پاکستان
سہیل آفریدی اور اسپیکر بابر سلیم سواتی بازیابی کیس، پشاور ہائیکورٹ نے جواب طلب کرلیا
پشاور(صداۓ سچ نیوز) پشاورہائیکورٹ میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، اسپیکر بابر سلیم سواتی سمیت دیگر بازیابی کے کیسز میں عدالت نے وفاقی حکومت، چیف سیکرٹری سمیت دیگرفریقین کو نوٹسزجاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس سید ارشد علی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیسز کی سماعت کی۔ وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ ایمرجنسی اور گورنرراج کے نفاذ کے بعد وزیراعلیٰ، اسپیکر اور جنید اکبر سمیت دیگرکوحراست میں لیا گیا ہے۔ اب کچھ پتہ نہیں چل رہا کہ یہ کہاں پر ہیں۔ اسپیکر بابر سلیم کے پاس آئینی عہدہ ہے تاہم اس کے باوجود حراست میں لیا گیا ہے۔
جسٹس سید ارشد علی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ویسے یہ وزیراعلیٰ کہاں پر ہے؟ آپ نے کیس میں چیف سیکرٹری کو کیوں فریق نہیں بنایا ہے۔
عدالت نے وفاقی حکومت، آئی جی پولیس اور دیگر متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے کیسز کی سماعت 3 نومبر تک ملتوی کر دی۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

