پاکستان
سردیوں میں گیس بحران کا خدشہ، ونٹر گیس پلان پرکام شروع
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) مشرق وسطیٰ جنگ سے بحری راستوں کی بندش کے باعث سردیوں میں گیس بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔
قطر سے ایل این جی سپلائی بحال نہ ہونے پر گیس کی طلب پوری کرنا بڑا چیلنج ہوگا، وزارت پیٹرولیم نے ونٹر گیس پلان پرکام شروع کر دیا۔ قطر سے سپلائی بحال نہ ہونے کی صورت میں اسپاٹ کارگو منگوانےکی تجویز زیرغور ہے۔
ذرائع وزارت پیٹرولیم کے مطابق سردیوں میں مجموعی طور پر21 ایل این جی کارگو درکار ہوںگے، اسپاٹ کارگو قطری ایل این جی کی نسبت17 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگا پڑے گا، ایل این جی اسپاٹ کارگو کی قیمت 30 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو میں پڑتی ہے۔ قطرسے طویل المدتی کنٹریکٹ کےتحت 13 سے16 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو پڑتا ہے۔
وزارت پیٹرولیم ونٹر گیس پلان کی منظوری وفاقی حکومت سے لے گی، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ونٹرگیس پلان پرعملدرآمد ہوگا۔ پاکستان سردیوں میں گیس کی قلت کا 40 فیصد ایل این جی کے ذریعے پورا کرتا ہے، قطرسےایل این جی کی عدم بحالی مہنگا اسپاٹ کارگو منگوانے سے صارفین پر اضافی پڑے گا۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان4 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

