Connect with us

پاکستان

ایف جی ای ایچ اے کے کمرشل پلاٹس کی نیلامی 15 اور 16 ستمبر کو ہوگی

fgeha

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (FGEHA) کے زیرِ اہتمام کمرشل پلاٹس کی نیلامی کے حوالے سے آکشن منیجمنٹ کمیٹی کا اجلاس میں نیلامی سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے مجموعی حکمتِ عملی پر غور کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق انویسٹر کے رجحان کو مدنظر رکھتے ہوئے اجلاس میں نیلامی کے انتظامات، طریقہ کار اور دیگر متعلقہ امور کا جائزہ لیا گیا۔ جبکہ متعلقہ محکموں کو نیلامی کے کامیاب انعقاد کے لیے ان کے دائرہ کار کے مطابق ضروری ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔ FGEHA کی جانب سے سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کے لیے کمرشل پلاٹس کی نیلامی 15 اور 16 ستمبر 2026 کو کی جا رہی ہے۔ نیلامی میں اسلام آباد کے اہم اور تیزی سے ترقی کرتے ہوئے سیکٹرز G-13 اور G-14 میں واقع کمرشل پلاٹس پیش کیے جائیں گے۔

نیلامی کا آغاز دونوں روز صبح 10:00 بجے ہوگا، جبکہ نیلامی کا مقام گرینڈ مارکی انکلیو، مارگلہ روڈ، E-11، اسلام آباد مقرر کیا گیا ہے۔

جاری پریس ریلیز کے مطابق کمرشل پلاٹس کی مجوزہ نیلامی کے حوالے سے سرمایہ کاروں اور کاروباری حلقوں کی جانب سے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ G-13 اور G-14 اسلام آباد کے اہم اور تیزی سے ترقی کرتے ہوئے علاقوں میں شمار ہوتے ہیں، جہاں رہائشی آبادی کے ساتھ تجارتی سرگرمیوں میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ سیکٹر G-13 اور G-14 کمرشل سرمایہ کاری کے لیے ایک پرکشش مقام ہے۔ ان سیکٹرزمیں کمرشل پلاٹس کی دستیابی سرمایہ کاروں کو اپنے کاروبار کے قیام، توسیع اور مستقبل میں سرمایہ کاری کے لیے ایک اہم موقع فراہم کرتی ہے۔

G-14 کے اہم مقامات پر موجود کمرشل پلاٹس نیلامی کے لیے پیش کیے جائیں گے، جن میں G-14 مرکز اور G-14/2، 3 اور 4 کمرشل شاپنگ سینٹر شامل ہیں۔ یہ مقامات مستقبل میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور تجارتی سرمایہ کاری کے لیے اہم حیثیت رکھتے ہیں۔

G-13 میں بھی مختلف نوعیت کے کمرشل پلاٹس نیلامی کا حصہ ہوں گے، جن میں کلاس III اور ماڈرن کارپوریٹ/آفس پلاٹس شامل ہیں۔ G-13 اسلام آباد کے ان علاقوں میں شمار ہوتا ہے جہاں رہائشی آبادی کے ساتھ تجارتی سرگرمیوں میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

اتھارٹی کے مطابق یہ نیلامی سرمایہ کاروں کو اسلام آباد کے اہم علاقوں میں سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرے گی، جبکہ کمرشل پلاٹس کی موزوں لوکیشن اور دستیاب سہولیات کے باعث ان میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

khursheed shahid khursheed shahid
پاکستان3 گھنٹے ago

جمعیت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے وفد کی وزیراعظم کے مشیر برائے ٹورزم سردار یاسر الیاس سے ملاقات

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) آل پاکستان جمعیت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر خورشید احمد قریشی...

fgeha fgeha
پاکستان3 گھنٹے ago

ایف جی ای ایچ اے کے کمرشل پلاٹس کی نیلامی 15 اور 16 ستمبر کو ہوگی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (FGEHA) کے زیرِ اہتمام کمرشل پلاٹس کی نیلامی کے حوالے...

JI deputy chief JI deputy chief
پاکستان3 گھنٹے ago

ہم نے اپنی تجاویز دی دیں، حکومت نے 3 دن کی مہلت مانگی ہے، نائب امیر جماعت اسلامی

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نےکہا حکومت کو جماعت اسلامی کی تجاویز دے دی گئیں۔ نائب امیر جماعت اسلامی...

sugar-mills-file-photo sugar-mills-file-photo
پاکستان3 گھنٹے ago

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کا حکومت سے اضافی چینی برآمد کا مطالبہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے اضافی چینی برآمد کا مطالبہ کرتے ہوئے...

Volker-Turk Volker-Turk
تازہ ترین3 گھنٹے ago

اے آئی کی مضبوط ضمانتیں بنائی جائیں، اس سے پہلے بہت دیر ہوجائے، سربراہ اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل

اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کے سربراہ وولکر ترک نے کہا ہے کہ اے آئی سے متعلق مضبوط ضمانتیں بنائی...

Fire-in-Factory Fire-in-Factory
پاکستان4 گھنٹے ago

کراچی، فیکٹری میں لگنے والی آگ پر 8 گھنٹے بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی میں لانڈھی ایکسپوٹ پراسیسنگ زون کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر 8 گھنٹے بعد...

gold gold
پاکستان4 گھنٹے ago

پاکستان اورعالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی

پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں  کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے...

Islamabad Expressway Islamabad Expressway
پاکستان4 گھنٹے ago

اسلام آباد ایکسپریس وے زیرو پوائنٹ کے مقام پر پر سڑک کےدرمیان قدرتی چشمہ پھوٹ پڑا

اسلام آباد (صدآۓ سچ نیوز) اسلام آباد ایکسپریس وے پر زیرو پوائنٹ کے مقام پر پر سڑک کےدرمیان قدرتی چشمہ...

japan-and-pakistan japan-and-pakistan
تازہ ترین5 گھنٹے ago

جاپان کا پاکستان کو سیلاب سے بچاؤ کیلئے 2.6 ارب ین کی گرانٹ دینے کا اعلان

ٹوکیو (صداۓ سچ نیوز) جاپان نے سندھ میں دریائے سندھ کے حفاظتی بندوں کی مضبوطی اور سیلاب سے بچاؤ کے...

Barrister Gohar Barrister Gohar
پاکستان5 گھنٹے ago

بیرسٹر گوہر کا نئے صوبوں کے معاملے پر اٹھارویں ترمیم جیسی مشاورت کا مطالبہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے نئے صوبوں کے...

Trending