پاکستان
کراچی ایئرپورٹ پر سعودی عرب جانے والے مسافروں کی ویکسینیشن سروس معطل
کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی ایئرپورٹ پر سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے ویکسینیشن کی سہولت متاثر ہوگئی، بارڈر ہیلتھ سروسز کا ہنگامی ویکسینیشن کاؤنٹر ہٹائے جانے کے بعد مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
دستیاب معلومات کے مطابق ویکسین کی صرف 4 ہزار خوراکیں باقی رہ گئی ہیں، جنہیں صرف ان مسافروں کے لیے مختص کیا گیا ہے جنہوں نے مطلوبہ فیس پہلے سے جمع کرادی ہے۔
کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی بنیادوں پر ویکسین لگانے کے لیے قائم بارڈر ہیلتھ سروسز کا کاؤنٹر ختم کردیا گیا ہے، جبکہ ایئرپورٹ ڈسپنسری کے عملے کو بھی ڈیوٹی سے فارغ کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اب ڈسپنسری میں صرف ایک ڈسپنسر اور ایک اہلکار موجود ہے، جبکہ ویکسینیشن پروگرام کے تحت کام کرنے والے یومیہ اجرت کے ملازمین کو بھی اگلے احکامات تک ڈیوٹی پر نہ آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ویکسینیشن سروسز جزوی طور پر معطل ہونے کے باوجود ایئرپورٹ ڈسپنسری میں ان مسافروں کو ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے جنہوں نے پہلے ہی فیس جمع کرادی ہے۔
ویکسین کی باقی 4 ہزار خوراکیں بھی انہی مسافروں کے لیے مختص کی گئی ہیں، جس کے باعث تاحال فیس جمع نہ کرانے والے مسافروں کو ویکسین کے حصول میں مشکلات پیش آسکتی ہیں۔
سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے لازمی ویکسینیشن مکمل کرنے کی آخری تاریخ میں 20 نومبر تک توسیع کردی گئی ہے تاکہ مسافروں کو مطلوبہ شرائط پوری کرنے کے لیے مزید وقت مل سکے۔
تاہم کراچی ایئرپورٹ پر ویکسین کی محدود دستیابی، عملے کی کمی اور ہنگامی ویکسینیشن کاؤنٹر کی بندش کے باعث سعودی عرب جانے والے مسافروں کو مشکلات کا خدشہ ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

