Connect with us

تازہ ترین

تیل پائپ لائن پر حملے کے بعد سعودی عرب نے آبنائے ہرمز سے تیل کی برآمدات بڑھانے کی کوشش شروع کردی، بلومبرگ

strait of hormuz

ریاض (صداۓ سچ نیوز) سعودی عرب نے اپنی ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن پر حملے کے بعد آبنائے ہرمز سے تیل کی برآمدات بڑھانے کی کوششیں شروع کردیں۔

بلومبرگ نے معاملے سے باخبر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران جنگ کے دوران عالمی منڈیوں تک خام تیل پہنچانے کا اہم ترین ذریعہ بننے والی کلیدی پائپ لائن پر حملوں اور اس کی بندش کے بعد سعودی عرب اب آبنائے ہرمز کے راستے تیل کی سپلائی مزید بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ مملکت نے اگست کی سطح کے مقابلے میں رواں ماہ  کے ابتدائی 10 دنوں میں آبنائے ہرمز کے ذریعے ترسیل میں پہلے ہی اضافہ کر دیا تھا اور اب سپلائی کو مزید بڑھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ ایران جنگ کی وجہ سے آبنائے ہرمز میں پیدا ہونے والے بحران سے بچنے کے لیے سعودی عرب ‘ایسٹ ویسٹ’  پائپ لائن کو استعمال کر رہا تھا تاہم گزشتہ ہفتے اس پائپ لائن کو کم از کم دو مقامات پر نشانہ بنائے جانے کے بعد اسے بند کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق دو علاقائی عہدیداروں کا بتانا ہے کہ یہ پائپ لائن کئی ہفتوں تک غیر فعال رہے گی۔

بلومبرگ کے مطابق پائپ لائن پر گزشتہ ہفتے ہونے والے حملوں سے قبل ہی تیل کی لوڈنگ کی شرح میں بتدریج اضافہ ہو رہا تھا جبکہ حالیہ ہفتوں میں ایک درجن سے زائد سعودی بحری جہازوں کا بیڑا آبنائے ہرمز کے بالکل باہر انتظار کر رہا تھا۔ 

سیٹلائٹ تصاویر سے بھی گزشتہ چند دنوں کے دوران خلیج فارس میں واقع سعودی عرب کے ایک بڑے ایکسپورٹ ٹرمینل پر تیل بردار جہازوں کی لوڈنگ میں اضافے کی نشاندہی ہوتی ہے۔

فوری طور پر یہ واضح نہیں ہے کہ سعودی آرامکو پائپ لائن کی بندش کے نقصان کو پورا کرنے کے لیے ہرمز کے راستے ترسیل میں کتنی اور کس تیزی سے اضافہ کر سکتی ہے۔

بلومبرگ کے مطابق ستمبر کے اوائل میں آرامکو اپنی مجموعی برآمدات کو بڑھا کر 40 لاکھ بیرل یومیہ کے قریب لے آئی تھی جس میں سے تقریباً 10 لاکھ بیرل یومیہ آبنائے ہرمز کے راستے اور باقی بحیرہ احمر کے ساحل پر واقع ینبع بندرگاہ کے ذریعے برآمد کیا جا رہا تھا۔

بلومبرگ، ورٹیکسا اور کپلر کے جمع کردہ ٹینکر ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق اگست میں سعودی تیل کی مجموعی ترسیل کم ہو کر تقریباً 30 لاکھ بیرل یومیہ رہ گئی تھی جو کہ کم از کم گزشتہ 9 سالوں کی کم ترین سطح ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

petroleum-price petroleum-price
پاکستان3 گھنٹے ago

اوگرا نے پیٹرول 4 روپے 42 پیسے اور ڈیزل 6 روپے 10 پیسے مہنگا کر دیا

اوگرا نے پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر بڑا اضافہ کر دیاہے ۔ تفصیلات کے...

strait of hormuz strait of hormuz
تازہ ترین3 گھنٹے ago

تیل پائپ لائن پر حملے کے بعد سعودی عرب نے آبنائے ہرمز سے تیل کی برآمدات بڑھانے کی کوشش شروع کردی، بلومبرگ

ریاض (صداۓ سچ نیوز) سعودی عرب نے اپنی ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن پر حملے کے بعد آبنائے ہرمز سے...

ECC ECC
پاکستان3 گھنٹے ago

ای سی سی نے وزیراعظم فیول ریلیف پیکج کیلئے 75 ارب روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظور ی دیدی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم فیول...

Jibran Nasir Jibran Nasir
پاکستان4 گھنٹے ago

میر رضا کی لاش نے بتا دیا کہ اُس کے ساتھ کیا کیا ہوا تھا، جبران ناصر

مقتول نوجوان تاجر میر رضا کے اہلخانہ کے وکیل جبران ناصر نے کہا ہے کہ میری رضا کی لاش نے...

jd-vance jd-vance
تازہ ترین4 گھنٹے ago

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال پر حوثیوں کے ساتھ براہِ راست بات چیت ہوئی، جے ڈی وینس

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے رابطے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ...

suv-cars suv-cars
پاکستان4 گھنٹے ago

حکومت کا 2 ہزار سی سی انجن والی مقامی ہائبرڈ گاڑیوں کو سیلز ٹیکس سے استثنیٰ دینے کا اعلان

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی حکومت نے مقامی طور پر تیار ہونے والی ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں کے حوالے سے...

gold-rates gold-rates
پاکستان4 گھنٹے ago

پاکستان اورعالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں ایک دن بعد پھر بڑی کمی

پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں ایک دن بعد پھر بڑی کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔ آل...

gold-rate gold-rate
پاکستان4 گھنٹے ago

آنیوالے دنوں میں سونے کی قیمتیں مزید گر سکتی ہیں، معروف جیولر سید عطا مہدی کا دعوی

راولپنڈی(صدائے سچ نیوز) راولپنڈی صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے رکن و معروف جیولر سید عطا مہدی نے کہا ہے کہ...

saudi crown prince saudi crown prince
تازہ ترین4 گھنٹے ago

سعودی ولی عہد سے امریکی سینٹکام چیف کی ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا

ریاض (صداۓ سچ نیوز) سعودی پریس ایجنسی  کے مطابق، سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے آج...

IESCO IESCO
ایکسکلوسِو4 گھنٹے ago

"دکھ سہیں بی فاختہ، کوے انڈے کھائیں” آئیسکو ملازمین کو پونے 5 ارب کی مفت بجلی

اسلام آباد ( صدائے سچ انویسٹی گیشن) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کی جانب سے ایک سال میں پونے...

Trending