Connect with us

پاکستان

ایک ملک میں دو خارجہ پالیسیاں نہیں ہوسکتیں، پی ٹی آئی کے کالعدم ٹی ٹی پی سے رابطے تھے،عطا تارڑ

Attaullah-Tarar

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ ایک ملک میں دو خارجہ پالیسیاں نہیں ہوسکتیں، پی ٹی آئی کے کالعدم ٹی ٹی پی سے رابطے تھے، جلد شواہد فراہم کریں گے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کے ہمراہ غیرملکی میڈیا کے نمائندوں کو دوران بریفنگ عطاتارڑ نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں امن وامان کی صورتحال انتہائی خراب ہوچکی تھی، ہمارا مقصد دہشتگردی کیخلاف متفقہ قومی پالیسی بنانا تھا، ایک ملک میں دو خارجہ پالیسیاں نہیں ہوسکتیں۔

عطا تارڑ نے کہا کہ صوبائی حکومت سے اتفاق رائے کیلئے متعدد کوششیں کیں، وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کےسیاسی مارچ یا دیگر سیاسی مطالبات کی مخالفت نہیں کی۔ ایک طرف وفاق افغانستان سےدہشتگردی روکنے کا مطالبہ کرےاور دوسری طرف صوبائی حکومت کی پالیسی مختلف ہو یہ قابل قبول نہیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں سیاسی،دہشتگردی اور جرائم کا گٹھ جوڑ ہے، معدنیات، لکڑی، تمباکو، سونے اور قیمتی پتھروں کی سرحد پار اسمگلنگ کی شکایات ہیں، اسمگلنگ کے خلاف کارروائی نہ ہونا صوبائی طرز حکمرانی پر سوالیہ نشان ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے اپیکس کمیٹیوں کےاجلاس نہ کرنے سے واضح خلیج پیدا ہوئی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نےدہشتگردی کےخلاف پالیسی سےمتعلق طےشدہ اتفاق رائے مسترد کردیا، دہشتگردی کےخلاف جنگ میں صوبائی حکومت کی عدم دلچسپی پر وفاق نے تشویش کااظہارکیا۔

وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کےعوام دہشتگردی کاخاتمہ چاہتے ہیں، خیبرپختونخوا کے عوام امن و امان کی بحالی کیلئے پرعزم ہیں۔ دہشتگرد خواتین کی تعلیم،معاشی سرگرمیوں کیخلاف انتہا پسندانہ نظریات مسلط کرنا چاہتے ہیں۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال خراب اور حکمرانی کا نظام مفلوج ہو چکا تھا۔ دہشتگردی کی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جبکہ جنوبی اضلاع میں دہشتگردوں کے اثر و رسوخ سے متعلق قابلِ اعتماد اطلاعات موجود ہیں۔ صوبے میں سیاست، دہشتگردی اور جرائم کے درمیان مبینہ گٹھ جوڑ موجود تھا اور بعض غیر قانونی تجارتی سرگرمیوں اور سرحد پار اسمگلنگ سے دہشتگردوں کو مبینہ طور پر سہولت ملتی رہی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ قومی مالیاتی کمیشن کے تحت خیبر پختونخوا کو اب تک قریباً 800 ارب روپے فراہم کیے جا چکے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ ان وسائل کو انسداد دہشتگردی کے محکمے کو مضبوط بنانے، سیف سٹی کیمرے نصب کرنے، فرانزک لیبارٹری قائم کرنے، پولیس کو جدید آلات فراہم کرنے اور پرتشدد انتہا پسندی کے خلاف مؤثر بیانیہ تشکیل دینے پر کیوں خرچ نہیں کیا گیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس دہشتگردی کے خلاف جنگ میں صفِ اول پر قربانیاں دے رہی ہے، لیکن پولیس کو مناسب تربیت، وسائل اور ضروری آلات فراہم نہیں کیے گئے۔ انہوں نے ڈی ایس پی شنواری سمیت پولیس اہلکاروں کی قربانیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ واقعات دہشتگردی کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت اجاگر کرتے ہیں۔

عطااللہ تارڑ کے مطابق خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع کے لیے ایریا ریپریزنٹیٹو اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل قائم کی جائے گی، جس میں چیئرمین، وائس چیئرمین، ارکان اور ترجمان شامل ہوں گے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ نئی کونسل میں علاقائی اور قبائلی نمائندگی کا توازن برقرار رکھا جائے گا اور اس کا مقصد امن و امان کے مسائل حل کرنے کے ساتھ ترقیاتی سرگرمیوں کو آگے بڑھانا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

safdar abbasi safdar abbasi
پاکستان1 گھنٹہ ago

​پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز کا دہشت گردی کے خلاف کارروائی کی حمایت کا اعادہ؛ خیبر پختونخوا میں قومی اتفاقِ رائے اور جمہوری عمل کی بحالی کا مطالبہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز (پی پی پی ڈبلیو) کے صدر ڈاکٹر صفدر علی عباسی، سابق...

rain-karachi rain-karachi
پاکستان2 گھنٹے ago

محکمہ موسمیات نے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کردی

ملک میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ بدستور موجود ہے۔ آج رات سے اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور بالائی...

trump, putin trump, putin
تازہ ترین2 گھنٹے ago

میں نے درست فیصلہ کیا، روس سے ڈیزل خریدنے پر تنقید کے باوجود ٹرمپ اپنے مؤقف پر ڈٹ گئے

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس سے ڈیزل خریدنے کے معاہدے کا دفاع کرتے ہوئے کہا...

sui-northern-gas sui-northern-gas
پاکستان2 گھنٹے ago

سردیوں میں گیس بحران کا خدشہ، ونٹر گیس پلان پرکام شروع

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) مشرق وسطیٰ جنگ سے بحری راستوں کی بندش کے باعث سردیوں میں گیس بحران پیدا...

Tonnes of Petroleum Products Tonnes of Petroleum Products
تازہ ترین2 گھنٹے ago

ایران کا امریکی ناکہ بندی کے باوجود 50 لاکھ ٹن پیٹرولیم مصنوعات برآمد کرنے کا دعویٰ

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی ناکہ بندی کے باوجود رواں سال کی پہلی ششماہی...

CM-Sohail CM-Sohail
پاکستان2 گھنٹے ago

ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سمیت 5 ملزمان نامزد

پشاور (صداۓ سچ نیوز) پشاور میں 9 مئی کو ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سمیت 5 ملزمان...

IMF IMF
پاکستان2 گھنٹے ago

آئی ایم ایف نے پاکستان میں مہنگائی مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کردیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے رواں مالی سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح...

Trump Trump
تازہ ترین3 گھنٹے ago

ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے میں امریکا شاید کچھ زیادہ آگے بڑھ گیا، اب معلوم نہیں کس سے بات کررہے ہیں، ٹرمپ

تہران (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے میں امریکا شاید کچھ...

train-accident train-accident
پاکستان4 گھنٹے ago

رحمان بابا ٹرین حادثہ: ریسکیو آپریشن مکمل، جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی، 30 افراد زخمی

ملتان (صداۓ سچ نیوز) شیر شاہ پل کے قریب حادثے کا شکار ہونے والی رحمان بابا ایکسپریس پر ریسکیو آپریشن...

Attaullah-Tarar Attaullah-Tarar
پاکستان4 گھنٹے ago

ایک ملک میں دو خارجہ پالیسیاں نہیں ہوسکتیں، پی ٹی آئی کے کالعدم ٹی ٹی پی سے رابطے تھے،عطا تارڑ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ ایک ملک میں دو خارجہ پالیسیاں نہیں...

Trending