پاکستان
خیبرپختونخوا میں ترقیاتی کاموں کیلئے160 ارب روپے دیئےجائیں گے، وزیراعظم کی قبائلی عمائدین کو یقین دہانی
قبائلی اضلاع کے نمائندوں پر مشتمل ترقیاتی کونسل اور قبائلی عمائدین کا اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں خیبرپختونخوا کی صورتحال، امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
قبائلی مشران نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کی صورتحال پر خصوصی توجہ دینے پر وزیراعظم کے مشکور ہیں، مسائل کے حل میں بھرپور تعاون کریں گے، صوبے کے عوام 13 سال سے مسائل میں گھرے ہوئے تھے، کے پی میں لوگوں نے سکھ کا سانس لیا، مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ قبائلی عمائدین کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں، قبائلی عمائدین نے ہمیشہ ڈنکے کی چوٹ پر پاکستان کا ساتھ دیا، قبائلی عوام نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بہت قربانیاں دیں، اگر صوبےمیں حالات بہتر ہوتے تو شاید ایمرجنسی کی ضرورت نہ پڑتی، کے پی میں دہشتگردی اپنے عروج پر پہنچ چکی تھی۔
ان کا کہناتھا کہ صوبے میں امن و امان یقینی بنانے کیلئے اہم فیصلے کیے، ترقیاتی کاموں کے حوالے سے 160 ارب روپے مہیاکیا جائے گا، گورنر اور چیف سیکرٹری کو اسلام آباد بلایااور کہاجتنی چاہے گندم لیں، پولیس کی ٹریننگ، سی ٹی ڈی اور سیف سٹی کے حوالے سے منصوبوں کو پورا کرنے کی ہدایت کی ہے، صوبے کی تمام ضروریات کو پورا کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ منصوبوں کو تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے، وفاق اور صوبائی منصوبوں میں حائل رکاوٹوں کو دور کریں گے،صوبے میں امن و امان کی صورتحال خراب اور کرپشن عروج پر ہے، عوام کو جو وسائل ملنے چاہئیں وہ کرپشن کی نذر ہو رہے ہیں، صوبے میں پینے کے پانی کے حوالے سے 100 ارب روپے کا اسکینڈل ہے، کوہستان اسکینڈل میں 37 ارب روپے کی کرپشن کی گئی، صوبے کے وسائل کو 13 سال میں لوٹا گیا، عوام کی ایک ایک پائی ان تک پہنچائی جائے گی۔zz
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

