پاکستان
فیصل کریم کنڈی کے پاس 180 دن ہیں، ناکام ہونے کا آپشن نہیں، فیصل واوڈا
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ اب وہ ڈرامہ نہیں چل سکتا کہ آپ نکمےہوں اورکرسی پرہمیشہ رہیں،اب تصاویر سے معاملہ نہیں چلے گا، کارکردگی دکھانا ہو گی، فیصل کریم کنڈی کے پاس 180 دن ہیں،ناکام ہونے کا آپشن نہیں۔
تفصیلات کے مطابق فیصل واوڈا کا کہناتھا کہ کسی کواُس کی شکل کی وجہ سے نہیں بٹھایا گیا، پی ٹی آئی اتنی مقبول تھی تولوگ کیوں نہیں نکلے؟ کسی جماعت کے پاس گھر کے بھی ووٹ نہیں، 90فیصد جماعتیں کہہ رہی ہیں انہوں نے گورنرراج اور ایمرجنسی نہیں لگائی، یہ ملبہ صرف13سال کا نہیں،کےپی میں صرف 180دن کا سیٹ اپ نہیں، 180دن صرف کارکردگی دکھانے کیلئے نہیں، 180دن میں دہشتگردی ختم نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں کے پی سے براحال پنجاب اور سندھ کاہے، آٹے میں نمک کے برابر بہتری کر دی تو عوام سرپر بٹھائیں گے، کےپی پولیس کی تنخواہیں باقی صوبوں کے برابرکی جارہی ہیں، شہداکی بیٹیوں کے جہیز کیلئے 10 لاکھ روپےفی کس دیئے جائیں گے، سکول کی عمارت گرنےمیں نااہلی ہے، ہر صوبے میں ایسے وزیر ہیں جو لکھنا پڑھنا نہیں جانتا، جس کو لکھنا پڑھنا نہیں آتاوہ کیسے ڈیلیور کرے گا،امن وامان کی صورتحال بہترہونی چاہیے۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

