تازہ ترین
سعودی عرب پر حوثیوں کے تازہ حملوں کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
صنعا (صداۓ سچ نیوز) یمن کے حوثیوں کی جانب سے فوجی تربیتی کیمپ پر حملے اور سعودی عرب کی توانائی، ہوائی اڈوں اور فوجی تنصیبات کو دوبارہ نشانہ بنائے جانے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوگیا۔
رپورٹس کے مطابق برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت میں 17 سینٹ، یعنی 0.15 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 110.03 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔
اس سے قبل کاروباری سیشن کے دوران سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع سمیٹنے کے باعث برینٹ کی قیمت میں 3 ڈالر سے زیادہ کمی ہوئی تھی۔
دوسری جانب امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت بھی 1.68 ڈالر، یعنی 1.66 فیصد بڑھ کر 103.09 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
واضح رہے کہ حوثیوں نے پیر کو دعویٰ کیا کہ انہوں نے سعودی عرب میں توانائی، ہوائی اڈوں اور فوجی اہداف کو نشانہ بنایا، جن میں ینبع میں سعودی تیل کمپنی آرامکو کی ایک تنصیب، شیبہ آئل فیلڈ، ریاض کا کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور ابہا ایئرپورٹ شامل ہیں۔
سعودی حکام نے فوری طور پر ان حملوں کے دعوؤں کی تصدیق نہیں کی۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

