تازہ ترین
امریکا اور بوسنیا میں 3 ہیلی کاپٹرز گرکر تباہ، 7 افراد ہلاک، متعدد زخمی
اوریگن (صداۓ سچ نیوز) امریکی ریاست اوریگن میں دو ہیلی کاپٹر فضا میں ٹکرا گئے۔ حادثے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دونوں ہیلی کاپٹر تصادم کے بعد ایک شاہراہ کے قریب کھیت میں گر کر تباہ ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 22 سالہ امریکی خاتون فلائٹ انسٹرکٹرایک برطانوی زیرِ تربیت پائلٹ اور دوسرے ہیلی کاپٹر میں سوار ایک شخص شامل ہے۔
فضائی تصادم کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی۔ امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
دوسری جانب بوسنیا میں اطالوی فوج کا سی ایچ فورٹی سیون چنوک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں 4 فوجی ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثے کا شکار ہیلی کاپٹر یورپی یونین کے امن مشن میں حصہ لے رہا تھا۔ ہیلی کاپٹر میں عملے کے 15 ارکان سوار تھے۔
یورپی یونین کے فوجی مشن نے تصدیق کی ہے کہ حادثے میں کسی شہری کو نقصان نہیں پہنچا۔ اطالوی فوجی ہیلی کاپٹر کے تباہ ہونے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

