Connect with us

پاکستان

بچوں کو تعلیم کی فراہمی کے آئینی عزم کے لیے ریاست کو فوری اقدامات کرنا ہوں گے، آئی پی ایس

WORLD LITERACY DAY

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان میں اسکول سے باہر بچوں کی تعداد تقریباً ۲ کروڑ ۱۱ لاکھ ہے، جو اس امر کی فوری متقاضی ہے کہ تعلیم کو قومی ترجیح بنایا جائے اور تمام بچوں کو تعلیم تک رسائی یقینی بنانے کی ریاستی آئینی ذمہ داری پوری کی جائے۔ اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے مسلسل پالیسی توجہ درکار ہے تاکہ بچوں کو تعلیمی نظام کا حصہ بنایا جا سکے اور آئینی عزم کو مؤثر عملی اقدامات میں تبدیل کیا جا سکے۔

یہ بات انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز (آئی پی ایس)، اسلام آباد میں عالمی یوم خواندگی کے موقع پر ۸ ستمبر کو منعقدہ ایک نشست میں کہی گئی۔ نشست آئی پی ایس کی تعلیم اور انسانی ترقی سے متعلق کاوشوں کا حصہ تھی، جس میں اسکول سے باہر بچوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور انہیں تعلیم تک رسائی فراہم کرنے کی ریاستی ذمہ داری پر خصوصی تشویش کا اظہار کیا گیا۔

قابلِ اعتماد شماریاتی ذرائع کے مطابق پاکستان میں تقریباً ۲ کروڑ ۱۱ لاکھ بچے اسکول سے باہر ہیں، جو ایک انتہائی تشویش ناک صورتِ حال ہے۔ یہ تخمینہ ہاؤس ہولڈ انٹیگریٹڈ اکنامک سروے کے اعداد و شمار اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار پاپولیشن اسٹڈیز کے آبادی سے متعلق تخمینی اعداد و شمار کی بنیاد پر اخذ کیا گیا ہے۔ اس چیلنج کی وسعت ملک کے آئینی وعدوں اور لاکھوں بچوں کو درپیش تعلیمی حقائق کے درمیان موجود نمایاں خلا کو واضح کرتی ہے۔

نشست میں آئینِ پاکستان کے آرٹیکل۲۵-اے کو بنیادی حوالہ بنایا گیا، جس کے تحت پانچ سے سولہ سال کی عمر کے بچوں کے لیے مفت اور لازمی تعلیم ریاست کی ذمہ داری ہے۔ آئین کی یہ شق تعلیم کو محض ترقیاتی ہدف نہیں بلکہ ایسی ذمہ داری قرار دیتی ہے جس کی تکمیل کے لیے ریاست کو مؤثر ادارہ جاتی اور پالیسی اقدامات کرنا ہوتے ہیں۔ نشست میں علم حاصل کرنے اور غور و مشاہدے اور معروضی استدلال کے ذریعے اس میں اضافے کی مذہبی  ہدایت کا بھی حوالہ دیا گیا۔

شرکا نے اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف)ایس ڈی جی(، بالخصوص ایس ڈی جی ۴ کے تحت پاکستان کے بین الاقوامی تعلیمی عزم کو بھی اجاگر کیا، جس کا مقصد معیاری تعلیم اور زندگی بھر سیکھنے کے مواقع کی فراہمی ہے۔ آئینی اور بین الاقوامی وعدوں کا یہ امتزاج ریاست پر واضح ذمہ داری عائد کرتا ہے کہ وہ داخلہ بڑھانے، تعلیمی محرومی کم کرنے اور بچوں کے حقِ تعلیم سے استفادے کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر طریقۂ کار وضع کرے۔

شرکا نے زور دیا کہ اسکول سے باہر بچوں کے مسئلے کا حل محض داخلوں کے اہداف مقرر کرنے سے ممکن نہیں۔ اس کے لیے ان بنیادی اور ساختی عوامل پر مسلسل توجہ دینا ہوگی جو بچوں کو باقاعدہ تعلیمی نظام سے باہر رکھنے کا سبب بنتے ہیں، جبکہ پالیسیوں پر مؤثر عمل درآمد اور متعلقہ اداروں کے درمیان بہتر رابطہ و تعاون بھی ضروری ہے۔

یہ نشست آئی پی ایس کی پاکستان کی سماجی ترقی اور عوامی پالیسی سے متعلق اہم مسائل پر وسیع تر علمی و تحقیقی سرگرمیوں کا حصہ ہے۔ بچوں کی تعلیم کے حوالے سے اپنے کام کے ذریعے ادارہ باخبر پالیسی مباحث کو فروغ دینے اور ریاست کی آئینی ذمہ داری پوری کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی تعلیمی فریم ورک کے تحت ملک کے وعدوں کو آگے بڑھانے میں کردار ادا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

rain rain
پاکستان3 گھنٹے ago

خیبرپختونخوا کے بعد پنجاب میں بھی بارش، سردی کی شدت بڑھ گئی

پشاور(صداۓ سچ نیوز) خیبرپختونخوا کے بعد پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کے بعد سردی کی شدت بڑھ گئی۔...

rescue 1122 rescue 1122
پاکستان3 گھنٹے ago

شیخوپورہ، شیر خوار بچی کی حوالگی پر جھگڑا، 3 خواتین قتل

شیخوپورہ (صداۓ سچ نیوز) شیخوپورہ کے گاؤں ٹھٹہ علی میں شیر خوار بچی کی حوالگی پر جھگڑے کے دوران 3...

trump-iran-deal trump-iran-deal
تازہ ترین3 گھنٹے ago

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کے خلاف ایک اور فوجی کارروائی کی دھمکی

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف ایک اور فوجی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔...

Church in Jordan Church in Jordan
تازہ ترین3 گھنٹے ago

اردن میں چرچ کے اندر آخری رسومات کے دوران فائرنگ، 7 افراد ہلاک

کرک (صداۓ سچ نیوز) اردن میں چرچ کے اندر میت کی آخری رسومات کے دوران فائرنگ سے 7 افراد ہلاک...

Mir Raza murder case Mir Raza murder case
پاکستان3 گھنٹے ago

میر رضا قتل کیس، سندھ حکومت نے جے آئی ٹی سمیت مزید 2 تحقیقاتی کمیٹیاں بنادیں

کراچی (صداۓ سچ نیوز) سندھ حکومت نے میر رضا علی کے قتل کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کی سفارشات پر...

iran-chief-of-staff iran-chief-of-staff
تازہ ترین3 گھنٹے ago

امریکی جنگی جہازوں کو دوبارہ خلیج میں داخل نہیں ہونے دیں گے،ایرانی چیف آف اسٹاف

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل علی عبداللہی نے خبردار کیا ہے کہ امریکی جنگی...

oil-gas oil-gas
تازہ ترین3 گھنٹے ago

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی،عالمی منڈی میں خام تیل مزید مہنگا ہوگیا

مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا...

Turkish Defence Minister Turkish Defence Minister
تازہ ترین3 گھنٹے ago

حوثیوں کے ساتھ کسی جھڑپ میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں، ترک وزیرِ دفاع

انقرہ (صداۓ سچ نیوز) ترک وزیرِ دفاع یشار گولر کا کہنا ہے کہ ترکیہ کا حوثیوں کے ساتھ کسی قسم...

federal minister dr musadaq malik federal minister dr musadaq malik
پاکستان4 گھنٹے ago

پاکستان میں انفلوئنزا ویکسینز کی عدم دستیابی کی وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ قیمتوں  میں اضافے کی منظوری نہ ملنے...

IRGC IRGC
تازہ ترین4 گھنٹے ago

دو آئل ٹینکر آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے، پاسداران

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ دو آئل ٹینکر آبنائے ہرمز کے جنوب میں غیرمجاز...

Trending