تازہ ترین
نیتن یاہو کی انتخابی مہم میں حمایت نہیں کروں گا، جے ڈی وینس
واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو کی انتخابی مہم میں حمایت نہیں کروں گا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نیتن یاہو کی حمایت کے بعد سامنے آیا ہے، جس کے بعد جے ڈی وینس نے خود کو اسرائیل کی انتخابی سیاست سے الگ کر لیا ہے۔
ایک پروگرام میں انٹرویو کے دوران امریکی نائب صدر سے پوچھا گیا کہ ٹرمپ کی جانب سے اسرائیلی رہنما کی کھلے عام حمایت کے بعد کیا وہ نیتن یاہو کی توثیق کرتے ہیں؟
جے ڈی وینس نے جواب دیا کہ امریکی صدر کی حمایت امریکی یا عالمی سیاسی تاریخ میں سب سے زیادہ مؤثر حمایت ہے، میں امریکی امیدواروں کی حمایت کرتا ہوں اور میری توجہ وسط مدتی انتخابات پر ہے، اس لیے میں اسرائیلی انتخابات میں مداخلت نہیں کر رہا۔
انہوں نے کہا کہ نہ میں ان کی حمایت کی مخالفت کر رہا ہوں، نہ ان کی حمایت کر رہا ہوں، میں اسرائیلی انتخابات میں ملوث نہیں ہو رہا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل صدر ٹرمپ نے اسرائیل میں 27 اکتوبر کو ہونے والے انتخابات میں نیتن یاہو کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔
انہوں نے اپنے بیان میں طویل عرصے سے وزارتِ عظمیٰ پر فائز اسرائیلی رہنما کی انتخابی مہم کے لیے اپنی مکمل اور غیر مشروط حمایت کا اظہار کیا۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

