پاکستان
یمن میں سعودی افواج لڑ رہی ہیں، پاکستان کی افواج سپورٹ کا کردار ادا کررہی ہیں، وزیر دفاع
اسلام آباد (صداے سچ نیوز) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اس وقت یمن میں لڑائی سعودی فوجیں لڑرہی ہیں جب کہ ترکیے اور پاکستان کی افواج سپورٹ کا کردار ادا کررہی ہیں۔
وزیر دفاع نے کہا کہ ’ اس وقت یمن میں حوثیوں نے پسپائی اختیار کی ہوئی ہے، یمن کی فوج نے کئی علاقوں کا کنٹرول واپس حاصل کرلیا ہے‘۔
خواجہ آصف نے بتایا کہ ’آج کی میٹنگ یمن سے متعلق نہیں تھی، آج دفاعی اتحاد کے آرگنائزیشنل اسٹرکچر کو فارمولائز کیا گیا‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ’پاکستان اور ترکیہ کی یہاں موجودگی ہے مگر اس وقت یمن میں لڑائی سعودی عرب کی فوجیں لڑرہی ہیں‘۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ’سعودی عرب کو جس قسم کی مدد کی ضرورت ہے مہیا کی جارہی ہے، اس وقت ترکیے اور پاکستان کی افواج سپورٹ کا کردار ادا کررہی ہیں‘۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان3 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

