پاکستان
وزیراعظم کی سعودیہ میں حوثیوں کے حملے کی مذمت، مملکت کی سلامتی کیلئے مستقل حمایت کا اعادہ
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب میں حوثیوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے مملکت کی سلامتی و خودمختاری کیلئے مستقل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
یمن کی حوثی جماعت انصاراللہ نے سعودی شہروں ابہا، خمیس، مشیط، نجران اور جازان میں حملے کیے جس دوران شہری اور اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جب کہ حملوں میں 73 افراد زخمی ہوئے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب میں حوثیوں کےحملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ اس طرح کےحملے نہ صرف بے گناہ انسانی جانوں کےلیےخطرہ ہیں بلکہ علاقائی امن و سلامتی کوبھی متاثرکرتے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کیلئے اپنی مستقل حمایت کا اعادہ کرتے ہیں، خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان، ولی عہد محمد بن سلمان اوربرادر سعودی عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حملے میں تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔
دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ حوثی ملیشیا کے حملے سعودی عرب کی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہیں، حوثی حملے پورے خطے کے امن واستحکام کے لیے خطرہ ہیں۔سعودی عرب کو قومی اثاثوں کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات کا حق حاصل ہے، سعودی عرب کوکسی بھی خطرے سے اپنے قومی اثاثوں کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات کا حق حاصل ہے۔
دفترخارجہ کا کہنا ہےکہ پاکستان خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیےکوششیں کرتا رہا ہے اور آئندہ بھی جاری رکھےگا، پاکستان حملوں میں زخمی افرادکی مکمل صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہے، پاکستان یو این چارٹر اور بین الاقوامی قانون سے ہم آہنگ سعودی عرب کے جائز حق کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
دفترخارجہ کا کہنا ہےکہ سعودی عرب کو اپنے علاقے کے دفاع، اپنے شہریوں اور رہائشیوں کے تحفظ کا مکمل حق حاصل ہے، حوثی حملے یمن میں تنازع کے پُرامن اور پائیدار حل کے حصول کی کوششوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
بیان میں مزیدکہا گیا ہےکہ پاکستان سعودی عرب کی قیادت، حکومت اور برادر عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہارکرتا ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان11 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

