پاکستان
پاکستان کی قیمتی معدنیات میں امریکا، چین، کینیڈا کو دلچسپی ہے لیکن کوئی ٹھیکا یا مائن امریکا کے حوالے نہیں کی گئی، خواجہ آصف
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیردفاع خواجہ آصف نے واضح کیا کہ معدنیات سے متعلق کوئی ٹھیکا کوئی مائن امریکا کے حوالے نہیں کی گئی۔
وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ معدنیات سے متعلق ابھی صرف بات چیت کے حد تک ہے کوئی ٹھیکا کوئی مائن امریکا کے حوالے نہیں کی گئی۔
خواجہ آصف نے بتایا کہ دنیا کو پتا ہے پاکستان کے پاس یہ قیمتی معدنیات ہیں، کینڈا،چین ، آسٹریلیا، امریکا سب کو دلچسپی ہے، ان ممالک میں جس کے ساتھ ہم محفوظ ہوں گے ان کے ساتھ ضرور کام کریں گے، بیرونی سرمایہ کاری کے بغیر ہم یہ معدنیات نہیں نکال سکتے۔
خیبرپختونخوا حکومت دہشتگردی کیخلاف جنگ میں وفاق سے تعاون نہیں کررہی تھی: خواجہ آصف
وزیردفاع نے کہا خیبرپختونخوا حکومت دہشتگردی کیخلاف جنگ میں وفاق سے تعاون نہیں کررہی تھی، دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کا معلوم ہونے کے باوجود سابق صوبائی حکومت کارروائی نہیں کرتی تھی، صوبائی حکومت کی خاموشی کی وجہ سے دہشتگردی بہت بڑھ گئی تھی، ڈیڑھ سال میں دہشتگردوں کی کارروائی میں زیادہ جانی نقصان ہوا۔
خواجہ آصف نے کہا اس وقت دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اتحاد کی ضرورت ہے، اب ایک متحرک حکومت وہاں دہشتگردی کے خلاف کردار ادا کرے گی، اب ایک ہی مقصد ہوگا کہ خیبرپختونخوا کو دہشتگردی سے نجات دلانی ہے۔ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے بعد اگر صوبائی حکومت رٹ قائم نہ کرے تو وہی بیماری واپس آجاتی ہے، اب دہشتگردی کے خلاف کارروائی کے بعد صوبائی حکومت رٹ کے قیام کیلئے متحرک کردار ادا کرے گی۔
جو گورنر راج کی مخالفت کررہے ہیں وہ چاہتے تھے اس سیٹ اپ میں ان کا بھی کردار ہو جو انہیں نہیں ملا: خواجہ آصف
وزیردفاع کا کہنا تھا صوبے میں گورنر راج لگانے کا منصوبہ پہلے سے نہیں تھا، سارے آپشن استعمال کرلیے جائیں تو اس کے بعد آخری آپشن ہی بچتا ہے اور یہی ہوا، سیدھی انگلیوں سے گھی نکلے تو ٹھیک ہے ورنہ پھر انگلیاں ٹیڑھی کرنی پڑتی ہیں۔ مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا وہ ایک شخص کی سیاست کر رہے تھے صوبے کے عوام ان کے ایجنڈے پر نہیں تھے۔
خواجہ آصف نے کہا جو اس اقدام کی مخالفت کررہے ہیں وہ چاہتے تھے کہ اس سیٹ اپ میں ان کا بھی کردار ہو جو نہیں ملا، نئے سیٹ اپ میں جن کو کردار نہیں ملا اب ایسی باتیں کرکے صوبےکا نقصان کررہے ہیں۔
خواجہ آصف نے محسن نقوی کی پارلیمنٹ میں کی گئی گفتگو کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں محسن نقوی کی آواز سے خلوص ٹپک رہا تھا۔
خواجہ آصف نے کہا سہیل آفریدی کو مراد سعید کے کہنے پروزیراعلیٰ لگایا گیا تھا، مراد سعید اور بانی پی ٹی آئی ایک سکے کے دو رخ ہیں۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت بننے کے بعد ایک میٹنگ بلائی گئی اس میں یہ سارے لوگ شامل تھے، اس میٹنگ میں فیصلہ ہوا کہ فوری الیکشن کرایا جائے ، ن لیگ بھی فوری الیکشن کے حق میں تھی، یہ لوگ فوری الیکشن کے حق میں نہیں تھے کہتے تھے سال یہ میٹر چلانے ہیں اور چلائے، اس ایک سال میں ساری سیاست کی کھایا پلٹ گئی، ہم فوری الیکشن کے حق میں تھے، عدم اعتماد کے بعد میں نے خود شہباز شریف سے کہا کہ ایک ماہ میں الیکشن کرادیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ان لوگوں کی نظریں اس وقت بھی مال پر تھیں اب بھی ان کا رونا اقتدار کا ہے، اب بھی ان کا دکھ یہ ہے کہ پی ٹی آئی حکومت ختم ہوئی ان کو کھیلنے کا موقع ملنا چاہیے تھا جو نہیں ملا۔
خواجہ آصف بولے مشرف دور میں مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر تھے اور ساتھ ایم ایم اے کی حکومت تھی، اس وقت پیپلزپارٹی اور ن لیگ چاہتی تھی کہ اپوزیشن ہمیں ملے لیکن نہیں ملی ، دو ڈھائی سال قبل ایک سال کی حکومت میں مولانا فضل الرحمان ہمارے ساتھی تھے۔
خواجہ آصف نے کہا بانی پی ٹی آئی نے اسمبلی میں کہا تھا کہ کیا بھارت کے ساتھ جنگ کا اعلان کردیتا، اس بیان کے بعد آج تک کیا پی ٹی آئی یا جے یو آئی کی طرف سے شہدا کے ساتھ کوئی کھڑا ہوا ؟ ان میں سے کوئی جنازہ پڑھنے نہیں آیا، ان کو تو ان جنازوں کی امامت کرنی چاہیے تھی۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

