Connect with us

پاکستان

ایران اور عراق جانے والے زائرین کے لیے اہم ہدایت، وزارتِ مذہبی امور نے سفری ایڈوائزری جاری کردی

plane

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز ) وفاقی وزارت مذہبی امور نے ایران اور عراق جانے والے پاکستانی زائرین کے لیے اہم سفری ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے پروازوں کی پیشگی تصدیق کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق ایران اور عراق کے لیے فضائی سفر کرنے والے پاکستانی زائرین اور زیارت گروپ آرگنائزرز کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ دوران سفر کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ زائرین روانگی سے قبل ایران اور عراق کے لیے اپنی پروازوں کی تصدیق لازمی کریں اور غیر یقینی پروازوں پر سفر کرنے سے گریز کریں۔ اس کے علاوہ مسافروں کو متبادل سفری انتظامات پہلے سے یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

وزارت مذہبی امور نے بالخصوص تہران، مشہد اور نجف کے درمیان سفر کرنے والے زائرین کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنی پروازوں کی روانگی سے پہلے مکمل معلومات حاصل کریں۔

ترجمان کے مطابق پرواز منسوخ ہونے کی صورت میں متبادل زمینی یا فضائی سفر اور رہائش کے اخراجات کے لیے اضافی رقم بھی اپنے ہمراہ رکھیں، تاکہ کسی غیر متوقع صورتحال میں مشکلات سے بچا جاسکے۔

وزارت نے رجسٹرڈ زیارت گروپ آرگنائزرز کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ غیر مصدقہ ایرانی پروازوں پر انحصار نہ کریں اور اپنے گروپس میں شامل تمام زائرین کو سفری ایڈوائزری سے مکمل طور پر آگاہ کریں۔

وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ ان ہدایات پر عمل درآمد سے زائرین کے سفر کو محفوظ اور بلاتعطل بنانے میں مدد ملے گی۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

ICCI President Presenting Shield to Azerbaijan ambassador ICCI President Presenting Shield to Azerbaijan ambassador
پاکستان53 منٹس ago

آذربائیجان پاکستانی سرمایہ کاروں کے لیے اہم مواقع کا حامل ہے: سفیر

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات کو ٹھوس اقتصادی فوائد میں تبدیل کرنے...

Distribution of award by FGEHA to investors Distribution of award by FGEHA to investors
پاکستان1 گھنٹہ ago

ہاوسنگ اتھارٹی نے کامیاب سرمایہ کاروں میں ایکسیپٹنس لیٹرز اور ایوارڈز تقسیم کر دیے، خصوصی سہولیات اور مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے زیرِ اہتمام کامیاب سرمایہ کاروں کے اعزاز میں ایک...

petrol-pump petrol-pump
پاکستان2 گھنٹے ago

حکومت نے پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا کر دیا

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا اعلان کر دیاہے ۔ تفصیلات کے...

Baluchistan-Terror Baluchistan-Terror
پاکستان2 گھنٹے ago

فتنہ الہندوستان کی گوادر میں تعمیراتی کمپنی کے خالی کیمپ پر حملے کی کوشش ناکام، 3 دہشتگرد ہلاک

گوادر (صداۓ سچ نیوز) فتنہ الہندوستان کی گوادر میں تعمیراتی کمپنی کے خالی کیمپ پر حملے کی کوشش ناکام بنا...

plane plane
پاکستان2 گھنٹے ago

ایران اور عراق جانے والے زائرین کے لیے اہم ہدایت، وزارتِ مذہبی امور نے سفری ایڈوائزری جاری کردی

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز ) وفاقی وزارت مذہبی امور نے ایران اور عراق جانے والے پاکستانی زائرین کے لیے...

Military Force Military Force
تازہ ترین2 گھنٹے ago

حماس دوبارہ جنگ کیلئے تیار ہے، اسے فوجی طاقت کے ذریعے ہی غیر مسلح کیا جاسکتا ہے، اسرائیلی انٹیلیجنس رپورٹ

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی اخبار ہارٹز نے باخبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ سینیئر اسرائیلی...

pm shehbaz sharif pm shehbaz sharif
پاکستان5 گھنٹے ago

خیبرپختونخوا میں ترقیاتی کاموں کیلئے160 ارب روپے دیئےجائیں گے، وزیراعظم کی قبائلی عمائدین کو یقین دہانی

قبائلی اضلاع کے نمائندوں پر مشتمل ترقیاتی کونسل اور قبائلی عمائدین کا اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور...

Drone Drone
تازہ ترین5 گھنٹے ago

سعودی اتحادی افواج نے ریاض اور مدینہ کی فضاؤں میں مزید ڈرونز تباہ کر دیے

ریاض (صداۓ سچ نیوز) سعودی اتحادی افواج نے مزید 5ڈرونز کو تباہ کر دیاہے جس کے بعد آج کے دن...

StarCharge Pakistan and PARCO Gunvor Limited Explore New Energy Opportunities to Shape the Future Mobility Ecosystem StarCharge Pakistan and PARCO Gunvor Limited Explore New Energy Opportunities to Shape the Future Mobility Ecosystem
پاکستان6 گھنٹے ago

مستقبل کے جدید موبیلیٹی ایکو سسٹم کی تشکیل، اسٹارچارج پاکستان اور پارکو گن وور لمیٹڈ کے درمیان توانائی کے شعبے میں نئے مواقع کی تلاش

لاہور(صداۓ سچ نیوز) اسٹارچارج پاکستان اور پارکو گن وور لمیٹڈ پاکستان میں مستقبل کے جدید موبیلیٹی ایکو سسٹم کی ترقی...

StarCharge Pakistan and Flow Petroleum Explore Strategic Partnership to StarCharge Pakistan and Flow Petroleum Explore Strategic Partnership to
پاکستان6 گھنٹے ago

اسٹارچارج پاکستان اور ہاسکول کا پاکستان میں ای وی چارجنگ نیٹ ورک کو وسعت دینے کے لیے تعاون پر غور

لاہور (صداۓ سچ نیوز) اسٹارچارج پاکستان اور ہاسکول پیٹرولیم نے پاکستان بھر میں الیکٹرک وہیکل چارجنگ انفراسٹرکچر کو فروغ دینے...

Trending