Connect with us

پاکستان

پمز اسپتال میں کوئی بھی چیز عالمی معیار کی نہیں، سانحہ پمز کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش

pm-shehbaz-sharif

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) سانحہ پمز کی عبوری تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف کو بھجوا دی گئی،کمیٹی نے ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش کی ہے۔

ذرائع کےمطابق رپورٹ انکوائری کمیٹی کے سربراہ سابق سیکرٹری داخلہ شاہد خان نے تیار کرکے وزیراعظم کو ارسال کی، جبکہ رپورٹ پر کمیٹی کے تمام اراکین کے دستخط موجود ہیں۔

ذرائع کےمطابق تحقیقاتی کمیٹی نےسانحہ پمزکی وجوہات اورذمہ داروں کا تعین بھی کرلیا ہے،عبوری رپورٹ میں پمز اسپتال میں علاج کی ناکافی سہولیات اور امدادی کارروائیوں کےدوران ریسکیو ٹیموں کو پیش آنے والے مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے۔

رپورٹ میں قراردیاگیا ہےکہ وفاقی دارالحکومت کےسب سے بڑے سرکاری اسپتال پمز میں کوئی بھی چیز عالمی معیار کے مطابق نہیں،کمیٹی نےحادثے کے روز غیرحاضر متعلقہ عملے اور دیگر ذمہ داران کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی سفارش کی ہے۔

ذرائع کےمطابق پمز انتظامیہ اور ڈاکٹروں کے انٹرویوز کےعلاوہ فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیموں کے بیانات بھی عبوری تحقیقاتی رپورٹ کا حصہ ہیں،کمیٹی نے مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کے لیے متعدد سفارشات بھی پیش کی ہیں،رپورٹ پبلک کرنے کا اختیار وزیراعظم کو دیا گیا ہے۔

ذرائع کاکہنا ہےکہ رپورٹ رات گئے وزیراعظم کےمشیر توقیر شاہ کے دفتر میں جمع کرائی گئی، توقیر شاہ نےرپورٹ وزیراعظم کو بھجوانے کے ساتھ اس کے مندرجات اور سفارشات سے بھی آگاہ کردیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داروں کے خلاف فوری ایکشن کا فیصلہ کریں گے، جبکہ متعلقہ ذمہ داران کے خلاف جلد کارروائی کا امکان ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

trumps trumps
تازہ ترین3 گھنٹے ago

ایران جنگ ٹرمپ کی دوسری مدتِ صدارت کیلئے سیاسی و عسکری چیلنج بن گئی

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) ایران کے ساتھ جنگ ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری مدتِ صدارت کے لیے بڑا سیاسی اور عسکری...

general-antonio-guterres general-antonio-guterres
تازہ ترین3 گھنٹے ago

جوہری ہتھیاروں کے تجربات ختم کیے جائیں، انتونیو گوتریس کی اپیل

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے دنیا بھر میں جوہری ہتھیاروں کے تجربات فوری طور پر ختم کرنے...

iran defense-minister iran defense-minister
تازہ ترین3 گھنٹے ago

جنگ چھٹے ماہ میں داخل، ایران کا دشمنوں کو ’سرپرائزز‘ دینے کا عندیہ

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے قائم مقام وزیرِ دفاع مجید ابن الرضا نے کہا ہے کہ ایران کے پاس...

rain-karachi rain-karachi
پاکستان3 گھنٹے ago

پنجاب اورخیبرپختونخوا میں آج سے مون سون کے نئے اسپیل کی پیشگوئی،الرٹ جاری

پی ڈی ایم اے نے مون سون کے آٹھویں اسپیل کا الرٹ جاری کردیا،جس کے پیش نظر آج سے 5...

erdogan-and-netanyahu erdogan-and-netanyahu
تازہ ترین3 گھنٹے ago

اردوان اور نیتن یاہو کے درمیان تلخ بیانات کا تبادلہ، ترک صدر نے کھری کھری سنادی

انقرہ (صداۓ سچ نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو کھری کھری سنادی۔ غیر...

pm-shehbaz-sharif pm-shehbaz-sharif
پاکستان3 گھنٹے ago

پمز اسپتال میں کوئی بھی چیز عالمی معیار کی نہیں، سانحہ پمز کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) سانحہ پمز کی عبوری تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف کو بھجوا دی گئی،کمیٹی نے ذمہ...

barron-trump barron-trump
تازہ ترین3 گھنٹے ago

بیرن ٹرمپ سیکیورٹی خدشات کے سبب تنہا زندگی گزارنے پر مجبور، باہر نہیں جاتے

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 سالہ بیٹے بیرن ٹرمپ سیکیورٹی خدشات کے باعث گھر میں...

strait-of-hormuz strait-of-hormuz
تازہ ترین3 گھنٹے ago

امریکا کا آبنائے ہرمز کے بیشتر حصے کو کنٹرول کرنے کا دعوی

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی حکام نے آبنائے ہرمز میں ایران کا اثر و رسوخ کم کرنے اور سمندری راستے...

irani-flag irani-flag
تازہ ترین4 گھنٹے ago

ایران کا امریکی پابندیوں کیخلاف ڈٹ جانے کا اعلان، سفارتکاری اور دفاع کو ناگزیر قرار دے دیا

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی حکومت نے امریکی پابندیوں اور امریکی و اسرائیلی سازشوں کے خلاف ڈٹ جانے کے عزم...

masoud-pezeshkian masoud-pezeshkian
تازہ ترین4 گھنٹے ago

سعودی عرب، یواے ای سمیت خطے کے ممالک کیساتھ تعاون کیلئے تیار ہیں، ایرانی صدر

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی صدرمسعود پزشکیان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ  سعودی عرب، یواے ای سمیت...

Trending