Connect with us

تازہ ترین

سعودی اتحادی افواج نے ریاض اور مدینہ کی فضاؤں میں مزید ڈرونز تباہ کر دیے

Drone

ریاض (صداۓ سچ نیوز) سعودی اتحادی افواج نے مزید 5ڈرونز کو تباہ کر دیاہے جس کے بعد آج کے دن میں گرائے گئے ڈرونز کی تعداد 9 ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سعودی اتحاد کا کہناتھا کہ ریاض اور مدینہ منورہ کی فضاؤں میں 4 ڈرونز کو تباہ کیا گیا، ریاض میں چند گھنٹے پہلے بھی ایک ڈرون مار گرایا گیا تھا۔

یاد رہے کہ یمن کے حوثیوں نے لگاتار دوسرے روز بھی سعودی عرب پر حملے کیے ہیں۔ دمام کے کنگ فہد ایئرپورٹ پر ڈرون حملے میں 2 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے ۔ حملے سے ایئرپورٹ کو بھی کافی نقصان پہنچا ۔ سعودی سول ایوی ایشن کے مطابق حملے کے بعد دمام آنے والی پروازوں کا رُخ موڑ دیا گیا۔

مشرقی علاقے میں حوثیوں کے ڈرون حملے ناکام بنادیے گئے۔ 4 ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا ۔ اس سے پہلے حوثیوں نے آرامکو کی شیبہ آئل فیلڈ پر بھی ڈرون حملہ کیا تھا ۔

سعودی وزارت توانائی کے مطابق آئل فیلڈ پر ڈرون کا ملبہ گرنے سے دو غیرملکی مارے گئے ۔ ہلاک ہونیوالوں کا تعلق نیپال اور فلپائن سے ہے جبکہ ایک پاکستانی اور ایک بھارتی شہری زخمی ہوئے ۔ حکام نے مزید بتایا کہ حملے کے باوجود آپریشنز متاثر نہیں ہوئے ۔

دوسری طرف حوثیوں کیخلاف یمنی فورسز کا فجر الیمن آپریشن پوری طاقت سے جاری ہے ۔ 24 گھنٹے کے دوران حوثی ملیشیا کیخلاف 835 کارروائیاں کی گئیں ۔ حملوں میں 285 حوثی جنگجو ہلاک ہوئے ۔ گاڑیاں اور دیگرسازو سامان  بھی  تباہ کیا کر دیا گیا۔

بھارتی سفارتخانے کا کہناہے کہ دمام ایئرپورٹ پر حملے  میں ایک بھارتی شہری بھی مارا گیا ہے، حملے میں دو بھارتی شہری زخمی ہوئے ہیں۔

پاسدارانِ انقلاب نے خلیج فارس میں 4 آئل ٹینکروں کو نشانہ بنانے کا دعوی کر دیاہے اور کہا کہ ایرانی بحریہ آبنائے ہرمز کا انتظام اور کنٹرول بدستور سنبھالے ہوئے ہے، تیل کی منتقلی میں مصروف 4 آئل ٹینکروں کو بیک وقت نشانہ بنایا گیا۔

چاروں جہاز تیل کے کارگو کی غیر قانونی راستے سے منتقلی میں ملوث تھے،  3 دیگر تیل بردار جہاز بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے،  جہاز بردار کمپنیاں امریکی بہکاوے میں آ کرغیر قانونی سمندری راستے استعمال نہ کریں،  جہاز مقررہ ضوابط کی خلاف ورزی سے باز رہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

pm shehbaz sharif pm shehbaz sharif
پاکستان1 گھنٹہ ago

خیبرپختونخوا میں ترقیاتی کاموں کیلئے160 ارب روپے دیئےجائیں گے، وزیراعظم کی قبائلی عمائدین کو یقین دہانی

قبائلی اضلاع کے نمائندوں پر مشتمل ترقیاتی کونسل اور قبائلی عمائدین کا اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور...

Drone Drone
تازہ ترین2 گھنٹے ago

سعودی اتحادی افواج نے ریاض اور مدینہ کی فضاؤں میں مزید ڈرونز تباہ کر دیے

ریاض (صداۓ سچ نیوز) سعودی اتحادی افواج نے مزید 5ڈرونز کو تباہ کر دیاہے جس کے بعد آج کے دن...

StarCharge Pakistan and PARCO Gunvor Limited Explore New Energy Opportunities to Shape the Future Mobility Ecosystem StarCharge Pakistan and PARCO Gunvor Limited Explore New Energy Opportunities to Shape the Future Mobility Ecosystem
پاکستان2 گھنٹے ago

مستقبل کے جدید موبیلیٹی ایکو سسٹم کی تشکیل، اسٹارچارج پاکستان اور پارکو گن وور لمیٹڈ کے درمیان توانائی کے شعبے میں نئے مواقع کی تلاش

لاہور(صداۓ سچ نیوز) اسٹارچارج پاکستان اور پارکو گن وور لمیٹڈ پاکستان میں مستقبل کے جدید موبیلیٹی ایکو سسٹم کی ترقی...

StarCharge Pakistan and Flow Petroleum Explore Strategic Partnership to StarCharge Pakistan and Flow Petroleum Explore Strategic Partnership to
پاکستان2 گھنٹے ago

اسٹارچارج پاکستان اور ہاسکول کا پاکستان میں ای وی چارجنگ نیٹ ورک کو وسعت دینے کے لیے تعاون پر غور

لاہور (صداۓ سچ نیوز) اسٹارچارج پاکستان اور ہاسکول پیٹرولیم نے پاکستان بھر میں الیکٹرک وہیکل چارجنگ انفراسٹرکچر کو فروغ دینے...

StarCharge Pakistan and Flow Petroleum Explore Strategic Partnership StarCharge Pakistan and Flow Petroleum Explore Strategic Partnership
پاکستان2 گھنٹے ago

اسٹارچارج پاکستان اور فلو پیٹرولیم کا پاکستان میں الیکٹرک وہیکل چارجنگ کے فروغ کے لیے اسٹریٹجک تعاون پر غور

لاہور (صداۓ سچ نیوز) اسٹارچارج پاکستان اور فلو پیٹرولیم نے پاکستان میں الیکٹرک وہیکل چارجنگ انفراسٹرکچر اور پائیدار توانائی کے...

uae-gold-price uae-gold-price
پاکستان2 گھنٹے ago

سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی بڑی کمی

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ صرافہ...

PM-Shehbaz-Sharif PM-Shehbaz-Sharif
پاکستان8 گھنٹے ago

وزیراعظم پشاور پہنچ گئے، ترقیاتی پیکیج سمیت اہم اعلانات متوقع

پشاور (صداۓ سچ نیوز) خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور 12 اضلاع میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد وزیراعظم شہباز...

US Congressman US Congressman
تازہ ترین8 گھنٹے ago

مغربی کنارے میں امریکیوں کی گرفتاری، امریکی رکنِ کانگریس کی اسرائیل پر کڑی تنقید

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی رکنِ کانگریس جیمی راسکن نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی کسانوں کی زیتون کی فصل...

akram raja akram raja
پاکستان8 گھنٹے ago

پی ٹی آئی نے آئندہ 10 روز میں اے پی سی بلانے کا اعلان کردیا

پشاور(صداۓ سچ نیوز) تحریک انصاف نے آئندہ 10 روز میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کردیا۔ سلمان اکرم راجہ...

lpg lpg
پاکستان8 گھنٹے ago

ایل پی جی کی قیمت میں 100 روپے فی کلو اضافہ، گھریلو سلنڈر کتنے کا ہوگیا؟

ایک جانب عوام کو سوئی گیس کے کم پریشر اور لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے تو دوسری ایل پی جی کی...

Trending