Connect with us

پاکستان

وزیراعظم کی سعودیہ میں حوثیوں کے حملے کی مذمت، مملکت کی سلامتی کیلئے مستقل حمایت کا اعادہ

PAK SAUDI

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب میں حوثیوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے مملکت کی سلامتی و خودمختاری کیلئے مستقل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

یمن کی حوثی جماعت انصاراللہ نے سعودی شہروں ابہا، خمیس، مشیط، نجران اور جازان میں حملے کیے جس دوران شہری اور اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جب کہ حملوں میں 73 افراد زخمی ہوئے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب میں حوثیوں کےحملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ اس طرح کےحملے نہ صرف بے گناہ انسانی جانوں کےلیےخطرہ ہیں بلکہ علاقائی امن و سلامتی کوبھی متاثرکرتے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کیلئے اپنی مستقل حمایت کا اعادہ کرتے ہیں، خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان، ولی عہد محمد بن سلمان اوربرادر سعودی عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حملے میں تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔

دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ حوثی ملیشیا کے حملے سعودی عرب کی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہیں، حوثی حملے پورے خطے کے امن واستحکام کے لیے خطرہ ہیں۔سعودی عرب کو قومی اثاثوں کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات کا حق حاصل ہے، سعودی عرب کوکسی بھی خطرے سے اپنے قومی اثاثوں کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات کا حق حاصل ہے۔

دفترخارجہ کا کہنا ہےکہ پاکستان خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیےکوششیں کرتا رہا ہے اور آئندہ بھی جاری رکھےگا،  پاکستان حملوں میں زخمی افرادکی مکمل صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہے، پاکستان یو این چارٹر اور بین الاقوامی قانون  سے ہم آہنگ سعودی عرب کے جائز حق کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

دفترخارجہ کا کہنا ہےکہ سعودی عرب کو اپنے علاقے کے دفاع، اپنے شہریوں اور رہائشیوں کے تحفظ کا مکمل حق حاصل ہے، حوثی حملے یمن میں تنازع کے  پُرامن اور پائیدار حل کے حصول کی کوششوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

بیان میں مزیدکہا گیا ہےکہ پاکستان سعودی عرب کی قیادت، حکومت اور  برادر عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہارکرتا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

WORLD LITERACY DAY WORLD LITERACY DAY
پاکستان1 گھنٹہ ago

بچوں کو تعلیم کی فراہمی کے آئینی عزم کے لیے ریاست کو فوری اقدامات کرنا ہوں گے، آئی پی ایس

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان میں اسکول سے باہر بچوں کی تعداد تقریباً ۲ کروڑ ۱۱ لاکھ ہے، جو...

PAK SAUDI PAK SAUDI
پاکستان1 گھنٹہ ago

وزیراعظم کی سعودیہ میں حوثیوں کے حملے کی مذمت، مملکت کی سلامتی کیلئے مستقل حمایت کا اعادہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب میں حوثیوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے مملکت کی...

Petrol-Prices-Rise Petrol-Prices-Rise
پاکستان2 گھنٹے ago

پیٹرول کی اونچی اڑان، آج مزید 5 روپے 58 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا

پیٹرول کی قیمت کی اونچی اڑان جاری ہے، آج ملک میں فی لیٹر پیٹرول 5 روپے 58 پیسے مہنگا کردیا...

Naval-Chief Naval-Chief
پاکستان2 گھنٹے ago

پاک بحریہ کے زیر اہتمام 1965ء کی جنگ کی یادمیں یوم بحریہ منایا گیا، آئی ایس پی آر

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) آئی ایس پی آر نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ پاک بحریہ کے زیر...

West Bank West Bank
تازہ ترین2 گھنٹے ago

برطانیہ اور فرانس سمیت 12 ممالک نے مقبوضہ مغربی کنارے کی غیر قانونی اسرائیلی بستیوں سے تجارت پر پابندی عائد کردی

برطانیہ، فرانس اور کینیڈا سمیت دنیا کے 12 ممالک نے مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم غیر قانونی اسرائیلی بستیوں کی...

onion onion
پاکستان2 گھنٹے ago

ملک میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ، پیازکی قیمت 300 روپےکلو تک پہنچ گئی

ملک میں اشیائے خورو نوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے اور مختلف شہروں میں پیاز کی قیمت 300 روپےکلو...

gold gold
پاکستان2 گھنٹے ago

پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں آج پھر کمی ریکارڈ

پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں  کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے...

Gohar-Ali-Khan Gohar-Ali-Khan
پاکستان2 گھنٹے ago

وزیراعلیٰ پنجاب نے کے پی اور دہشتگردی سے متعلق غیر ذمہ دارانہ بیان دیا، بیرسٹرگوہرعلی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے خیبرپختونخوا کے خلاف مریم نواز کے بیان پر اظہار...

iran-russia iran-russia
تازہ ترین3 گھنٹے ago

ایران روس کیساتھ تعاون بڑھاتے ہوئے نئے نیو کلیئر پاور پلانٹ تعمیر کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے، روسی توانائی ایجنسی

ماسکو (صداۓ سچ نیوز) روسی سرکاری جوہری توانائی کارپوریشن روس ایٹم کے سربراہ الیکسی لیخاچیوف نے کہا ہے کہ ایران...

Hafiz naeem Hafiz naeem
پاکستان3 گھنٹے ago

پیٹرول قیمت کم ہوئی تو ٹھیک ورنہ ہم بہت آگے کا پلان رکھتے ہیں، حافظ نعیم الرحمان

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت پیٹرول کی قیمت...

Trending