تازہ ترین
ایران پر جوہری حملہ نہیں کریں گے، ہمیں اس کی ضرورت نہیں ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران پر جوہری حملہ نہیں کریں گے، ہمیں اس کی ضرورت نہیں ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ مدر آف آل بم سب سے بڑا بم ہے لیکن وہ جوہری ہتھیار نہیں ہے۔ یہ صرف ایک انتہائی بڑا اور طاقتور بم ہے، میں جوہری ہتھیار استعمال نہیں کروں گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے نے یہ بھی واضح کیا کہ ایران میں امریکی فوج کو اتارنے کا امکان نہیں ہے۔
دوسری جانب صدر ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد میں کمی کیلئے روس اور چین سے بات چیت جاری ہے۔ ہم دنیا کی سب سے بڑی جوہری طاقت ہیں، ہمارے پاس روس سے زیادہ جوہری ہتھیار ہیں۔ روس دوسرے نمبر پر ہے اور چین تیسرے نمبر پر ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سی این این نے رپورٹ کیا تھا کہ امریکی فوج ایران کی جوہری اور توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے دنیا کا سب سے طاقتور غیر جوہری بم استعمال کرنے پر غور کر رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ ایسے موقع کی تلاش میں ہے جس میں ایران کے خلاف کارروائی کے بعد فتح کا اعلان کیاجاسکے،تاہم اس حوالے سے ابہام موجود ہے کہ اس بم کے استعمال سے امریکی مقاصد حاصل ہو سکیں گے یا نہیں۔
جی بی یو 43 دنیا کے سب سے بڑے غیر جوہری بموں میں شمار ہوتا ہے،امریکی فوج اس سے قبل یہ بم صرف ایک مرتبہ افغانستان میں استعمال کر چکی ہے۔
سی این این کی رپورٹ میں ایران کے خلاف اس بم کے ممکنہ استعمال کو زیر غور آپشن قرار دیا گیا ہے، تاہم اس کے استعمال سے متعلق کسی حتمی فیصلے کی تصدیق نہیں کی گئی۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان4 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

