پاکستان
ای سی سی نے وزیراعظم فیول ریلیف پیکج کیلئے 75 ارب روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظور ی دیدی
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم فیول ریلیف پیکج کی منظوری دے دی گئی۔
ای سی سی نے فیول ریلیف سکیم کے لیے 75 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ بھی منظور کرلی۔
منظور شدہ پیکج کے تحت موٹرسائیکل اور رکشہ مالکان کو ہفتہ وار 500 روپے کا فیول ریلیف دیا جائے گا، جبکہ دو اور تین پہیوں والی گاڑیوں کو 5 لیٹر پٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف ملے گا۔
800 سی سی تک کی گاڑیوں کے مالکان کو 10 دن کے لیے ایک ہزار روپے ریلیف دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ایسی گاڑیوں کے لیے ماہانہ 30 لیٹر پٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف بھی فراہم کیا جائے گا۔
فیول ریلیف صرف غیر کمرشل صارفین کے لیے ہوگا، جبکہ ایک صارف یا مالک صرف ایک گاڑی کے لیے ریلیف حاصل کرسکے گا۔
فیول ریلیف کی ڈیجیٹل تقسیم کے لیے فیول پاس سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جسے وزارتِ آئی ٹی تیار اور مینیج کرے گی۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان12 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

