پاکستان
وزیراعظم کی جانب سے آئندہ 48 گھنٹوں میں بڑے عوامی ریلیف کے اعلان کا امکان
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی حذیفہ رحمان نے عوام کو بڑی امید دلاتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران عوامی ریلیف سے متعلق ایک بڑا اعلان کر سکتے ہیں اور وفاقی وزیر اطلاعات عطا تار ڑنے بھی وزیراعظم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف کے پاس اعلان کرنے کیلئے اہم چیز ہے۔
تفصیلات کے مطابق حذیفہ رحمان کا کہناتھا کہ وزیراعظم کااہم اعلان عوامی ریلیف سے متعلق ہو گا، اس اعلان میں عوام کے لیے بہت اچھی خبر ہو گی، 48گھنٹوں تک وزیراعظم کے اعلان کا انتظار کیا جائے، چند گھنٹوں میں عوام کو بہت اچھی خبر ملے گی،
وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ اگر تشہیر کی جا رہی ہے تو پھر ریلیف بھی اسی معیار کا ہو گا،اگر عوام کی توقعات ہیں تو پھر ان پر پورا اتریں گے، ایسی خبر ملے گی کہ جس سے عوام کو ریلیف کا احساس ہو گا،پیٹرول کی قیمتیں کم ہوں گی تو پھر دیگر چیزیں بھی کم ہوں گی، ممکن ہے یہ اعلان پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ہو،چند روز میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوئی ہیں،مزیدبھی ہوں گی۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے بھی تجسس بھرا ٹویٹ کیا جو کہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گیاہے ، انہوں نے بھی وزیراعظم کی جانب سے بڑے اعلان کی نوید سنائی اور کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کے پاس اعلان کرنے کیلئے کچھ اہم چیز ہے،وزیراعظم خود جلد اعلان کریں گے، ہمارے ساتھ جڑے رہیں۔ سوشل میڈیا حلقوں میں وزیر اطلاعات کے ٹویٹ پر مختلف نوعیت کے تبصرے جاری ہیں۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

