Connect with us

پاکستان

یومِ دفاع پر پیپلز پارٹی ورکرز کا قومی ہیروز اور شہداء کو خراجِ عقیدت

naheed khan and safdar abbasi

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز (پی پی پی ڈبلیو) نے یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر وطن عزیز کے بہادر سپوتوں، قومی ہیروز اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مادرِ وطن کے دفاع کے لیے دی جانے والی قربانیاں ہماری قومی تاریخ کا روشن اور ناقابلِ فراموش باب ہیں، شہداء اور غازیوں کی جرأت و قربانی آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز کے عہدیداران ڈاکٹر صفدر علی عباسی صدر، محترمہ ناہید خان سیاسی معاون محترمہ بینظیر بھٹو، فیاض علی خان، ایڈووکیٹ امجد علی بلوچ، کنور زاہد، رائے قیصر، سردار حر بخاری، ساجدہ میر، رانا عثمان، ملک مظہر، نوید صادق، مہر قیصر، محبوب سلطانہ اور پی پی پی ورکرز کے دیگر عہدیداران و کارکنان نے یومِ دفاع کی مناسبت سے اپنے اہم بیان میں کہا کہ 6 ستمبر ہمیں ان بہادر سپوتوں کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر پاکستان کے دفاع کو مقدم رکھا۔

انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کے عظیم ہیرو اسکواڈرن لیڈر محمد محمود عالم (ایم ایم عالم) کی 1965ء کی جنگ کے دوران غیر معمولی بہادری اور شاندار کارکردگی پاکستان کی تاریخ کا قابلِ فخر باب ہے۔ ان کی جرأت اور عزم قومی دفاع کے جذبے کی روشن مثال ہیں۔

پیپلز پارٹی ورکرز کے عہدیداران نے میجر راجہ عزیز بھٹی شہید (نشانِ حیدر)، اسکواڈرن لیڈر سرفراز احمد رفیقی شہید، ونگ کمانڈر مروین ایل. مڈل کوٹ شہید، فلائٹ لیفٹیننٹ امتیاز احمد بھٹی شہید اور دیگر بے شمار افسران و جوانوں کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے دفاعِ وطن میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔

انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں محض تاریخ کا حصہ نہیں بلکہ قومی شعور، اتحاد اور حب الوطنی کی بنیاد ہیں۔ قوم اپنے شہداء کے ساتھ ساتھ ان کے اہلِ خانہ کی قربانیوں، صبر اور استقامت کو بھی قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دفاع صرف جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ تک محدود نہیں بلکہ آئین کی بالادستی، جمہوریت، پارلیمان، بنیادی حقوق، قانون کی حکمرانی اور عوام کے جمہوری حقِ انتخاب کا تحفظ بھی قومی دفاع کا اہم تقاضا ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جس پاکستان کے دفاع کے لیے ہمارے ہیروز نے بہادری کا مظاہرہ کیا اور شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، اسے ایک مضبوط، جمہوری، آئینی، پُرامن، خوشحال اور انصاف پر مبنی ریاست بنانے کے لیے جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ مضبوط پاکستان کی بنیاد آئین کی بالادستی، جمہوریت، قانون کی حکمرانی، قومی یکجہتی اور عوامی مینڈیٹ کے احترام پر قائم ہونی چاہیے۔ سیاسی اختلافات کو محاذ آرائی کے بجائے جمہوری مکالمے، برداشت اور آئینی اداروں کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔

یومِ دفاع کے موقع پر پیپلز پارٹی ورکرز نے پاکستان کے تمام معروف و غیر معروف ہیروز اور شہداء کو سلام پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک کی سالمیت، جمہوری اقدار، آئینی بالادستی اور عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کردار ادا کیا جائے گا۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے اہلِ خانہ کو صبر، حوصلہ اور استقامت عطا کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ہیروز ہمارا فخر ہیں، ہمارے شہداء ہمارا ابدی اعزاز ہیں، اور ان کا پاکستان ایک مضبوط اور جمہوری پاکستان ہی رہنا چاہیے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Anti-Zionist Jewish rabbis meet Trump Anti-Zionist Jewish rabbis meet Trump
تازہ ترین3 گھنٹے ago

امریکی صدر ٹرمپ سے صہیونیت مخالف یہودی ربیوں کی ملاقات، غزہ جنگ ختم کرانے کا مطالبہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے صہیونیت مخالف حسیدی یہودی ربیوں کے ایک گروپ نے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی اور...

us-iran us-iran
تازہ ترین3 گھنٹے ago

چھ ماہ کی جنگ کے بعد ایران پہلے سے زیادہ پراعتماد نظر آتا ہے، نیویارک ٹائمز

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق چھ ماہ کی جنگ کے بعد ایران پہلے سے زیادہ...

yemen-houthis yemen-houthis
تازہ ترین4 گھنٹے ago

یمن میں حوثیوں اورحکومتی فورسز میں شدید جھڑپیں، 129 افراد ہلاک

صنعا (صداۓ سچ نیوز) یمن میں حوثی جنگجوؤں اور حکومتی فورسز کے درمیان شدید جھڑپوں کے نتیجے میں 129 افراد...

naheed khan and safdar abbasi naheed khan and safdar abbasi
پاکستان4 گھنٹے ago

یومِ دفاع پر پیپلز پارٹی ورکرز کا قومی ہیروز اور شہداء کو خراجِ عقیدت

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز (پی پی پی ڈبلیو) نے یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر...

Africa declared largest continent Africa declared largest continent
تازہ ترین4 گھنٹے ago

اقوامِ متحدہ کا نیا عالمی نقشہ، افریقا دنیا کا سب سے بڑا برِاعظم قرار

اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایسا نیا عالمی نقشہ اپنانے کی قرارداد منظور کر لی ہے جس میں براعظموں...

Iran-&--China Iran-&--China
تازہ ترین4 گھنٹے ago

ایران نے مشترکہ سیکیورٹی کی چینی تجویز کی حمایت کردی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران نے مشترکہ سیکیورٹی کی چینی تجویز کی حمایت کردی۔ ایرانی پارلیمان کےاسپیکرباقرقالیباف نےسوشل میڈیا پر...

trump trump
تازہ ترین5 گھنٹے ago

امریکی صدر ٹرمپ کی ایک بار پھر ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکی

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے ایک بار پھر ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی...

nepra nepra
پاکستان17 گھنٹے ago

بجلی صارفین کے لیے بری خبر، فی یونٹ 2 روپے 8 پیسے مہنگی

بجلی صارفین کے لیے بری خبر، ایک ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 8 پیسے فی یونٹ...

trump trump
تازہ ترین17 گھنٹے ago

ڈیموکریٹس اور کمیونسٹ ایران جنگ میں امریکا کی فتح کے بجائے شکست چاہتے ہیں، ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹس اور کمیونسٹ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ایران...

petrol petrol
پاکستان18 گھنٹے ago

پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا، نئی قیمتوں کا اطلاق 7 ستمبر تک ہو گا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے یومیہ تعین کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 13 پیسے فی لیٹر کمی...

Trending