Connect with us

پاکستان

پاکستان کی قیمتی معدنیات میں امریکا، چین، کینیڈا کو دلچسپی ہے لیکن کوئی ٹھیکا یا مائن امریکا کے حوالے نہیں کی گئی، خواجہ آصف

Khawaja Asif

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیردفاع خواجہ آصف نے واضح کیا کہ  معدنیات سے متعلق کوئی ٹھیکا کوئی مائن امریکا کے حوالے نہیں کی گئی۔

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ معدنیات سے متعلق ابھی صرف بات چیت کے حد تک ہے کوئی ٹھیکا کوئی مائن امریکا کے حوالے نہیں کی گئی۔

خواجہ آصف نے بتایا کہ دنیا کو پتا ہے پاکستان کے پاس یہ قیمتی معدنیات ہیں، کینڈا،چین ، آسٹریلیا، امریکا سب کو دلچسپی ہے، ان ممالک میں جس کے ساتھ ہم محفوظ ہوں گے ان کے ساتھ ضرور کام کریں گے، بیرونی سرمایہ کاری کے بغیر ہم یہ معدنیات نہیں نکال سکتے۔

 خیبرپختونخوا حکومت دہشتگردی کیخلاف جنگ میں وفاق سے تعاون نہیں کررہی تھی: خواجہ آصف

وزیردفاع نے کہا خیبرپختونخوا حکومت دہشتگردی کیخلاف جنگ میں وفاق سے تعاون نہیں کررہی تھی، دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کا معلوم ہونے کے باوجود سابق صوبائی حکومت کارروائی نہیں کرتی تھی، صوبائی حکومت کی خاموشی کی وجہ سے دہشتگردی بہت بڑھ گئی تھی، ڈیڑھ سال میں دہشتگردوں کی کارروائی میں زیادہ جانی نقصان ہوا۔

خواجہ آصف نے کہا اس وقت دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اتحاد کی ضرورت ہے، اب ایک متحرک حکومت وہاں دہشتگردی کے خلاف کردار ادا کرے گی، اب ایک ہی مقصد ہوگا کہ خیبرپختونخوا کو دہشتگردی سے نجات دلانی ہے۔ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے بعد اگر صوبائی حکومت رٹ قائم نہ کرے تو وہی بیماری واپس آجاتی ہے، اب دہشتگردی کے خلاف کارروائی کے بعد صوبائی حکومت رٹ کے قیام کیلئے متحرک کردار ادا کرے گی۔

جو گورنر راج کی مخالفت کررہے ہیں وہ چاہتے تھے اس سیٹ اپ میں ان کا بھی کردار ہو جو انہیں نہیں ملا: خواجہ آصف

وزیردفاع کا کہنا تھا  صوبے میں گورنر راج لگانے کا منصوبہ پہلے سے نہیں تھا، سارے آپشن استعمال کرلیے جائیں تو اس کے بعد آخری آپشن ہی بچتا ہے اور یہی ہوا،  سیدھی انگلیوں سے گھی نکلے تو ٹھیک ہے ورنہ پھر انگلیاں ٹیڑھی کرنی پڑتی ہیں۔ مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا وہ ایک شخص کی سیاست کر رہے تھے صوبے کے عوام ان کے ایجنڈے پر نہیں تھے۔

خواجہ آصف نے کہا جو اس اقدام کی مخالفت کررہے ہیں وہ چاہتے تھے کہ اس سیٹ اپ میں ان کا بھی کردار ہو جو نہیں ملا، نئے سیٹ اپ میں جن کو کردار نہیں ملا اب ایسی باتیں کرکے صوبےکا نقصان کررہے ہیں۔

خواجہ آصف نے محسن نقوی کی پارلیمنٹ میں کی گئی گفتگو کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ  پارلیمنٹ میں محسن نقوی کی آواز سے خلوص ٹپک رہا تھا۔

خواجہ آصف نے کہا سہیل آفریدی کو مراد سعید کے کہنے پروزیراعلیٰ لگایا گیا تھا، مراد سعید اور بانی پی ٹی آئی ایک سکے کے دو رخ ہیں۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت بننے کے بعد ایک میٹنگ بلائی گئی اس میں یہ سارے لوگ شامل تھے، اس میٹنگ میں فیصلہ ہوا کہ فوری الیکشن کرایا جائے ، ن لیگ بھی فوری الیکشن کے حق میں تھی، یہ لوگ فوری الیکشن کے حق میں نہیں تھے کہتے تھے سال یہ میٹر چلانے ہیں اور چلائے، اس ایک سال میں ساری سیاست کی کھایا پلٹ گئی، ہم فوری الیکشن کے حق میں تھے، عدم اعتماد کے بعد میں نے خود شہباز شریف سے کہا کہ ایک ماہ میں الیکشن کرادیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ان لوگوں کی نظریں اس وقت بھی مال پر تھیں اب بھی ان کا رونا اقتدار کا ہے، اب بھی ان کا دکھ یہ ہے کہ پی ٹی آئی حکومت ختم ہوئی ان کو کھیلنے کا موقع ملنا چاہیے تھا جو نہیں ملا۔

خواجہ آصف بولے مشرف دور میں مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر تھے اور ساتھ ایم ایم اے کی حکومت تھی، اس وقت پیپلزپارٹی اور ن لیگ چاہتی تھی کہ اپوزیشن ہمیں ملے لیکن نہیں ملی ، دو ڈھائی سال قبل ایک سال کی حکومت میں مولانا فضل الرحمان ہمارے ساتھی تھے۔

خواجہ آصف نے کہا بانی پی ٹی آئی نے اسمبلی میں کہا تھا کہ کیا بھارت کے ساتھ جنگ کا اعلان کردیتا،  اس بیان کے بعد آج تک کیا پی ٹی آئی یا جے یو آئی کی طرف سے شہدا کے ساتھ کوئی کھڑا ہوا ؟ ان میں سے کوئی جنازہ پڑھنے نہیں آیا، ان کو تو ان جنازوں کی امامت کرنی چاہیے تھی۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Petrol Prices Petrol Prices
پاکستان3 گھنٹے ago

پیٹرول اگلے 3 روز کیلئے سستا کردیا گیا

کراچی (صداۓ سچ نیوز) آئندہ 3 روز کےلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق بڑا اعلان کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے...

gas-sector gas-sector
پاکستان3 گھنٹے ago

راولپنڈی کے تمام علاقوں اور کینٹ میں گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) راولپنڈی شہر اور کینٹ کے متعدد علاقوں میں تعمیراتی کام کے باعث گیس کی فراہمی عارضی...

rubina khalid rubina khalid
پاکستان3 گھنٹے ago

چیئرپرسن بی آئی ایس پی روبینہ خالد کا پشاور اسکول حادثے کی جائے وقوعہ کا دورہ، جاں بحق بچوں کے والدین سے تعزیت

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے پشاور کے علاقے دیر کالونی، سعیدآباد...

Chaudhry Obaidullah Chaudhry Obaidullah
پاکستان3 گھنٹے ago

34معصوم بچوں کی شہادت کا سانحہ ناقابلِ تلافی ہے، عبیداللہ چوہدری

اسلام آباد ( صداۓ سچ نیوز) مرکزی صدر نیشنل ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز، چیئرمین کیریئر سکولز سسٹم محمد عبیداللہ...

Khawaja Asif Khawaja Asif
پاکستان3 گھنٹے ago

پاکستان کی قیمتی معدنیات میں امریکا، چین، کینیڈا کو دلچسپی ہے لیکن کوئی ٹھیکا یا مائن امریکا کے حوالے نہیں کی گئی، خواجہ آصف

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیردفاع خواجہ آصف نے واضح کیا کہ  معدنیات سے متعلق کوئی ٹھیکا کوئی مائن امریکا...

Vehicle Vehicle
پاکستان4 گھنٹے ago

کراچی، گاڑیوں کے ٹکرانے پر صلح ہونے کے باوجود مشتعل شخص نے مخالف گاڑی پر فائرنگ کردی

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی کے علاقے ڈیفنس میں مشتعل شخص کی گاڑی پر فائرنگ کی ویڈیو منظر عام پر...

Faisal Vawda Faisal Vawda
پاکستان4 گھنٹے ago

فیصل کریم کنڈی کے پاس 180 دن ہیں، ناکام ہونے کا آپشن نہیں، فیصل واوڈا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ اب وہ ڈرامہ نہیں چل سکتا کہ آپ نکمےہوں...

Shehbaz-Sharif-with-Saudi-Ambassador Shehbaz-Sharif-with-Saudi-Ambassador
پاکستان4 گھنٹے ago

وزیراعظم سے سعودی سفیر کی ملاقات، شہبازشریف کا سعودی عرب کی سلامتی کے تحفظ کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں نئے سعودی سفیر ڈاکٹر راجح تامی البقمی نے ملاقات...

White House Press Secretary White House Press Secretary
تازہ ترین4 گھنٹے ago

وائٹ ہاؤس پریس سیکرٹری کیٹی زکریا کا وکالت کا امتحان پاس نہ کرنے کا اعتراف

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس پریس سیکرٹری کیٹی زکریا کی قانونی قابلیت اور پیشہ...

Russian Ukraine Russian Ukraine
تازہ ترین4 گھنٹے ago

روس کے یوکرین پر ڈرون حملے، 3 افراد ہلاک، 10 لاکھ شہری بجلی سے محروم

ماسکو (صداۓ سچ نیوز) روس کے یوکرین پر آج ہونے والے ڈرون حملوں میں 3 افراد ہلاک اور 10 لاکھ...

Trending