پاکستان
کراچی، فیکٹری میں لگنے والی آگ پر 8 گھنٹے بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا
کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی میں لانڈھی ایکسپوٹ پراسیسنگ زون کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر 8 گھنٹے بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا ہے، فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ 70 فیصد کنٹرول میں ہے۔
چیف فائر آفیسر ہمایوں خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آگ پر 70 فیصد قابو پا لیا گیاہے، ایک حصے پر لگی ہوئی ہے ، فائر بریگیڈ کی گاڑیاں کام کر رہی ہیں، عمارت کے اطراف کھڑکیوں کی جانب شعلے باہر آنا بندھ ہو گئے ہیں اور اس وقت 11فائرٹینڈر،2باؤزر 2اسنارکل کام کر رہے ہیں۔ آگ پرقابو پانے کے بعد کولنگ عمل شروع ہو گا۔
آپریشن انچارج ریسکیو1122یسریٰ علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایک بجے آگ لگنے کی اطلاع ملی، آگ پر قابو 4سے5 گھنٹے کا وقت لگ سکتاہے، دھویں کے باعث 3 افرادکی حالت خراب ہوئی تھی، آگ لگنےکی وجوہات کا تعین بعدمیں ہو گا۔
ترجمان ریسکیو نے بتایا کہ آتشزدگی کے باعث فیکٹری کا ایک حصہ منہدم ہوگیا،آگ ساتھ والی فیکٹری تک بھی پھیل گئی تھی ۔
فائر بریگیڈ حکام کا کہناتھا کہ جس وقت فیکٹری میں آگ لگی اس وقت کوئی عملہ موجود نہیں تھا، عمارت میں استعمال شدہ کپڑے کی بڑی تعداد موجود ہے ۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان11 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

