Connect with us

پاکستان

پیپلز پارٹی کی مخالفت کے باجود اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل منظور

national-assembly-pakistan

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد کا بلدیاتی نظام ایک بار پھر قانون سازی کے مرحلے میں پہنچ گیا۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ نے پیپلز پارٹی کی مخالفت کے باجود اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2026 منظور کر لیا۔

وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ ایک بار پھر سیاسی بحث کا اہم موضوع بن گیا۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سے اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2026 کثرت رائے سے منظور ہوگیا۔

حکومت کا مؤقف ہے کہ نئے بلدیاتی ڈھانچے کے لیے قانون سازی ضروری ہے، جبکہ پیپلز پارٹی اور اپوزیشن کو خدشہ ہے کہ مسلسل ترامیم اور آرڈیننس اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے التوا کا باعث بن رہے ہیں۔

آغا رفیع اللہ نے کہا اگر بلدیاتی الیکشن کرانا ہے تو صاف بات کریں، کہتے کچھ ہیں اور کرتے کچھ ہیں۔ 5 ستمبر کو آرڈیننس ختم ہوجائے گا، لیکن ہم اب بھی اسی آرڈیننس کو پاس کرنے پر بات کررہے ہیں۔ وزارتِ قانون کے نمائندوں نے نئے بل سے لاعلمی کا اظہار کردیا کہا کوئی بل منظور ہوا ہے یا نہیں، ابھی تک علم نہیں۔ البتہ آرڈیننس ختم بھی ہوجائے تو بل آپ کے پاس موجود رہے گا۔

 چیئرمین کمیٹی راجا خرم نواز نے ووٹنگ کرائی اور اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2026 منظور ہو گیا۔ نئے قانون میں مجوزہ تبدیلیوں کے تحت منتخب بلدیاتی حکومتوں کی مدت ختم ہونے پر ایڈمنسٹریٹرز کی تقرری، ٹیکسز اور فیسوں کی وصولی کے اختیارات اور وفاقی حکومت کو مقامی حکومتوں اور ایڈمنسٹریٹرز کو ہدایات جاری کرنے کے اختیارات دینے کی تجاویز شامل ہیں۔

پیپلز پارٹی نے بل پر اختلافی نوٹ بھی جمع کرا دیا۔ مؤقف اپنایا کہ آرٹیکل 140 اے کے تحت مقامی حکومتوں کو سیاسی اور مالی اختیارات کی منتقلی لازمی ہے۔ الیکشن کمیشن جب بھی انتخابات کی طرف بڑھتا ہے، ترمیمی بل آجاتا ہے۔ اختلافی نوٹ پر آغا رفیع اللہ، جمال رئیسانی، نبیل گبول اور عبدالقادر پٹیل کے دستخط موجود ہے۔ بلوچستان سے رکن اسمبلی خوشحال خان کاکڑ نے بھی بل کی مخالفت کی۔

اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015 کے تحت وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی نظام قائم کیا گیا تھا۔ جنوری 2026 میں مقامی حکومت کے ڈھانچے میں تبدیلی کے لیے صدارتی آرڈیننس لایا گیا، جس میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کو ختم کرکے تین ٹاؤن کارپوریشنز قائم کرنے کی تجویز تھی۔ ان ٹاؤن کارپوریشنز کی حدود قومی اسمبلی کے حلقوں کے مطابق رکھنے کی تجویز بھی سامنے آئی۔ صدارتی آرڈیننس کی مدت 5 ستمبر کو ختم ہو رہی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Trump Trump
تازہ ترین4 گھنٹے ago

ایران جنگ، ہتھیاروں کی کمی کی خبروں پر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا کو ’غدار گندگی‘ قرار دے دیا

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جاری جنگ کے دوران امریکی ہتھیاروں کے ذخائر...

Sports Board Punjab advisory board Sports Board Punjab advisory board
پاکستان4 گھنٹے ago

پہلی بار اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ایڈوائزری بورڈ میں طالب علموں کی شمولیت کا اعلان

لاہور (صداۓ سچ نیوز) پہلی بار اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ایڈوائزری بورڈ میں طالب علموں کی شمولیت کا اعلان کیا...

Iranian analyst Iranian analyst
تازہ ترین4 گھنٹے ago

ایران امریکی انتخابات سے قبل تصادم بڑھا سکتا ہے، ایرانی تجزیہ کار

امریکی وسطِ مدتی انتخابات قریب آنے اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت تقریباً 97 ڈالرز فی بیرل ہونے...

national-assembly-pakistan national-assembly-pakistan
پاکستان4 گھنٹے ago

پیپلز پارٹی کی مخالفت کے باجود اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل منظور

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد کا بلدیاتی نظام ایک بار پھر قانون سازی کے مرحلے میں پہنچ گیا۔...

airport airport
تازہ ترین5 گھنٹے ago

ایران پر تازہ امریکی حملوں کے بعد دبئی کی پروازوں میں یومیہ 100 پروازوں کی کمی

دبئی (صداۓ سچ نیوز) ایران پر تازہ امریکی حملوں کے بعد دبئی کی پروازوں میں یومیہ 100 پروازوں کی کمی...

jd-vance jd-vance
تازہ ترین5 گھنٹے ago

بحری آمدورفت محفوظ نہ رہی تو عالمی توانائی بحران آسکتا ہے، امریکی نائب صدر

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی نائب صدر جےڈی وینس کا کہنا ہے کہ تجارتی جہازوں پر حملے بند ہونے تک...

petrol petrol
پاکستان5 گھنٹے ago

امریکا ایران کشیدگی، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں آج بھی اضافہ

امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا،...

Syria Syria
تازہ ترین5 گھنٹے ago

شام نے بشار الاسد دور کے خفیہ کیمیائی ہتھیاروں کے پروگرام کی مبینہ باقیات تلف کرنا شروع کردیں

دمشق (صداۓ سچ نیوز) شام نے بشار الاسد دور کے خفیہ کیمیائی ہتھیاروں کے پروگرام کی مبینہ باقیات تلف کرنا...

PM meets PIMS fire-rescue nurse PM meets PIMS fire-rescue nurse
پاکستان5 گھنٹے ago

وزیراعظم کی پمز آتشزدگی میں نومولود کو بچانے والی نرس سے ملاقات، قومی ا عزاز دینے کا اعلان، انعام بھی دیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے پمز آتشزدگی واقعہ میں اپنی جان پر کھیل کر نومولود کی...

iran-school-attack iran-school-attack
تازہ ترین5 گھنٹے ago

شادی کی تقریب پر امریکی بمباری کا انتقام لیا جائے گا، ایرانی پاسداران انقلاب کا اعلان

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکی سینٹرل کمانڈ جنگی جرائم میں ملوث ہے، شادی...

Trending