Connect with us

تازہ ترین

بشکیک میں وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی ملاقات

ShehbazMasood

بشکیک (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی بشکیک میں ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان قریبی اور دیرنیہ تعلقات کا اعادہ کیا گیا۔

وزیراعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کے اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات پرتپاک اور دوستانہ ماحول میں ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان قریبی اور دیرنیہ تعلقات کا اعادہ کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون کے تمام شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی اہمیت کا ذکر کیا۔ 

اعلامیے کے مطابق ملاقات میں جون میں صدر پزشکیان کے دورۂ پاکستان کے دوران فیصلوں پر عملدرآمد کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

دوران ملاقات شہباز شریف اور مسعود پزشکیان نے علاقائی روابط کے فروغ، عوامی سطح پر روابط کے فروغ کی کوششوں کا بھی جائزہ لیا۔

وزیراعظم نے اعادہ کیا کہ پاکستان خطےمیں امن کےقیام کےلیےاپنی مخلصانہ کوششیں جاری رکھے گا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے حالیہ دورہ تہران اور اُن کے تعمیری روابط سے اچھے نتائج کی امید ہے۔

شہباز شریف نے دوران گفتگو خطے میں پائیدار امن، استحکام کےلیے تحمل اور مسلسل سفارتی رابطوں کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت مفاہمت کے عمل کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے، خطے میں دیرپا امن کے قیام کےلیے یہ واحد قابلِ عمل راستہ ہے۔

اعلامیے کے مطابق ایرانی صدر نے علاقائی امن اور سلامتی کےلیے پاکستان کی مسلسل سفارتی کوششوں کو سراہا اور دونوں ممالک کے تعلقات کی پائیدار مضبوطی کو اجاگر کیا۔

مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے تعلقات مشترکہ تاریخ، ثقافت، مذہب کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں۔

انہوں نے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کےلیے تہران کی بھرپور خواہش کا اعادہ کیا اور امت مسلمہ میں اتحاد و یکجہتی کے فروغ کی ضرورت و اہمیت کا ذکر کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

PM-in-SCO-Summit PM-in-SCO-Summit
پاکستان3 گھنٹے ago

شہباز شریف کی ازبکستان کے صدر سے ملاقات، تجارت 2 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ

تاشقند (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے ازبکستان کے صدر شوکت مرزیایوف سے ملاقات  کی جس دوران دونوں رہنماؤں...

Defence-Pact Defence-Pact
پاکستان3 گھنٹے ago

مکہ دفاعی معاہدہ ، سٹریٹیجک کمیٹی کے اجلاس میں سعودی عرب میں مستقل سیکرٹریٹ قائم کرنے کا فیصلہ

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت اسٹرٹیجک اور سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیاہے...

lionel-messi lionel-messi
تازہ ترین3 گھنٹے ago

لیونل میسی نے انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

دُنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑی لیونل میسی نے بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔  اپنے بیان میں ارجنٹینا...

pakistan-test-team pakistan-test-team
پاکستان3 گھنٹے ago

ناقص کارکردگی، ہیڈکوچ اور بولنگ کوچ سمیت پاکستان ٹیسٹ ٹیم سے 7 کھلاڑیوں کو ریلیز کر دیا گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان ٹیسٹ ٹیم سے سات کھلاڑیوں کو ریلیز کر دیا۔ پی سی بی...

lpg-price lpg-price
پاکستان4 گھنٹے ago

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 4 روپے 33 پیسے فی کلو اضافہ کردیا

اوگرا نے ماہ ستمبر کیلئے ایل پی جی کی نئی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق ایل پی...

ShehbazMasood ShehbazMasood
تازہ ترین4 گھنٹے ago

بشکیک میں وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی ملاقات

بشکیک (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی بشکیک میں ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ممالک...

css-written-exam css-written-exam
پاکستان4 گھنٹے ago

سی ایس ایس تحریری امتحانات کا نتیجہ جاری، 17 ہزار 351 امیدواروں میں سے صرف 476 کامیاب ہوئے

فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے سی ایس ایس 2026 کے تحریری امتحانات کانتیجہ جاری کردیا۔ ایف...

GHQ GHQ
پاکستان4 گھنٹے ago

ترک مسلح افواج کے وکٹری ڈے کی 104 ویں سالگرہ، جی ایچ کیومیں کی تقریب کا انعقاد

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) جی ایچ کیو میں ترک مسلح افواج کے وکٹری ڈے کی 104 ویں سالگرہ کی تقریب...

mir-raza mir-raza
پاکستان4 گھنٹے ago

میر رضاکی موت گولی لگنے سے ہوئی، تمام تر شواہد خودکشی سے مطابقت نہیں رکھتے، قبرکشائی کے بعد کی دوسری پوسٹ مارٹم کی حتمی رپورٹ

کراچی (صداۓ سچ نیوز) میر رضا کیس میں تحقیقاتی ٹیم کو قبرکشائی کے بعد کی دوسری پوسٹ مارٹم کی حتمی...

gold-price gold-price
پاکستان4 گھنٹے ago

پاکستان اورعالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں مزید کمی

پاکستان اورعالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں آج پھر کمی دیکھی گئی ہے۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے...

Trending