پاکستان
کےپی میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
پشاور (صداۓ سچ نیوز) پشاور ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف درخواستیں سماعت کیلئے منظور کر لیں۔
کے پی میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے خلاف بیرسٹر گوہر خان اور سلمان خان ایڈووکیٹ نے الگ الگ درخواستیں دائر کر رکھی ہیں، درخواستوں میں وفاقی و صوبائی حکومت اور دیگر حکام کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواستوں میں فیڈریشن آف پاکستان، صدر، وزیراعظم، گورنرکےپی اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواستوں میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردی کو بنیاد بناکر منتخب صوبائی حکومت کےخلاف کارروائی امتیازی سلوک ہے، بلوچستان میں دہشتگردی اور جانی نقصانات کے باوجود گورنر راج نافذ نہیں کیا گیا، دہشتگردی کو جواز بناکر کےپی میں پی ٹی آئی حکومت کے اختیارات ختم کرنے کی کوشش کی گئی۔
درخواستوں میں یہ مؤقف بھی اختیار کیا گیا ہے کہ 2007 سے 2015 تک دہشتگردی کے باوجود کےپی میں گورنر راج نافذ نہیں کیا گیا، پی ٹی آئی دہشتگردی کےخلاف کارروائیوں اور امن کےقیام کی حمایت کرتی ہے، دہشتگردی کے خلاف مؤثر اقدامات نہ کرنے کے الزامات سیاسی دباؤ بڑھانےکیلئے استعمال کیے جا رہے ہیں، وفاقی حکومت کو سیاسی اختلافات کی بنیاد پر منتخب صوبائی حکومت کے اختیارات ختم کرنے کا اختیار نہیں ہے۔
عدالت سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے 2024 کے عام انتخابات میں کےپی میں دو تہائی اکثریت حاصل کی، گور نرراج کے نفاذ کیلئے آرٹیکل 234 کے تقاضوں اور طریقہ کار پر عمل ضروری ہے، ایمرجنسی کے نفاذ کو بھی آرٹیکل232 اور متعلقہ پارلیمانی تقاضوں کے مطابق جانچا جائے، مذاکرات کی ناکامی کو پی ٹی آئی کےخلاف جواز بنایا جا رہا ہے۔
درخواست میں یہ مؤقف بھی اختیار کیا گیا ہے کہ لانگ مارچ کے دوران غیرقانونی اقدام کی منصوبہ بندی نہیں کی گئی، آئینی اور جمہوری احتجاج کو امن و امان کیلئے خطرہ قرار دےکر منتخب حکومت معطل کرنا قابلِ سوال ہے، خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ غیرآئینی، غیرقانونی اور بدنیتی پرمبنی ہے، ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ عوام کے بنیادی حقوق اور جمہوریت کے مینڈیٹ کےخلاف ہے۔
پشاور ہائیکورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ ایمرجنسی اور گورنرراج کے اقدام کو کالعدم اور غیرقانونی قرار دیا جائے، اور درخواست کے حتمی فیصلے تک گورنر راج کے اعلامیے کو معطل کیاجائے۔
عدالت نے کےپی میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کیخلاف درخواستیں 20 اکتوبر کو سماعت کیلئے منظور کر لیں۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان4 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

