Connect with us

تازہ ترین

نیپال میں تباہ کن سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 669 ہوگئی، 2 ہزار سے زائد لاپتا

nepal-devastating-flood

کھٹمنڈو (صداۓ سچ نیوز) نیپال میں تباہ کن سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 669 ہوگئی اور اب تک 2 ہزار سے زائد افراد لاپتا ہیں۔

نیپال میں تباہ کن سیلاب کے بعد ہزاروں لاپتا افراد کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے اور کئی خاندان اپنے پیاروں کے منتظر ہیں۔

مشکل حالات میں ریسکیو اہلکاروں کی کوششیں رنگ لانے لگیں اور طویل آپریشن کے بعد ریسکیو اہلکاروں نےملبے سے97 سالہ خاتون کو ریسکیو کر لیا جبکہ جنگل کی جانب بھاگ کر درختوں پر چڑھ کر جان بچانے والا 8 سالہ بچہ 3 دن بعد بالآخر اپنی ماں کو مل گیا۔

زخمی بچے کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کیا گیا۔

تباہ کن سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 669 ہوگئی اور اب تک 2 ہزار سے زائد افراد لاپتا ہیں جن میں 500 سے زائد غیرملکی شامل ہیں۔

نیپال کے ہمالیائی سرحدی علاقے میں گلیشیئر کا ایک حصہ گرنے کے بعد کیچڑ اور ملبے کا بڑا ریلا دریاؤں میں پھیلا، کئی لاشیں سیلابی ریلے میں بہہ کر متاثرہ علاقے سے تقریباً 100 کلومیٹر دور میدانی علاقوں سے ملیں۔

سیلاب سے بنیادی انفرا اسٹرکچر کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ نیپالی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ٹنلز میں پھنسے افراد کو نکالنے، لاشوں کی شناخت کے لیے خصوصی تکنیکی امداد اور ٹرانسپورٹ کیلئے بیرونی تعاون درکار ہے۔

دوسری جانب سانحہ نیپال میں گلیشیئر سے برف ٹوٹ کر گرنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔ گلیشیئر کا انتہائی بڑا ٹکڑا ہزاروں میٹر نیچے جا کر جھیل میں گرا جس سے برفانی پانی کی وہ لہر پیدا ہوئی جس میں پہاڑی پتھر، درخت، مٹی نے مل کر اسے طوفانی سیلاب میں تبدیل کردیا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Imran-Khan Imran-Khan
پاکستان3 گھنٹے ago

حکومت نے عمران خان کی صحت اور جیل میں حالات سے متعلق دعوؤں پر سی این این کے الزامات مستردکردیے

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت  اور جیل میں حالات سے متعلق دعوؤں ...

pims pims
پاکستان3 گھنٹے ago

سی سی ٹی وی سے عملے کی بچوں کو بچانے کوشش ثابت، پمز سانحے کی رپورٹ میں آگ لگنے کی حتمی وجہ تاحال معلوم نہ ہونے کا انکشاف

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسپتال سانحے کی عبوری انکوائری رپورٹ میں اہم انکشافات سامنے...

hockey hockey
پاکستان3 گھنٹے ago

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا قومی ٹیم کی کارکردگی میں بہتری پر اظہار اطمینان

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ورلڈ کپ کے دوران قومی ہاکی ٹیم کی کارکردگی میں نمایاں...

gul-plaza gul-plaza
پاکستان3 گھنٹے ago

گل پلازہ کی انتظامیہ نے معلوم نقائص دور نہیں کیے، سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل کمیشن رپورٹ جاری

کراچی (صداۓ سچ نیوز) محکمہ داخلہ سندھ نے سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ میں...

nepal-devastating-flood nepal-devastating-flood
تازہ ترین4 گھنٹے ago

نیپال میں تباہ کن سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 669 ہوگئی، 2 ہزار سے زائد لاپتا

کھٹمنڈو (صداۓ سچ نیوز) نیپال میں تباہ کن سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 669 ہوگئی اور اب تک 2 ہزار سے...

Pims-hospital Pims-hospital
پاکستان4 گھنٹے ago

وزیراعظم نے بچے کو بچانے والی نرس رضیہ نورین کیلئے ستارہ خدمت، ایک کروڑ روپے انعام کی منظوری دیدی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے سانحہ پمز  کے دوران اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر ایک بچے...

pims pims
پاکستان4 گھنٹے ago

سانحہ پمز، وزیراعظم نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت 8 افراد کو فوری معطل کرکے فوجداری کارروائی کی ہدایت کردی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) سانحہ پمز پر اعلیٰ سطح اجلاس میں وزیراعظم نے کمیٹی کی نشاندہی پر 8 افراد کو...

gold gold
پاکستان4 گھنٹے ago

پاکستان میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی

پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھی جارہی ہے۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق...

trumps trumps
تازہ ترین12 گھنٹے ago

ایران جنگ ٹرمپ کی دوسری مدتِ صدارت کیلئے سیاسی و عسکری چیلنج بن گئی

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) ایران کے ساتھ جنگ ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری مدتِ صدارت کے لیے بڑا سیاسی اور عسکری...

general-antonio-guterres general-antonio-guterres
تازہ ترین12 گھنٹے ago

جوہری ہتھیاروں کے تجربات ختم کیے جائیں، انتونیو گوتریس کی اپیل

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے دنیا بھر میں جوہری ہتھیاروں کے تجربات فوری طور پر ختم کرنے...

Trending