریقے سے نمٹا لیں گے، ٹرمپ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) وائٹ ہاوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے...

saudiarabia saudiarabia
تازہ ترین15 گھنٹے ago

اسرائیلی سیاستدان کے مکہ مدینہ پر قبضے سے متعلق بیان نے عالمی سطح پر تنازع کھڑا کردیا

اسرائیلی سیاستدان اور مصنف کے مکہ، مدینہ اور کوہِ سینا پر قبضے سے متعلق بیان نے عالمی سطح پر نیا...

petroleum-products-price petroleum-products-price
پاکستان15 گھنٹے ago

وزیراعظم کی فیول ریلیف سکیم کامیابی سے جاری، 75 لاکھ شہری فائدہ اٹھا چکے

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم  فیول ریلیف سکیم ملک بھر میں کامیابی سے جاری ہے اور اب تک 75...

govt and opposition govt and opposition
پاکستان16 گھنٹے ago

حکومت اپوزیشن کے درمیان مذاکرات میں وقتی ڈیڈ لاک آگیا، بانی سے پوچھ کر فیصلہ کیا جائے گا، اپوزیشن ذرائع

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) حکومت اپوزیشن کے درمیان مذاکرات میں وقتی ڈیڈ لاک آگیا، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود...

bilawal bilawal
پاکستان16 گھنٹے ago

کے پی حکومت دہشتگردی کے مسئلے کو اہمیت نہیں دیتی تو ایمرجنسی یا گورنر راج کیلئے وفاق کی حمایت کریں گے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ وفاق خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی یا...

Trending