Connect with us

پاکستان

لاہور دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا

smog

لاہور(صداۓ سچ نیوز) لاہور دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا۔

لاہور میں فضائی آلودگی میں اضافہ ہوگیا۔ ایئرکوالٹی انڈیکس 194 تک پہنچ گیا، جس کے بعد لاہور دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا۔

علامہ اقبال ٹاؤن میں آلودگی کی شرح 210 ،برکی روڈ پر207، ماڈل ٹاؤن187، بیدیاں روڈ 187، ڈیفنس 186 ریکارڈ کی گئی۔

لاہورمیں ایئرکوالٹی انڈیکس عالمی ادارہ صحت گائیڈلائنز سے 19 گنا مضر ہے، عالمی مانیٹرز کے مطابق رواں ہفتے لاہور میں فضائی آلودگی میں اضافہ ہوا۔

طبی ماہرین نے شہریوں کو گھروں کے دروازے، کھڑکھیاں بند رکھنے جبکہ موٹرسائیکل سوار ماسک کا استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اسموگ کیا ہے؟

اسموگ  دھوئیں اور دھند کا امتزاج ہے جس سے عموماً زیادہ گنجان آباد صنعتی علاقوں میں واسطہ پڑتا ہے۔ لفظ اسموگ انگریزی الفاظ اسموک اور فوگ سے مل کر بنا ہے۔

اس طرح کی فضائی آلودگی نائٹروجن آکسائڈ، سلفر آکسائیڈ، اوزون، دھواں یا کم دکھائی دینے والی آلودگی مثلا کاربن مونوآکسائڈ، کلورو فلورو کاربن وغیرہ پر مشتمل ہوتی ہے۔

جب فضاءآلودہ ہو یا وہ گیسز جو اسموگ کو تشکیل دیتی ہیں، ہوا میں خارج ہوں تو سورج کی روشنی اور اس کی حرارت ان گیسوں اور اجزا کے ساتھ ماحول پر ردعمل کا اظہار اسموگ کی شکل میں کرتی ہیں۔ اس کی بڑی وجہ ہوائی آلودگی ہی ہوتی ہے۔

عام طور پر یہ زیادہ ٹریفک، زیادہ درجہ حرارت، سورج کی روشنی اور ٹھہری ہوئی ہوا کا نتیجہ ہوتی ہے، یعنی سرما میں جب ہوا چلنے کی رفتار کم ہوتی ہے تو اس سے دھوئیں اور دھند کو کسی جگہ ٹھہرنے میں مدد ملتی ہے جو اسموگ کو اس وقت تشکیل دے دیتا ہے جب زمین کے قریب آلودگی کا اخراج کی شرح بڑھ جائے۔

اسموگ صحت پر کیا اثرات مرتب کرتی ہے؟

اسموگ انسانوں، جانوروں، درختوں سمیت فطرت کے لیے نقصان دہ ہے اور جان لیوا امراض کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے، خصوصاً پھیپھڑوں یا گلے کے امراض سے موت کا خطرہ ہوتا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ شدید اسموگ سورج کی شعاعوں کی سطح کو نمایاں حد تک کم کردیتی ہے جس سے اہم قدرتی عناصر جیسے وٹامن ڈی کی کمی ہونے لگتی ہے جو امراض کا باعث بنتی ہے۔

کسی شہر یا قصبے کو اسموگ گھیر لیں تو اس کے اثرات فوری طور پر محسوس ہوتے ہیں جو آنکھوں میں خارش، کھانسی، گلے یا سینے میں خراش اور جلد کے مسائل سے لے کر نمونیا، نزلہ زکام اور دیگر جان لیوا پھیپھڑوں کے امراض کا باعث بن سکتی ہے۔

اسموگ کی معمولی مقدار میں گھومنا بھی دمہ کے مریضوں کے لیے دورے کا خطرہ بڑھانے کے لیے کافی ثابت ہوتی ہے، اس سے بوڑھے، بچے اور نظام تنفس کے مسائل کے شکار افراد بہت زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

IAIS IAIS
پاکستان58 منٹس ago

بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لیے مسلم ممالک کے درمیان تزویراتی روابط بڑھانے پر زور

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) تیزی سے بدلتی ہوئی جغرافیائی سیاسی صورتحال اور ابھرتے ہوئے عالمی چیلنجز سے مؤثر انداز...

Federal Investigation Agency (FIA) Federal Investigation Agency (FIA)
پاکستان1 گھنٹہ ago

ایف آئی اے اسلام آباد زون میں سخت محکمانہ احتساب، 10 ملازمین برطرف، 8 کی تنزلی

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی اسلام آباد زون نے محکمانہ نظم و ضبط کی خلاف ورزیوں،...

CM-Sohail CM-Sohail
پاکستان1 گھنٹہ ago

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے لانگ مارچ کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ سیاسی کمیٹی نے اتفاق کیا ہے کہ...

Balochistan Security Forces Balochistan Security Forces
پاکستان3 گھنٹے ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی سرپرستی یافتہ 33 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ (صداۓ سچ نیوز) بلوچستان میں بھارتی سرپرستی یافتہ فتنہ خوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں...

Ministry-of-Information Ministry-of-Information
پاکستان3 گھنٹے ago

وزارت اطلاعات کا فیکٹ چیک، پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا افغان طالبان کا دعویٰ جھوٹا قرار

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزارت اطلاعات و نشریات نے فیکٹ چیک کرتے ہوئے افغان طالبان کی جانب سے پاکستانی...

smog smog
پاکستان3 گھنٹے ago

لاہور دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا

لاہور(صداۓ سچ نیوز) لاہور دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا۔ لاہور میں فضائی...

weather weather
پاکستان3 گھنٹے ago

آج سے 30ستمبر کے دوران بالائی علاقوں میں شدید بارشوں اور ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) آج سے 30 ستمبر کے دوران بالائی علاقوں میں شدید بارشوں اور ممکنہ سیلاب کا...

Russian Drone Attack on Ukraine Russian Drone Attack on Ukraine
تازہ ترین3 گھنٹے ago

یوکرین پر روسی ڈرون حملہ، اسرائیلی نوجوان ہلاک

کیف (صداۓ سچ نیوز) یوکرین کے دارالحکومت کیف پر روسی ڈرون حملے میں 14 سالہ اسرائیلی نوجوان ہلاک ہوگیا۔  تل...

US-strikes-Iran US-strikes-Iran
تازہ ترین3 گھنٹے ago

امریکی پابندیوں کے باعث ایرانی فلائٹ آپریشن متاثر ہوا تو پھر خطے میں کسی بھی ملک کا طیارہ اڑان نہیں بھر سکے گا، ایران

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی پابندیوں کے باعث ایرانی فلائٹ آپریشن متاثر ہوا...

Mausoleum of Masooma-e-Sindh Mausoleum of Masooma-e-Sindh
پاکستان4 گھنٹے ago

روضۂ اطہر معصومۂ سندھ کی تعمیر تکمیل کے قریب

اگھم کوٹ (صداۓ سچ نیوز) زائرین خدمت کمیٹی اگھم کوٹ سندھ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق روضۂ اطہر معصومۂ...

Trending